ترجمہ مطلوب ہے

نعمان

محفلین
جیسے اگر ہم ترجمہ کررہے ہیں :
your hardware is not supported
تو کیا لکھیں:
“آپ کا ہارڈویر معاون نہیں ہے“ یا “آپ کے ہارڈویر کی معاونت دستیاب نہیں“
اگر اولالذکر ترجمہ کریں تو سپورٹ کا ترجمہ معاونت اور معاون دونوں رکھ دیتے ہیں۔ ٹھیک ہے؟
 

نعمان

محفلین
launch and launcher کے تراجم کی پر مزید مشورے کی ضرورت ہے۔ آخری بار ہم ان کے لئیے داغنے اور داغیہ پر متفق ہوئے تھے مگر دوران ترجمہ مجھے احساس ہوا کہ ان کا صحیح ترجمہ آغاز کریں، اور لانچر کا آغازئیہ ہوسکتا ہے۔ رائے دیں۔
 

دوست

محفلین
داغیہ برائے اطلاقیہ۔
کچھ اس قسم کی تراجم کرنے پڑیں گے نعمان ہمیں اگر اسے استعمال کرنا ہے تو۔
آغازئیہ بھی کچھ ایسے ہی ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
زوم وغیرہ رو قبول ہیں لیکن ان سپورٹیڈ کے لئے بلا معاونت بہتر ہوگا بجائے بغیر معاونت کے۔
مزید یہ کہ کچھ مشتق پذیر اور پذیری سے بھی بنانے کا سوچا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے ذہن میں سپورٹیڈ جیسے الفاظ کا ترجمہ تھا، جسے سپورٹیبل بھی سمجھا جا سکتا ہے یعنی معاونت پذیر اور اس قسم کےجیسے ڈاؤن لوڈیبل یا داؤن لوڈیڈ کے ترجموں میں پذیر استعمال کیا جا سکتا تھا۔
محرک بھی اچھا لفظ ہے لانچر کے لئے، لیکن پھر لانچ پیڈ۔ تحرّک خانہ؟ یا تحرّک گاہ؟
 

دوست

محفلین
ترجمہ کرتے وقت اور خصوصًا “کرنے والا“ کے معنوں میں اردو ترجمہ کرتے وقت خیال کرلیں کہ اکثر اوقات شروع میں‌ میم لگاکر ہم جو ترجمہ کرتے ہیں تو اس کے ساتھ زیر پڑھناہے۔
جیسے مدوِن تدین کرنے والا
منتخِب انتخاب کرنے والا۔
زبر سے پڑھیں‌ گے تو “شدہ“ کے معنوں میں آجائے گا یعنی تدوین شدہ
اور انتخاب شدہ۔
مزید کوئی نیا لفظ بناتے وقت یہ ضرور دیکھ لیں کہ ان معنوں میں‌کہیں پہلے سے لفظ موجود تو نہیں۔ یعنی میم اور زیر کے ساتھ کرنے والا کے معنوں میں۔ اس کے لیے اگر کرلپ کی اردو لغت سے تلاش کی جائے تو مفید ثابت ہوگا۔
 

دوست

محفلین
داغ اَنْدازی [داغ + اَن + دا + زی] (فارسی)

اسم کیفیت
1. گھوڑوں وغیرہ کے داغے کا عمل۔
یہ ایک لفظ نکلا ہے۔
اگر اس سے ہم داغ انداز ایک اسم بنا لیں تو کیسا رہے؟؟
 

دوست

محفلین
نعمان یہ ترجمہ چلے گا؟؟
داغ انداز؟
باقی احباب کی آراء کیا ہیں۔ اعجاز صاحب کو تو پسند آگیا ہے۔
 

دوست

محفلین
(اسم) راس: اِتِّحاد
دو یا دو سے زیادہ کا مل کر ایک ہونا، واحدیت، وصل۔ ۔ ۔ ۔
مزید تفصیل۔ ۔ ۔
compact (اسم) راس: اِقْرار
کسی کمزوری، عیب یا خطا وغیرہ کا اعتراف، قبولنا۔ ۔ ۔ ۔
مزید تفصیل۔ ۔ ۔
compact (اسم) راس: اِقْرار نامَہ
دستاویز یا تحریر جس میں معاہدے کی شرطیں تحریر کی جائیں۔ ۔ ۔ ۔
مزید تفصیل۔ ۔ ۔
compact (اسم) راس: ایکا
اتحاد، اتفاق، اختلاف، یا نزاع کی ضد۔ ۔ ۔ ۔
مزید تفصیل۔ ۔ ۔
compact (صفت) راس: ٹِھیک
درست، بجا، صحیح۔ ۔ ۔ ۔
مزید تفصیل۔ ۔ ۔
compact (صفت) راس: ٹھوس
جس میں خلا نہ ہو، بھرا ہوا؛ سخت؛ بوجھل۔ ۔ ۔ ۔
مزید تفصیل۔ ۔ ۔
compact (اسم) راس: حَبْل
رسی، موٹا دھاگا، ڈورا۔ ۔ ۔ ۔
مزید تفصیل۔ ۔ ۔
compact (اسم) راس: عَقْد
گرہ، گانٹھ، بندھن۔ ۔ ۔ ۔
مزید تفصیل۔ ۔ ۔
compact (اسم) راس: عَہْد
وقت، زمانہ، دور۔ ۔ ۔ ۔
مزید تفصیل۔ ۔ ۔
compact (صفت) راس: گُچّھا
اکٹھا، مجموعہ، گندھا ہوا، کسا ہوا، مضبوط، تنومند، چست، چندھا، خمار آلودہ۔ (جامع اللغات، علمی اردو لغت) ۔ ۔ ۔
مزید تفصیل۔ ۔ ۔
compact (صفت) راس: گُنْجان
گھنا، شاخ در شاخ، بھرا بھرا، گھچ بچ۔ ۔ ۔ ۔
مزید تفصیل۔ ۔ ۔
compact (صفت) راس: مُحْکِم [1]
مضبوط بنانے والا، استحکام بخشنے والا، پختہ کرنے والا۔ ۔ ۔ ۔
اس میں سے کوئی بھی چن لیں چونکہ ترجمہ آپ کررہے ہیں مجھے واضح نہیں کہ کن معنوں میں استعمال ہورہا ہے وہاں۔
کرلپ کی اردو لغت سے کافی مدد مل جاتی ہے بعض اوقات اس کی طرف خیال رکھا کریں۔
اور محفل میں شمولیت کا کیا کیا آپ نے ان درخواست کردہ الفاط کا؟؟؟
 
Top