ترجمہ مطلوب ہے

الف عین

لائبریرین
محض نیویگیسن کے لئے تو سیر ہی بہترین لگ رہا ہے مجھے۔ البتہ ونڈو نیویگیشن کے لئے دریچہ گردی یا دریچہ پیمائ کی بنسبت دریچہ نوردی زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔ کیا خیال ہے؟
 

نعمان

محفلین
نیوی گیشن کے لئیے سیر استعمال کریں اور ونڈو نیوگیشن کے لئیے دریچہ نوردی۔

اچھا اب یہ دیکھیں
Navigate among windows

دریچوں کے درمیاں آوارہ گردی؟ کوئی سنے تو ایسے نوجوان کو کس نظر سے دیکھے گا جو دریچوں میں چھلانگیں لگاتا پھرتا ہے۔

ری ڈائریکٹ کا ترجمہ منتقل کرنا نہیں ہے۔ منتقل تو ٹرانسفر کا ترجمہ ہے۔ ری ڈائریکٹ کا صحیح ترجمہ پلٹانا ہوسکتا ہے اس بارے میں رائے دیجئیے۔
 

دوست

محفلین
میں بھی یہ سوچ رہا تھا سائیکل پر گھر آتے ہوئے۔ اور لسٹ پر برقیہ بھیجنے ہی والا تھا۔
پلٹانا۔ رخ بدلنا۔ رخ پلٹنا۔ پھیرنا۔ رخ پھیرنا۔ سمت پھیرنا۔
وغیرہ وغیرہ۔ جو اچھا لگے۔
میں نے ایک بات محسوس کی ہے اوبنٹو اردو والے محفل اور اردو ویب پر آنا پسند نہیں کرتے۔ اسی میلنگ لسٹ میں گھسے رہنا چاہتے ہیں۔
مجھے تو ترجمے کی یہ بیل بلحاظ تعاون منڈھے چڑھتی نظر نہیں آتی۔ وقاص بھائی نے بھی اردو ویب کو مندرج کروا دیا اس کے بعد کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اس سمت میں۔
 

نعمان

محفلین
میں تو روزانہ گنوم پیکیجز دیکھ رہا تھا کہ بیچ میں ورڈ بینک کا منصوبہ آگیا۔ لیکن دیکھیں کتنی ڈھیروں پیشرفت ہوئی ہے۔

کوئی کہاں کام کرنا چاہتا ہے یہ بھی لنکس کمیونٹی کا خاصہ ہے اور دیگر گروہ بھی اس سے دوچار ہوتے ہیں۔ لیکن کوآرڈینیشن بہر حال بنی رہتی ہے۔ جیسے اب ابنٹو پر میں ہوں جو اردو ویب کی سہولیات کو ابنٹو کے لئیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ تو کوآرڈینیشن تو ہو ہی رہی ہے۔ جو لوگ انٹرانس پر کام کریں گے میں وہ کام روزیٹا اور روزیٹا سے انٹرانس پر کرتا رہوں گا۔ وقاص کے پیغام کی پرواہ نہ کریں، جو بھی ترجمہ اوپن سورس ہے وہ قابل بہتری ہے۔ :)

میرے ذہن میں یہ خیال ہے کہ ہمیں ترجمے کرنے کے ساتھ ساتھ ترجمہ کرنے کو سہل بنانے کی کوشش کرنا چاہیے ورڈ بینک اور رہنمائے اردو ترجمہ مطلوب ہے اور کئی طریقوں سے ہم کوشش کررہے ہیں۔ ہم آگے بڑھتے رہیں لوگ آتے رہیں گے قافلہ بھی بن ہی جائے گا۔ :)

آج تو میں نے ایک لائن بھی ترجمہ نہیں کی۔ اب دوپہر کو یا پھر رات میں دیکھیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
نعمان نے کہا:
نیوی گیشن کے لئیے سیر استعمال کریں اور ونڈو نیوگیشن کے لئیے دریچہ نوردی۔

اچھا اب یہ دیکھیں
Navigate among windows

دریچوں کے درمیاں آوارہ گردی؟ کوئی سنے تو ایسے نوجوان کو کس نظر سے دیکھے گا جو دریچوں میں چھلانگیں لگاتا پھرتا ہے۔

ری ڈائریکٹ کا ترجمہ منتقل کرنا نہیں ہے۔ منتقل تو ٹرانسفر کا ترجمہ ہے۔ ری ڈائریکٹ کا صحیح ترجمہ پلٹانا ہوسکتا ہے اس بارے میں رائے دیجئیے۔
دریچوں کے درمیان سیر۔ یہاں بھی سیر بہتر ہے بہ نسبت دریچہ نوردی کے۔
اور پلٹانے کے لئے عربی لفظ رجوع کیسا رہے گا ری ڈائریکٹ کے لئے؟، اشارہ ان الیہ راجعون۔۔۔۔ تم اسی کی طرف پلٹائے جاؤ گے
 

الف عین

لائبریرین
یار شاکر۔ میری ہر بات پر آمنّا و صدّقنا کہنے کی ضرورت نہیں۔ دوسروں کو بھی مشورے دینے دو۔ یہ تلمیذ اور شاکرالقادری صاحبان بھی یہاں آ کر مشورے دیں تو کیا بات ہے!!
 

