تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی اس مارے تو میں بولتا ہوں سب سے کہ آپ بہت اچھے آدمی ہیں جو دوسروں کے لیے اچھا اچھا بولتے ہیں اور کبھی کسی کا مزاق نہیں اڑاتے ہیں
ان سب میں ہمارا تو ذکر ہی نہیں ہے :D

آپ نے صرف آدمی کیوں لکھا ہے؟؟؟
 
کیا مطلب ہے وہ کوئی جم جوائن کررہے ہیں تو وہ مجھے اردو سیکھانے کے لیے کوئی کررہے ہوں گے وہ تو اپنی باڈی بنانے کے لیے کررہے ہوں گے تاکہ ان کی صحت اچھی ہوجائے پر دوسرے لوگ تو کسی اور وجہ سے جم جوائن کرتے ہیں ایک بار جب میں اپنے سندھی دوست کے ساتھ جم گیا تھا تو اس کو ایک لڑکی پٹانی تھی تو وہ اپنی باڈی بنانا چاہ رہا تھا پر اس نے یہ بات جم والے کو نہیں بتائی تھی مطلب باڈی بنانے والی نہیں بلکہ لڑکی پٹانے والی پر جم والے نے اس کو دیکھتے ہی بولا کہ ہوںںں اچھا تو کوئی لڑکی پٹانے کا ارادہ ہے یہاں سب لوگ لڑکی پٹانے کے واسطے باڈی بناتے ہیں پر میرا سندھی دوست بس ایک مہینے ہی جم گیا اس مارے کہ اس میں بہت ورزش کرنی پڑتی ہے تو اس نے بولا کہ اب تو میں نے جم والے کو ایک مہینے کے پیسے دے دیے ہیں تو ایک مہینہ تو پورا کرکے جاؤں گا پھر وہ ایک مہینہ پورا کرنے کے بعد جم نہیں گیا اور اس لڑکی کی بھی سامنے والا جو گھر ہے اس میں ایک لڑکا رہتا ہے اس کے ساتھ سیٹنگ ہوگئی تھی تو اس کی اماں نے اس چوٹی پکڑ کر پہلے تو اس کو بہت مارا سب محلے والے جمع ہوگئے تھے اور اس لڑکی کو اس کی اماں سے چھڑایا تھا اور پھر اسی سامنے والے گھر والے لڑکے کے ساتھ اس کی شادی کردی تو میرا سندھی دوست بولا اب کیا کرنا ہے باڈی بناکے
یہاں نالائق بچوں کی پٹائی فرض سمجھ کر کی جاتی ہے، کیونکہ۔۔۔لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔
 
جی جی وہ تو ہمیں پتہ ہے۔ ہم نے تو قدیر بھائی کی بات کا جواب دیا کہ جو انھوں نے سمجھا۔

لیکن آپ اسے اب "مذاق مذاق" کر لیں نا۔
وہ ہشتم میں سہ باری ڈبکی لگانے کے باوجود پار نہیں ہو سکے تو اس’مزاق مزاق‘ کو دو چار ہفتے موقوف کیے رہنا چاہیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہ ہشتم میں سہ باری ڈبکی لگانے کے باوجود پار نہیں ہو سکے تو اس’مزاق مزاق‘ کو دو چار ہفتے موقوف کیے رہنا چاہیے۔

سہ بار میں سے ہشتم کو نکالئیے نا۔۔۔۔ باقی سات کو تین سے ضرب دیجئیے۔۔۔۔ پوری 21 جماعتیں ہو گئیں نا۔

موقوف والی بات پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں قیوم بھائی کیونکہ کچھ سکھانے کے لئے "موقوف " کرنے کی نہیں " جاری " رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہم بھی تو چار ماہ سے "پیاز کھائی " کو " پیاز کھایا " ہی لکھتے آ رہے ہیں نا۔۔۔ اب رانا صاحب بھی سیکھ جائیں گے آہستہ آہستہ
 
یہاں نالائق بچوں کی پٹائی فرض سمجھ کر کی جاتی ہے، کیونکہ۔۔۔لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔
آپ کا مطلب ہے کہ سر عاطف لاتوں سے مارتے ہیں نالائق بچوں کو پر میں تو ان سے آن لائن پڑھوں گا نا تو وہ مجھے لاتوں سے کیسے مارریں گے
 
سہ بار میں سے ہشتم کو نکالئیے نا۔۔۔۔ باقی سات کو تین سے ضرب دیجئیے۔۔۔۔ پوری 21 جماعتیں ہو گئیں نا۔

موقوف والی بات پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں قیوم بھائی کیونکہ کچھ سکھانے کے لئے "موقوف " کرنے کی نہیں " جاری " رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہم بھی تو چار ماہ سے "پیاز کھائی " کو " پیاز کھایا " ہی لکھتے آ رہے ہیں نا۔۔۔ اب رانا صاحب بھی سیکھ جائیں گے آہستہ آہستہ
کتھے بی ایڈ تے کتھے اٹھویں۔ تقابل تے بندہ جچ دا کردا اے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کا مطلب ہے کہ سر عاطف لاتوں سے مارتے ہیں نالائق بچوں کو پر میں تو ان سے آن لائن پڑھوں گا نا تو وہ مجھے لاتوں سے کیسے مارریں گے
ہم بہت مشکل سے خاموش رہ رہے ہیں اس بات پر۔۔۔۔ لیکن اتنا بتا دیں کہ عاطف بھائی کے ہاتھ بہت لمبے ہیں ۔
 
Top