متفق سرکار۔میرا خیال ہے کہ جب تک تصویر پر واضح طور پر کاپی رائٹ فری کا نوٹس نہ لگا ہو، اس کے استعمال میں محتاط رہنا چاہئے۔ عمارات، مناظر وغیرہ میں شاید میں بھی شیئرنگ کر لوں حوالہ دے کر، مگر انسانوں کی اور بالخصوص بچوں کی تصاویر شیئر کرنا مجھے اچھا نہیں لگتا
اس طرح کی تصویر پر واٹر مارک استعمال کر لیا کیجئےبہت اچھا موضوع ہے زیک بھائی ۔میں ایک اپنا ذاتی تجربہ شامل کرتا ہوں۔ میری کھینچی ہوئی ایک تصویر حال ہی میں تھوڑی viral ہو گئی (پتہ نہیں کیسے ۔ محفل میں بھی red carpet کے نام سے شامل کی تھی)۔ بہت سارے لوگوں نے میرے نام کے ساتھ میرے صفحہ سے شیئر کی مگر کچھ نے تو اپنا نام لگا کر پوسٹ کر دی۔ ایک آدھ سے تو اتروائی مگر کہاں تک۔ تصویریں source سےہی شئیر کی جانی چاہئے۔ اور source سے مراد public source کہ اگر کسی نے اس مقصد کے لیے لگائی ہوں تو۔
آپ کی دلچسپی کے لیے Photo stealers کا صفحہ ۔ آپ ذرا CJ Photography بھی تلاش کریں
واٹر مارک بھی ایسے لوگوں کو نہیں روکتا۔اس طرح کی تصویر پر واٹر مارک استعمال کر لیا کیجئے
کبھی کبھار اچانک اچھی تصویر آ جائے تو واٹر مارک کا خیال بعد میں ہی آتا ہےاس طرح کی تصویر پر واٹر مارک استعمال کر لیا کیجئے
فرض کریں کہ میں نے اپنی بیٹی کی تصویر اپنے بلاگ یا فلکر پر ڈالی ہے اور ظاہر ہے باپ ہونے کے ناطے اسے خوبصورت بھی قرار دیا ہے۔ تصویر میرے سائٹ پر سب دیکھ سکتے ہیں۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے اسے کاپی کرنے اور استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔گوگل پر اگر beautiful children لکھ کر images سرچ کریں تو خوبصورت بچوں کی انگنت تصاویر سکرین پر آ جاتی ہیں۔ ان کی پراپرٹی میں کچھ بھی نہیں لکھا ہوتا کہ کس کی ہے، کیا نام ہے، کون ہے، اگر وہاں سی کوئی تصویر یہاں فورم میں شیئر کر دی جائے تو آپ کا point of view کیا ہے؟
میری رائے میں اگر اس تصویر کو کسی اچھے اور غیر ضرر رساں مقصد کے لیے استعمال کیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
چوں کہ آپ کا کافی تجربہ ہے اس لیے فی الحال تو یہی سوچا ہے کہ احتیاط کرنی اور کروانی ہے، مگر ذہن یہی کہہ رہا ہے کہ اس معاملے میں کچھ لچک ضرور ہونی چاہیے۔ممکن ہے سخت ہی ہو۔ آپ بتائیں کہ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