animation کے لئیے تو آپ نے متحرکیت کا ترجمہ تجویز کیا تھا۔ جو میرے خیال میں کافی صحیح ہے۔ انیمیشن، موشن، موومنٹ یہ سب ایک ہی سے انگریزی لفظ ہیں جن کی غالبا ایک ہی سی یونانی بنیاد ہوگی۔
ٹول ٹپ کے لئے بھی آپ نے اوزاری گر استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ خیر ٹوٹکا بھی برا نہیں۔ کوکب خانم کے دسترخوان کے کئی ایڈیشنوں میں ٹوٹکا مستعمل رہا ہے
میری تجویز ہے کہ اینکوڈنگ کو تو اینکوڈنگ ہی رہنے دیں، چار سیٹ بھی ایسے ہی رنے دیں ہاں البتہ کریکٹر سیٹ کا ترجمہ کرڈالیں۔ اینکوڈنگ اور چارسیٹ کا اسلءے نہ کریں کیونکہ یہ اصطلاحات ایچ ٹی ایم ایل لکھنے کے دوران استعمال ہوتی ہیں۔ آگے دیکھیں دوسرے کیا رائے دیتے ہیں