مبارکباد تحفہ کیا دوں تمہیں دعاؤں کے سوا۔۔۔:):):)

ہادیہ

محفلین
0zg24493.gif

unnamed_6.gif

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!!!

e31bf374894f7b4e585e6be89a89dc35.gif



a96aa371229a944a0e719c2140cedc79.gif

25umkub.gif
25umkub.gif
25umkub.gif


1169209plelfzdujv.gif
کیا حال ہیں محفلین؟ امید ہے بضلِ باری تعالیٰ بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔
پیارے پیارے ساتھیو!!!! پھر سے تنگ کرنے کے لیے حاضر خدمت ہوں۔۔امید ہے بور نہیں ہوں گے:)
یہ پھولوں کی بہار آج اردو محفل میں ایک بہت ہی پیاری ہستی کے لیے سجائی گئی ہے۔۔
اُن کے بارے میں کیا الفاظ استعمال کروں۔۔ اُن کے اپنے الفاظ ان کی اعلیٰ سوچ کی بہترین عکاسی کرتے ہیں۔ (معاف کیجیے گا مجھے اُن کی طرح خوبصورت اور مشکل الفاظ استعمال کرنا نہیں آتے)۔۔

یہ تھریڈ بنانے سے پہلے کچھ کچھ کنفیوز بھی تھی۔۔۔ مگر شدید خواہش کی وجہ سے دل نے کہا۔۔ ہادیہ ! یہ " نیک کام" تم نے ہی کرنا ہے۔۔
بوجھو تو جانیں!!!!
؟
؟
؟
؟
؟

نہیں۔۔۔ اچھا نہیں پتہ چل رہاااا۔۔۔۔۔:p

ہممم۔۔۔۔ چلیں !بغیر کسی لمبی چوڑی تمہید کے مجھے ایک گانا یاد آیا۔۔:D
:noxxx::noxxx::noxxx:
شاعر بھی ہے۔۔۔:redrose:

f108.gif


وہ مصور بھی ہے۔۔۔:redrose:

BeautifulOrneryBichonfrise-max-1mb.gif




وہ ڈاکٹر بھی ہے۔۔:p:noxxx:

28e7215b2b6e0ac19e8fc9ff1e32f5ba.jpg



سوری۔۔یہ آخری لائن میری اپنی ہے۔۔:p:D
ہاہاہاہا۔۔پورا نہیں لکھوں گی۔۔ورنہ میری گائیگی سن کر سب نے پوری بات سنے بغیر بھاگ جانا ہے۔۔


725699m2w4tw2kc9.gif

امید ہے پہچان گئے ہوں گے:)
جی ہاں!!! میں یہاں ذکر کررہی ہوں۔۔ ایک بہت ہی پیارے سے بھیا کا۔۔ ظہیراحمدظہیر صاحب کا:)
اور اس تھریڈ کو بنانے کا مقصد ہے۔۔ انہیں مبارک باد پیش کرنا۔۔۔ اللہ پاک کا بہت شکر اور کرم ہے کہ اللہ پاک نے مجھے یہ موقع دیا۔اب اتنے اچھے بھیا ۔۔پلس شاعر۔۔ پلس ڈاکٹر ۔۔ پلس مصور۔۔وغیرہ وغیرہ کو ہم ایسے پھیکی سی مبارکباد تھوڑی نا پیش کریں گے۔۔۔
جی ہاں۔۔اس خاص تھریڈ میں ہم انہیں دو ہزار قیمتی مراسلوں کی تکمیل پہ مبارکباد پھولوں کے ساتھ پیش کریں گے۔۔بسم اللہ کریں جی میرے ساتھ۔۔:D