نعمان

محفلین
اوپن آفس کی گلوسری فائل کو ترجمہ کرکے ورڈ بینک پر شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس میں سات ہزار چھیالیس الفاظ ہیں۔ اوپن آفس کے لوکلائزیشن پروجیکٹ پر مجھے کہیں اردو لوکلائزیشن پروجیکٹ کا ربط دکھائی نہیں دیا جبکہ میری کمپیوٹر میں اوپن آفس اردو لوکلائزیشن میں دستیاب ہے۔ یہ ترجمہ کافی حد تک اردو ویب کی رہنمائے اصول پر پورا نہیں اترتا مگر اس کی پو فائلز اگر ہمیں مل جائیں تو ہم ان سے بہت سا کام لے سکتے ہیں اور اس کو امپروو بھی کرسکتے ہیں۔ اس بارے میں اگر کسی کو معلومات ہوں تو مطلع کرے۔

دوسری بات۔ اوپن آفس کی گلوسری میں سات ہزار چھیالیس الفاظ ہیں۔ ان کا اردو ترجمہ ورڈ بینک میں موجود ہونا چاہئیے۔ اس بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
 

زیک

مسافر
نعمان: اوپن‌آفس میں آپ کے کمپیوٹر پر شاید یہ mo فائلوں کے طور پر ہوں۔ مو فائل پو فائل کی compiled فارم ہے اور میرا خیال ہے کہ مو سے واپس پو بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
 

دوست

محفلین
:D :D :D
اعجاز صاحب میں اتنا سیدھا بھی نہیں ہوں۔ میرے بارے میں پہلی چیز جو لوگ ناپسند کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ سنتا سب کی کرتا اپنی ہوں۔ اس لیے اگر آپ کا ترجمہ پسند کیا تو مجھے سچی میں اچھا لگا تھا۔ تاہم یہ نہیں پتا تھا کہ اس کے معانی جو میں سمجھا ہوں اس سے مختلف بھی ہوسکتے ہیں۔
رجوع دیکھ کر طلاق کا مسئلہ یاد آگیا تھا دوبارہ سے میاں کا رجوع کرنا وغیرہ وغیرہ۔ اصل میں ابھی اردو اتنی ہائی نہیں‌ہوئی اپنی بس گزارئے لائق ہے۔
خیر پلٹنا یا پھیرنا ہی رکھ لیں پھر۔
اوپن آفس کی گلوسری یعنی فرہنگ(؟) کا ترجمہ ہونا تو چاہیے۔ اگر یہ پو فائلیں مل جائیں تو میں اس سلسلے میں کچھ کام کرسکتا ہوں۔
 

نعمان

محفلین
آئیکون کے لئیے شبیہ ورڈ بینک میں شامل کیا ہے۔ ورک اسپیس کا کسی نے ترجمہ سرمنظر پیش کیا ہے۔ جو میرے خیال سے مناسب نہیں میں چاہتا ہوں اس کا ترجمہ کام کی جگہ ہی ہو تاکہ آسانی رہے۔ ویسے ورک اسپیس کا لفظی ترجمہ کارخلاء بنتا ہے۔ اس پر رائے دیجیئے۔

پاکستان میں اردو کی کتابوں میں ریاضی کے SET کے لئیے کیا لفظ استعمال کیا جاتا ہے؟

شاکر میاں اب بس سستی کا لبادہ اتار پھینکے اور یہ فائل دیکھیں :
http://l10n.urduweb.org/entrans/list.php?file_list=yes&file_id=46&page=1

