دعاؤں بھری خوش آمدید کا شکریہ۔ "الم الاسنان" کے متعلق جو فرمایا بجا فرمایا اور یہ لہسن ادرک کے ٹوٹکے بھی کبھی کبھی کام کر جاتے ہیں۔
جس طرح کے بے سکون کر دینے والے درد کی شکایت آپ کر رہیں ہے، یہ حرف بہ حرف Irreversible Pulpitis کی نشاندہی کرتا ہے جس کا باعث کیڑے کی جڑ تک رسائی ہے۔ دوا کرنے سے وقتی طور پر تو آرام مل جاتا ہے لیکن اس مسئلے کو حل کرنے کے مستقل دو ہی علاج ہیں
- جڑ کا علاج (Root Canal Treatment)
- خراب دانت نکلوا لینا (Tooth Extraction)
یہ تو منہ کا معائنہ کر کے ہی فیصلہ کیا جا سکتا ہے کے دانت جڑ کی علاج کے قابل بچا بھی ہے یا نہیں۔ لیکن ذاتی طور پر مشورہ دوں گا کہ اگر جڑ کا علاج کروانا ہو تو دانت کی جڑ کے معالج (Endodontist)سے ہی کروائیے گا۔
وقتی طور پر دوسری طرف کے دانت کھانے پینے کے لئے استعمال کیجیے لیکن میں سمجھ سکتا ہوں کہ عمومی طور پر یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ انسان کھانے پینے سے پرہیز ہی کرتا ہے۔ نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر کلیاں کیجیے۔ اس سے ریشے کی سوجن میں کمی آئے گی۔ "ایموکسلین" لینے کا اتنا فائدہ نہیں ہے کیونکہ انفیکشن پہلے ہی جڑ میں اتر کر پھیل چکا ہے، اس انفیکشن کا مستقل علاج Root Canal Treatment یا Extraction ہی ہے۔ بروفین پین کلر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے درد کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ بہتر یہ ہے کہ جلد از جلد مستقل علاج کروائیں۔