f7b2409c3e89da90c9875091c0f03ccb.gif


بھیا کے بارے میں کیا لکھوں۔۔ شاعر حضرات مجھ سے بہتر ان کے بارے میں لکھ اور بتا سکتے ہیں۔۔بہت ہی اچھی نیچر کے پیارے سے محفلین ہیں۔۔بھیا کے الفاظ ایک جادو ہیں۔۔ پڑھنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔۔ شاعری میں استعمال کیے گئے بہترین الفاظ یقیناََ میری طرح آپ سب کو بھی بہت متاثر کرتے ہوں گے۔۔ ان کی شاعری۔۔مصوری۔۔ سب انتہائی خوبصورت باکمال اور ان کے اعلیٰ ذوق کی بہترین مثال ہے۔۔ اور یہ سب اس قابل ہیں کہ ان کے لکھے کی ہم داد دیں۔۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔۔۔آمین
725699m2w4tw2kc9.gif

یہ مانو آپ کے لیے پھول لائی مبارک باد کے۔۔قبول کیجیے:)
ot1ove


مجھے سمجھ نہیں آرہی اور کیا لکھوں۔۔ اچھے لوگوں کی تعریف کے لیے بس دعائیں ہی دعائیں۔۔


IJrLOOZ.gif


ابھرتا سورج دعا دے آپ کو
کھلتا پھُول خوشبو دے آپ کو

میں تو کچھ دینے کے قابل نہیں
دینے والا ہزار خوشیاں دے آپ کو


Animated+flower+wallpapers.+(1).gif

جو خیال دل میں اسیر ہو
ہر دعا میں ایسی تاثیر ہو
تیرے ہاتھ اٹھتے ہی یک بیک
تیرے آگے اس کی تعبیر ہو
تجھے وہ جہاں ملے جدھر
کسی غم کا کوئی گزر نہ ہو
جہاں روشنی ہو خلوص کی
اور نفرتوں کی خبر نہ ہو

725699m2w4tw2kc9.gif

اللہ پاک سے بہت دعا ہے بھیا۔۔ اللہ پاک دین و دنیا کی سب راحتیں، کامیابیاں آپ کا مقدر کرے۔ دنیا و آخرت کا نافع علم پھیلانے کا سبب بنیں۔صحت و تندرستی اور ایمان والی اچھی پرسکون زندگی آپ اور آپ سے وابستہ سب رشتوں ( آپ کی اولاد ،آپ کے سب گھر والوں) کا مقدر ٹھہرے۔ اللہ کبھی کسی کا محتاج نا بنائے۔۔ روزِ قیامت اللہ پاک کے محبوب بندوں میں آپ کا ذکر شامل ہو۔۔ اور اسی طرح ہماری محفل کا حصہ بنیں رہیں سدا۔۔رونقیں اور خوشیاں بکھیرنے کا باعث آپ بنیں ۔۔آمین ثم آمین
725699m2w4tw2kc9.gif

تحفہ کیا دوں تمہیں دعاؤں کے سوا
کہ خدا رہے تم سے راضی سدا!!!
میری طرف سے پھول اور بھالو۔۔مبارک باد کے ساتھ:)
جزاک اللہ خیرا کثیرا:)


images


1169209plelfzdujv.gif
1169209plelfzdujv.gif
1169209plelfzdujv.gif

172972c1f759ef267b761e6c5efd30e8.gif


اب کوئی یہ مت کہیے گا کہ ابھی دو ہزار مراسلے مکمل نہیں ہوئے ۔۔:p
مکمل میں خود کروا لوں گی۔۔:cool:۔۔آپ مبارکباد دینے والے بنیں۔۔:ROFLMAO::p




 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ہادیہ! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے! کیا آن بان ہے ماشاء اللہ !
لگتا ہے کہ آپ نے تو ایک نیا شعبہ ایجاد کردیا ہے یعنی جیسے انٹیریئر ڈیکوریٹر ہوتے ہیں اسی طرز پر آپ مراسلہ ڈیکوریٹر بن گئی ہیں ۔ :)
اور دوسری بات یہ کہ آپ نے اس حقیر پرتقصیر کی شان میں جو اس قدر غلو سے کام لیا ہے اس کے لئے ہم آپ کو ملکۂ مبالغہ کا خطاب عطا کرتے ہیں ۔:):):)
اور تیسری بات یہ کہ اوپر بسم اللہ لکھ کر نیچے گانا ! توبہ توبہ ! کیا زمانہ آگیا ہے ۔ آپ فوراً سے ناک رگڑیں ۔ :D:D:D

