تعارف تعارف

برادرِ عزیز! یہ اردو محفل ہے۔
ابھی تو محمد امین صدیق بھائی سے شناسائی نہیں ہوئی جناب کی، ورنہ ایسی مسجعٰ، مرقعٰ اور مقفعٰ اردو دیکھنے کو ملتی کہ چودہ طبق روشن ہو جاتے۔
مابدولت برادرم یاز (کہ انداز تحریرجن کا ہے کچھ دیگرہی) کی مابدولت کے لئے اس تعارف سے سرِمو اختلاف نہیں کریں گے اور نا ہی کوئی ایسی جراُت رندانہ رکھنے کے درپے آزارہیں۔ برادرم خرم شہزاد کے قلب مضمحل کی مشفقانہ تسلی و تشفی کے لئے اس نویدِ جانفزا کومابدولت اپنے تئیں ایک نسخہُ اکسیرگرداننے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے کہ اردو محفل میں گذرنے والا ان کا ہر لطف آگیں لمحہ اردو لغت کے کئی رازہائے سربستہ کوان پرروزروشن کی طرح عیاں کرتا جائے گااورمابدولت کو امیدواثق ہے کہ جلدیابدیر، بقول برادرعزیزیاز، مسجعٰ، مقفعٰ، اور مرقعٰ اردو برادرم خرم کی بھی دسترس سے قطعاً بعیدناہوگی‌۔:):)
 
آخری تدوین:

Khuram Shahzad

محفلین
مابدولت برادرم یاز (کہ انداز تحریرجن کا ہے کچھ دیگرہی) کی مابدولت کے لئے اس تعارف سے سرِمو اختلاف نہیں کریں گے
آپ کیا سمجھے تھے کہ مجھے آپ کی اردو سمجھ نہیں آنی .....:nerd: مجھے سب سمجھ آگیا ہے...... :peacesign: مابدولت دولت خان کے بڑے بھائی کا نام ہے نا..... اور یہ مابدولت وہ ہی ہیں نا ؛ جو نان حلیم کی دوکان کرتے تھے.....:confused2: :battingeyelashes:
نا ہی کوئی ایسی جراُت رندانہ رکھنے کے درپے آزارہیں۔:)
کیا فرمایا آپ نے کہ آپ تھوڑے سے آزاد خیال وا قع ہوئے ہیں..... :confused2:
برادرم خرم شہزاد کے قلب مضمحل کی مشفقانہ تسلی و تشفی کے لئے اس نویدِ جانفزا کومابدولت اپنے تئیں ایک نسخہُ اکسیرگرداننے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے
اچھا تو وہ نسخہُ آپ نے کتنے دن استعمال کیا ؟ اور اب قلب کا کیا حال ہے؟ :heehee:
اردو محفل میں گذرنے والا ان کا ہر لطف آگیں لمحہ اردو لغت کے کئی رازہائے سربستہ کوان پرروزروشن کی طرح عیاں کرتا جائے گااورمابدولت کو امیدواثق ہے کہ جلدیابدیر، بقول برادرعزیزیاز، مسجعٰ، مقفعٰ، اور مرقعٰ اردو برادرم خرم کی بھی دسترس سے قطعاً بعیدناہوگی‌۔:):)
جناب آپ ویسے ہی کہہ دیں کہ فورم سے تشریف لے جائیں ، فارسی میں کھڑی کھڑی ضرور سنانی تھی آپ نے..... آپ نے تو میرا معدہ ہی توڑ دیا ہے ..... :sad2::cry2::sad2:
 

Khuram Shahzad

محفلین
مابدولت برادرم خرم شہزاد کو قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے خوش آ مدید کہتے ہیں۔:):)
مابدولت بمعہ مال و دولت بھی دل کی گہری کھائیوں سے برادرعزیز محمد امین صدیق سے شکریہ ادا کرنے کی گستاخی کرنے کی اجازت طلب کرنے کے طلب گار ہیں..... :biggrin: کوئی ہے ، یار کوئی ایک گلاس پانی ہی پلا دے ، لکھتے لکھتے سانس چڑھ گئی ہیں..... :confused3::silly:
 

یاز

محفلین
آپ کیا سمجھے تھے کہ مجھے آپ کی اردو سمجھ نہیں آنی .....:nerd: مجھے سب سمجھ آگیا ہے...... :peacesign: مابدولت دولت خان کے بڑے بھائی کا نام ہے نا..... اور یہ مابدولت وہ ہی ہیں نا ؛ جو نان حلیم کی دوکان کرتے تھے.....:confused2: :battingeyelashes:

کیا فرمایا آپ نے کہ آپ تھوڑے سے آزاد خیال وا قع ہوئے ہیں..... :confused2:

اچھا تو وہ نسخہُ آپ نے کتنے دن استعمال کیا ؟ اور اب قلب کا کیا حال ہے؟ :heehee:

