تحقیق: مظلومیت

نیرنگ خیال

لائبریرین
men-understanding-women-logic.jpg
 
ماہی احمد

لائبریرین
لو اب بچارے اتنی موٹی کتاب بھی پڑھیں؟
سکھ چین کی زندگی گزارنے کے لئیے کچھ تو کرناپڑے گا نا۔
ویسے مرد کو سمجھنے والی کتاب تو مرتب ہی نہ ہو سکی۔۔۔۔ عورتوں کا بھی تو حوصلہ ہے۔۔۔ بغیر کتاب کے زندگی گزار دیتی ہیں۔۔۔ معصومیں!!!:oops:
 
یہ کوئی کتاب نہیں ہے۔ بلکہ مرد کو سمجھنے کو ایک بہت چھوٹا سا جملہ ہے۔
"اسے تنہا چھوڑ دو"
 
نایاب

لائبریرین
صنف نازک کسی بھی روپ میں سامنے آئے ۔ ساس بہو ۔ ماں بہن بیٹی بیوی عام سی یا خاص ہو ۔
سب ہی کورے کاغذ کی مانند ۔
مرد جو بھی " حرف " پہلی نگاہ سے اس پہ لکھ دے ۔ یہ ہستی اسے فسانہ بنا مرد کو بہر طور پڑھنے پہ مجبور کر دے ۔۔
مرد یہ " مظلومیت " خود سے خریدتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ نا انصافی کی راہ پر چل کے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
کامیاب شادی کے Side Effects کہہ لیں۔۔۔ کہ ساری عمر چلتی ہے۔۔۔
مجھے تو ایک لطیفہ یاد آگیا
ایک دفعہ ایک بیٹے نے باپ سے پوچھا "ابا جان پہلے وقتوں میں شادی پر زیادہ خرچہ آتا تھا یا اب؟ "
باپ نے جواب دیا "بیٹا پتہ نہیں ، میں تو آج تک خرچہ کر رہا ہوں"۔
 
arifkarim

معطل
مجھے تو ایک لطیفہ یاد آگیا
ایک دفعہ ایک بیٹے نے باپ سے پوچھا "ابا جان پہلے وقتوں میں شادی پر زیادہ خرچہ آتا تھا یا اب؟ "
باپ نے جواب دیا "بیٹا پتہ نہیں ، میں تو آج تک خرچہ کر رہا ہوں"۔
خرچہ تو شادی سے پہلے ہوتا ہے۔ شادی کے بعد تو صرف قرضہ ہوتا ہے۔ :ROFLMAO:
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی کچھ دن قبل ایک فلم دیکھی تھی۔ اس کے کچھ فقرے "مقامیانے" کے بعد دہرا دیتا ہوں :)
ایک لڑکی اپنے ایکس بوائے فرینڈ (جو اب ایک اور لڑکی کے ساتھ تھا) کے بارے بات کر رہی تھی کہ اس نے میرا لباس تک نہیں دیکھا۔ پھر نشے کی حالت میں بولتی جاتی ہے کہ ہم لڑکیاں شاپنگ پر جاتے وقت اور ویسے بھی سارا دن یہی سوچتی ہیں کہ کون سا لباس پہنچیں، کس طرح سے تیار ہوں کہ ہمارے "نصف بدتر" کو پسند آئے، اور شام کو وہ گھر آتا ہے تو اس کے منہ سے تعریف کا ایک لفظ بھی نہ نکلتا تو بہت تکلیف ہوتی ہے
 
Top