تفنن برطرف، آپ کی محبت اور خلوص کا بیحد شکریہ بیٹا ۔ اللہ کریم آپ کو دونوں جہان کی نعمتیں عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے ۔ آمین ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تمام احباب کا بیحد مشکور ہوں ۔ بیشک اردو محفل ایک بڑے خاندان کی طرح ہے ۔ مبارکباد دینے والے تمام دوستوں کا بیحد شکریہ ! اللہ آپ کی محبتیں قائم و دائم رکھے ۔ اللہ تمام دوستوں کواپنی امان میں رکھے اور بے حساب رحمتوں سے نوازے ۔ آمین ۔
 
لیجیے ایک مبارک بادی کا پھول ہماری طرف سے بھی۔:)
کیا کہا؟
نظر نہیں آرہا؟
وہی تو!
اتنے "وڈے وڈے" پھولوں کے ڈھیر میں آپ کو یہ "پدّو سا" پھول کیسے دکھائی دے گا۔:)
چلیں کوئی بات نہیں!
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لیجیے ایک مبارک بادی کا پھول ہماری طرف سے بھی۔:)
کیا کہا؟
نظر نہیں آرہا؟
وہی تو!
اتنے "وڈے وڈے" پھولوں کے ڈھیر میں آپ کو یہ "پدّو سا پھول کیسے دکھائی دے گا۔:)
چلیں کوئی بات نہیں!
نہیں نہیں عبید بھائی ۔ بالکل نظر آگیا آپ کے خلوص کا پھول ! بلکہ ا س کی مہک تو ہزاروں میل دور تک چلی آرہی ہے ۔
بہت شکریہ ! اللہ کریم آپ کو ترقی و کمال عطا فرمائے ، شاد رکھے ۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ظہیر میاں کو یہ دو ہزاری منصب۔ دعا ہے کہ پانچ ہزاری منزل کی سمت سفر تیز رفتار ہو۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ظہیر میاں کو یہ دو ہزاری منصب۔ دعا ہے کہ پانچ ہزاری منزل کی سمت سفر تیز رفتار ہو۔
بہت شکریہ اعجاز بھائی! اللہ آپ کا سایا سلامت رکھے سفر کیوں تیز نہیں ہوگا ۔ بقول شاعر:
ہزار ہا شجرِ سایا دار راہ میں ہے
 

جاسمن

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
بلاشبہ ہادیہ تو دھاگے سجانے میں ماہر ہے تب ہی تو میرے لئے جو دھاگہ کھولا گیا تھا تو میں نے خاص طور پر ہادیہ کو بلایا تھا سجانے کے لئے۔
ظہیر بھائی نے درست کہا کہ ہادیہ واقعی دھاگہ ڈیکوریٹر ہے۔اللہ اسے ہمیشہ خوش رکھے۔آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
ظہیر بھائی!
کافی دن ہوئے مجھے یہ سوچتے ہوئے۔جی چاہتا تھا کہ کسی خاص دھاگہ میں بات کروں۔
جی تو میں سوچتی رہی ہوں کہ آپ سے درخواست کروں۔۔۔۔
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی زندگی میں بہت سے قیمتی مشاہدات اور تجربات ہوں گے۔آپ کی پریکٹس کے دوران بھی آپ بہت کچھ دیکھتے ہوں گے۔پھر ان سب تجربات و مشاہدات پہ آپ کے ڈھیروں محسوسات،خیالات اور نچوڑ۔۔۔
آپ سے درخواست یہ کرنی تھی کہ مہربانی فرما کے اس پہ لکھیں۔
 
Top