ترجمہ مطلوب ہے

دوست

محفلین
اشارہ نما
یا پھر اشاریہ ہی چلے۔
اشارت ایک اور لفظ ہے بمعنی اشارہ۔
اس سے اسم بننا مشکل ہے۔
 

نعمان

محفلین
شاکر محفل میں درخؤاستیں شامل کرنے کے لئیے نبیل بھائی ہی تعاون کریں گے تو کچھ ہوگا۔
 

دوست

محفلین
ہمممممم
میرے خیال میں لوکلائزیشن کے فورم میں ایک ذیلی فورم بنا دیا جائے اور اس میں یہ آر ایس ایس شامل کر دی جائے۔
اس کا پیش منظر اوپر بھی دکھانے کا انتظام ہو۔ اس کی ایک مثال ای ٹرانس ہے جس کا ربط ایک فورم کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ لوکلائزیشن کے فورم کے ذیل میں۔
خیر اب دیکھتے ہیں یہ کب ہوتا ہے۔
 

دوست

محفلین
کوئی بات نہیں اگر انڈیکس کتابوں میں استعمال ہوتا ہے تو۔
ہم تو اسے کمپیوٹر میں استعمال کررہے ہیں۔
باقی ساتھیوں کی کیا رائے ہے؟
 

دوست

محفلین
پوائنٹر کا ترجمہ تیرنما ایک ذہن میں آیا ہے۔ چونکہ آصف بھائی نے اشاریہ پر اعتراض اٹھایا تھا انڈیکس کے ترجمے کے سلسلے میں۔
دوسرے ریموٹ کا ترجمہ بعید کیا ہے۔
کنکشن کا قرابت اور کنکٹ کرنے کا ملانا۔یا قرابت قائم کریں کرلیتے ہیں۔
کیا معیاری ہیں؟؟
 

دوست

محفلین
سیکیور کا ترجمہ مامون کیا ہے۔
سیکیورڈ مامون شدہ۔
failsafe کا ترجمہ بے‌ضرر کیا ہے۔“بصورت ناکامی مامون نشست“ بصورت دیگر یہ ترجمہ ہونا چاہیے اس کا۔
 

الف عین

لائبریرین
اشاریہ یا تیر نما سے بہتر ہوگا
اشارہ گر
یا
اشارہ کار
پوائنٹر اور کرسر دونوں کے لیے۔
کیا خیال ہے؟
 

دوست

محفلین
richکا کوئی اردو ترجمہ درکار ہے۔
یہ بمعنی رچ ایڈیٹر، رچ ایڈیٹنگ مستعمل ہے ورڈپریس میں۔ ایڈوانس کا ترجمہ ہم اعلٰی کرچکے ہیں جو اسے سوٹ بھی کرتا ہے لیکن رچ کا ترجمہ کیا ہواب۔
اعلٰی تو نہیں کیونکہ رچ ایڈیٹنگ ایک الگ موضوع اور میدان ہے۔ خصوصًا ویب سے متعلقہ سافٹویرز میں۔
امیر، زرخیر، مالدار، دولتمند، ثروت کیا ترجمہ ہو اس کا؟؟
 

نعمان

محفلین
ترجموں کے دوران ہمیں کئی جگہ پر find اور search کا ترجمہ کرنا ہوتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ ہم ان تراجم کو فائنل کرلیں اور اس پر بھی گفتگو کرلیں کہ دونوں میں کس طرح فرق کرنا ہے۔ یہی صورتحال spell, spelling, grammar وغیرہ کے لئیے بھی ہے۔
 

نعمان

محفلین
زکریا find کے معنی پانے کے بنتے ہیں۔ جب کہ تلاش کے معنی کھوج کے۔ اگر ہم ایک ہی لفظ تلاش دونوں کے لئیے استعمال کریں تو کوئی خاص فرق تو نہیں پڑتا لیکن میرے خیال میں اچھا ہوگا کہ ہم ان میں فرق کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
زکریا نے کہا:
spell = ہجے
grammar = املاء

search اور find میں فرق کرنا ضروری ہے؟
گرامر تو قواعد ہوتا ہے زکریا، املاء کچھ وسیع لفظ ہے، یہاں ہجے ہی بہتر ہے۔
فائنڈ کو ڈھونڈھو اور سرچ کو تلاش کیا جائے تو ٹھیک رہے گا۔ تلاش بھی سرچ کی طرح فعل اور اسم دونوں ہے۔
 

آصف

محفلین
rich editing = متمول تدوین

لفظی ترجمہ کا عنصر قدرے غالب ہے لیکن کچھ اور ذہن میں نہیں آرہا۔

متنوع تدوین بھی ممکن ہے۔
 

دوست

محفلین
سیر حاصل کچھ لمبا ہوجائے گا۔
متمول کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔ امیر کے بارے میں کیا خیال ہے میں فائل زکریا بھائی کو اسی ترجمہ سے بھیج چکا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاکر کیا آپ نے امیر تدوین لکھا ہے ؟

اگر اسی طرح ہے تو اس میں ہوسکتا ہے کہ پڑھنے والے اسے اضافت کے ساتھ بھی پڑھ جائیں گے جیسے امیرِ تدوین

متنوع تدوین کو بھی دیکھ لیں، جاذب ہے
 

دوست

محفلین
مختلف النوع۔
یہ نہیں چلے گا۔
پھر متمول ہی ٹھیک ہے۔ اس سے زیر نہیں پڑھی جاسکے گی۔
 

آصف

محفلین
شاکر: متنوع اور مختلف النوع دو مختلف الفاظ ہیں۔ متنوع اردو میں rich کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

مثال: باغ پھولوں کی متنوع اقسام کیلئے مشہور تھا۔
ترجمہ:
[align=left:2daa8d6a1e]The garden was renowned for its rich flora.[/align:2daa8d6a1e]
 
Top