جناب آپ ویسے ہی کہہ دیں کہ فورم سے تشریف لے جائیں ، فارسی میں کھڑی کھڑی ضرور سنانی تھی آپ نے..... آپ نے تو میرا معدہ ہی توڑ دیا ہے ..... :sad2::cry2::sad2:
مکرمی محمد امین صدیق صاحب (کہ جن کا ہر مراسلہ گنجینہء معنی کے طلسم کے درجہ پہ فائز ہونے کے لائق ہے) کے متذکرہ بالا مراسلے کی قرار واقعی قطع و برید اور بلاغت ربود پہ احقر ششدر سا رہ گیا ہے۔ پرمزاح مسودے پر مشتمل اس صف شکن جوابی مراسلے پہ راقم الحروف کی جانب سے ہدیہء تہنیت قبول کیجئے۔
 

Khuram Shahzad

محفلین
ایک دفع لاؤڈ سپیکر لگا کر بھی کہہ دیں. امید ہے کہ سابقہ مراسلہ پڑھ کر اب تک محفل سے کئی میل کے فاصلے پر پہنچ چکے ہوں گے.
ہم بکلم خود محترم برادرعزیز محمد تابش صدیقی کی اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ ہم فورم سے میلوں دور نکل چکے تھے لیکن وہاں پہ ایک سائن بورڈ پہ لکھا ہوا شعرپڑھا تو واپسی کے لیے رخت سفر باندھا ، شعرکچھ یوں تھا .....​
تندی اردو مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے​
 

Khuram Shahzad

محفلین
آپ نے دو اور دو ، آٹھ جماعتیں پڑھی ہوتیں تو آپ کو یہ کہنے کی زحمت نہ کرنی پڑتی....... :nerd:
جس طرح ہمارے بہت ہی ذہین ، عقل مند اور حاضر دماغ وزیر نے کہا تھا کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے ؛ اصلی ہو یا نقلی ...... ویسے ہی قاف ، قاف ہوتا ہے ..... کتاب والا ہو یا قلم والا ...... :nerd: :biggrin:
 
خرم صاحب آپ نے میری توہین کی ہے۔ میں نا تو قومی سوالی ہوں اور نا ہی بین الاقوامی سوالی۔ بلکہ میں تو پیدائشی سوالی ہوں۔
 

Khuram Shahzad

محفلین
خرم صاحب آپ نے میری توہین کی ہے۔ میں نا تو قومی سوالی ہوں اور نا ہی بین الاقوامی سوالی۔ بلکہ میں تو پیدائشی سوالی ہوں۔
جناب ہماری کیا مجال کہ ہم کسی سوالی کی توہین کریں..... :noxxx:کیوں کہ انٹرنیشنل سوالی القاعدہ کا رکن قرار دے کر امریکا یا افغانستان کی سیر بھی کروا سکتے ہیں نا..... :praying::sad2:اور ہمارے ایک بہت ہی ذہین وزیر کے مطابق سوالی ، سوالی ہوتا ہے نیشنل ہو یا انٹرنیشنل ، پیدائشی ہو یا بعد میں سوالی بنا ہو..... :biggrin:
 

Khuram Shahzad

محفلین
آپ بلوچستان والوں کے پیچھے ہی پڑ گئے ہو
نہیں جناب آپ نے تو دل پہ ہی لےلیا ہے...... ہم تو سب کے ہی پیچھے پڑنے والے ہیں..... چاہے وہ بلوچستان ہو یا پنجاب ، سندھ ہو یا خیبر پختون ..... کیونکہ سارے کا سارا پاکستان ہم پاکستاینوں کا ہے..... خاص طور پر سا ستدانوں کا..... اسی لیے تو اپنا سمجھ کر ملک کومل بانٹ کر کھا رہے ہیں...... :sad2:
 

ابن توقیر

محفلین
آتے ہی چھا گئے ہیں جناب،تعارف اور اس کے بعد چلنے والی نوک جھونک نے تو وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہونے دیا،سدا خوش رہیے اور یونہی خود بھی ہنستے مسکراتے سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہیے۔آمین
 

Khuram Shahzad

محفلین
نہیں جناب اب تو کافی فی فی فی فی فی ی ی ی پرانہ ہو گیا ہے..... :sad2:آپ کو کوئی اعترازانکل ہے ؟ میرا مطلب ہے کہ کوئی اعتراض ہے؟؟؟ :confused2:
وے گجرا ..... جے تو ساڈے فورم تے آن تے کوئی اعتراض کِیتا ، تے تیرے اینے ٹوٹے کراں گا ..... اینے ٹوٹے کراں گا کہ ٹوٹے ٹوٹے ہو جائیں گا ....... :biggrin:
ا وے .... میرے یار دی پہن دا دوپٹہ واپس کر دے او جٹا.......
جناب سستی اور کاہلی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے..... ایک مہینہ پہلے دوپٹہ رنگنے کے لیے دیا تھا ابھی تک رنگا ہی نہیں...... :biggrin:
 
Top