تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

زرقا مفتی

محفلین
181.gif
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
بڑی بات ہے جی ۔۔۔ یہاں تو موقع بے موقع انقلاب برپا کر دیا جاتا ہے ۔۔۔ ویسے "انقلاب" تو تبھی برپا ہو گا جب لوگ ان نئے چہروں کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں پہنچائیں گے ۔۔۔
 
انشاللہ یہ ناکام ہوں گے
یاد رکھیں کہ نوجوان قیادت عام طور پر لوٹ مار زیادہ کرتی ہے۔ کہ انھوں نے ابھی گھر بنانے ہیں بچوں کو پڑھانا ہے وغیرہ۔

اللہ نہ کرے یہ جیتیں وگر نہ لوٹ مار کے پانچ مزید گرم سال شروع ہوجائیں گے

انقلاب تو برپا ہوگا پر لوٹ مار کا
 
arifkarim

معطل

نوجوانوں کو جب تک لوٹ مار کے طریقے معلوم ہوں گے اسوقت تک انکے 5 سال بھی گزر جائیں گے۔ پہلے ہم قابل اور ماہر لٹیروں یعنی بابوں اور مولویوں سے تو جان چھڑا لیں، پھر نوجوانوں کو بھی دیکھ لیں گے!
 
مولوی تو قبر تک پیچھا کرے گا
اس کے بعد منکیر نکیر پکڑ لیں گے
 
محمداحمد

لائبریرین
انشاللہ یہ ناکام ہوں گے
یاد رکھیں کہ نوجوان قیادت عام طور پر لوٹ مار زیادہ کرتی ہے۔ کہ انھوں نے ابھی گھر بنانے ہیں بچوں کو پڑھانا ہے وغیرہ۔

اللہ نہ کرے یہ جیتیں وگر نہ لوٹ مار کے پانچ مزید گرم سال شروع ہوجائیں گے

انقلاب تو برپا ہوگا پر لوٹ مار کا

اس بات کی کوئی مثال ہے آپ کے پاس یا ہمیشہ کی طرح مخالفت برائے مخالفت والی پوسٹ ہے یہ بھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بڑی بات ہے جی ۔۔۔ یہاں تو موقع بے موقع انقلاب برپا کر دیا جاتا ہے ۔۔۔ ویسے "انقلاب" تو تبھی برپا ہو گا جب لوگ ان نئے چہروں کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں پہنچائیں گے ۔۔۔

جی اصل انقلاب تو تب ہی ہوگا جب لوگ ووٹ کے ذریعے تبدیلی لائیں گے لیکن کیا کیجے کہ یہاں لوگ "لکیر کے فقیر" ہیں اور اب بھی "پیپلز پارٹی" اور "ن لیگ" کو آزمانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس ہیرو کے تازہ ترین انٹرویو کو سنئے اور اپنا سر دھنئے:

واہ کیا بات ہے۔۔۔۔!

اگر اب بھی کوئی شخص پیشہ ور (کئی بار کے آزمائے ہوئے) سیاست دانوں کو اپنے ووٹ کا اہل سمجھتا ہے تو وہ یہ انٹرویو دیکھے اور پھر اپنے لیڈر کا عمران خان کے ساتھ موازنہ کرے ۔۔۔! پاکستان کے لئے جو تدبر، تفکر اور فلسفہ عمران خان کے ہاں ملتا ہے کسی اور لیڈر سے اس کی توقع بھی نہیں کی جا سکتی۔
 
شمشاد

لائبریرین
انشاللہ یہ ناکام ہوں گے
یاد رکھیں کہ نوجوان قیادت عام طور پر لوٹ مار زیادہ کرتی ہے۔ کہ انھوں نے ابھی گھر بنانے ہیں بچوں کو پڑھانا ہے وغیرہ۔

اللہ نہ کرے یہ جیتیں وگر نہ لوٹ مار کے پانچ مزید گرم سال شروع ہوجائیں گے

انقلاب تو برپا ہوگا پر لوٹ مار کا
اس کا مطلب ہے جن کے گھر بار بنے ہوئے ہیں، جن کے بچے پڑھے لکھے ہیں، وہ لوٹ مار نہیں کریں گے؟
زرداری کا شاید کوئی گھر نہیں ہے اور نہ ہی اس کے بچے پڑھے لکھے ہیں اور یہی حال شاید شریف بھائیوں کا ہے، تبھی تو انہوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔
 
نوجوان زیادہ کریں گے۔
کیوں کہ اگر پی ٹی ائی جیت گئی تو 35٪ نوجوانوں کا اجتماع ہوگی بغیر کسی سیاسی تربیت اور نظریہ کے۔
مجھے نظر ارہا ہے کہ یہ لوگ وہ لوٹ مار کریں گے کہ اللہ بچائے
 
محمداحمد

لائبریرین
مثال کراچی میں ایم کیو ایم کے لڑکوں کی ہے

بات لڑکوں کی نہیں نوجوان قیادت کی ہو رہی ہے۔

نوجوان زیادہ کریں گے۔
کیوں کہ اگر پی ٹی ائی جیت گئی تو 35٪ نوجوانوں کا اجتماع ہوگی بغیر کسی سیاسی تربیت اور نظریہ کے۔
مجھے نظر ارہا ہے کہ یہ لوگ وہ لوٹ مار کریں گے کہ اللہ بچائے

کون سی سیاسی تربیت، وہی جو سیاسی گھرانوں میں پیدا ہونے والے "پیدائشی لیڈروں" کو دی جاتی ہے۔ جی بالکل انہی لوگوں کو تو لوٹ مار کی تربیت دی جاتی ہے جنہیں ناعاقبت اندیش لوگ بار بار ملک لوٹنے کا موقع فراہم کر دیتے ہیں۔

اور کون سا نظریہ، پی ٹی آئی کے علاوہ باقی جماعتیں صرف اور صرف "نظریہ ضرورت" پر ہی عمل پیرا ہیں۔ جب اپنا مفاد ہو تو عوام کے بد ترین دشمنوں سے بھی اتحاد کر لیا اور جب مطلب نکل گیا تو عوام کا رونا لے کر بیٹھ گئے۔
 
Top