اسے ڈاؤنلوڈ کریں اور اعلی عباری مدون کیٹ میں ترجمہ شروع کردو۔ جو ن$ی اسظلاحات +تی رہیںانہیںورڈ بینک میں ڈالتے رہنا۔ ان میں سات سو تراسی اسٹرنگز ہیں۔ جو مجھے امید ہے کہ تم دس ایک دن میں تو پوری کر ہی دو گے۔ یہ پیکج تمہیں سونپ دیا گیا ہے۔ اپنی ذمہ داری قبول کرنے کے لئیے فورا پیغام بھیجو ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، ایک مرتبہ اوپن آفس کی سٹرنگز کا اردو ترجمہ ہوجائے تو بیشک اسے ورڈبینک میں شامل بھی کر لینا۔ ترجمہ کرنے کے لیے بہتر پلیٹ فارم اینٹرانس ہی ہے۔ بہتر ہوگا کہ اوپن آفس کی پو فائلز کو بھی اینٹرانس میں شامل کر لیا جائے۔ تم اس سلسلے میں زکریا یا وقاص سے رابطہ کرو۔
 

دوست

محفلین
اتار لی جناب۔
شروع کرتا ہوں اس کا ترجمہ۔
کارخلا کو آپ کارِ خلا پڑھیں گے۔ عجیب سا نہیں ہوجائے گا؟؟؟
ورک سپیس اور ڈیسکٹاپ ایک ہی چیز ہیں۔ پہلے والے کو گنوم اور دوسرے والے کو کے ڈی ای استعمال کرتے ہیں۔
اعجاز صاحب کوئی رائے اس سمت میں؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
یہاں بھی سپیس کا مطلب خلا نہیں، محض جگہ ہے۔ یوں تو کارکانہ بھی ہو سکتا ہے لیکن بہتر ہوگا مقامِ کار یا کارمقام۔
 

نعمان

محفلین
مقام کار مناسب معلوم ہوتی ہے۔ شاکر تم نے تو کہا تھا کہ ڈیسکٹاپ کے لئیے ڈیسکٹاپ ہی استعمال کرو اب یہ سرمنظر کیوں؟ اور ڈیسکٹاپ سے متعلق یہ کہوں گا کہ انگریزی کی یہ اصطلاح تمثیلی ہے کیونکہ ونڈوز کے یوزر انٹرفیس کے آغاز پر کمپیوٹر اسکرین کو اسطرح پیش کرنا تھا جیسے کام کی میز ہو اور اس پر فائلیں دستاویزات اور فولڈر رکھے جاسکتے ہوں یو ڈیسکٹاپ کی اصطلاح نکلی لیکن اردو میں اس کی تمثیل گھڑنا ممکن نہیں۔ یوں منظر کا استعمال ویسے ہی ڈیسکٹاپ کا ترجمہ معلوم نہیں ہوتا۔ چونکہ ڈیسکٹاپ عموما اردو میں لکھے گئے کئی ٹیوٹریلز میں بطور ڈیسکٹاپ ہی بیان ہوا ہے اور یہ لفظ ڈیسک اردو میں مستعمل بھی ہے اسلئیے ڈیسکٹاپ ہی مناسب ترجمہ ہے۔

ورڈ بینک پر کسی نے corrupt کا ترجمہ خراب کیا ہے جو کہ درست ہے مگر میں ناقص کا استعمال تجویز کرونگا۔ کیونکہ کہیں کہیں ہم لفظ bad کا ترجمہ بھی کریں گے تو کوئی کنفیوژن نہ ہو۔ اوور فلو کا ترجمہ کسی نے حد سے تجاوز کیا ہے میں اس کے لئیے طغیانی کے استعمال کی تجویز دونگا۔ اس بارے میں رائے کا اظہار کریں تاکہ یہ تراجم فائنل کئے جاسکیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اوور فلو کو کو صرف تجاوز کر دیں تو؟

میں کل سے بے قاعدہ حاضری دوں گا اس کے لیے پیشگی معذرت :oops:
 

دوست

محفلین
میرے ذہن میں خلائے کار آیا تھا اس کا ترجمہ۔
ڈیسکٹاپ ایسے تھا جناب کہ ہم نے اسے الگ الگ کرنے کی بات کی تھی۔ ڈیسکٹاپ کمپیوٹر کے لیے الگ سے اور مانیٹر والے ڈیسکٹاپ کے لیے الگ سے۔
البتہ اگر آپ کے خیال میں ڈیسکٹاپ ہی بہتر ہے تو ایسے ہی چلنے دیں۔ لیکن اس کی ایک املاء پر اتفاق کر لیں۔ میں نے اوبنٹو کے تراجم میں اسے ڈسکٹاپ لکھا دیکھا ہے۔ کوئی ایک لفظ رکھ لیں ڈیسکٹاپ یا ڈسکٹاپ۔
کرپٹ کا ترجمہ کرپٹ ہی رہنے دیں۔ اگر سیاستدان کرپٹ ہوسکتے ہیں تو فائل کیوں نہیں؟؟
اوور فلو کا ترجمہ طغیانی بہترین ہے۔
وسلام
 
Top