کاشفی
محفلین
تحریک کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی، الطاف حسین
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تحریک کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی۔ تمام کارکن اور ذمہ دار سازشوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ الطاف حسین کی صدارت میں ایم کیو ایم کا اہم تنظیمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان اور تمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان شریک تھے۔ الطاف حسین نے شرکاء کو تحریک کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سازشیں اْن ہی سازشوں کی کڑی ہے جن کا آغاز 19 جون 1992ء کو کیا گیا تھا لیکن تحریک کے تمام کارکنان اورقوم کا ایک ایک فرد ان سازشوں سے اچھی طرح آگاہ اور چٹان کی طرح متحد ہے۔ اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبہ جات کے ارکان نے الطا ف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ایم کیوایم دشمن متعصب عناصر جو پارٹی میں دھڑے بندیوں کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ کل بھی اپنی ناپاک سازشوں میں ناکام ہوئے تھے اوراب بھی ان کی سازشیں ناکامی سے دوچارہوں گی۔