السلام علیکم قارئین، ناظرین اور حاضرین!
آج جو خبر میں آپ کو دینے جارہا ہوں، یہ ایک بریکنگ نیوز ہے کیونکہ آج سے پہلے کسی کو بھی اس کے بارے میں علم نہیں تھا اور میں نے اپنے انتہائی باوثوق ذرائع سے یہ خبر حاصل کی ہے۔
وعلیکم السلام
یہ تھریڈ دیکھ کر جو پہلا جملہ میرے ذہن میں آیا کہ وہ یہ کہ وائے دس کولاوری ڈی؟
یہ تو واقعی وہ نیوز ہے جسے میں اب بریک کرنے لگی ہوں
آپ کے باوثوق ذرائع کا کیا ہی کہنا وہ آپ کے اسٹائل میں کہوں تو سبحان اللہ
تو خواتین و حضرات، خبر کچھ یوں ہے کہ آج محفل کی ہر دلعزیز شخصیت اور تصویروں والے سیکشن کی روحِ رواں
تعبیر کا جنم دن ہے!
پہلی خبر کی طرح یہ بھی ایک ایسی ہی خبر ۔
میرا برتھ سرٹیفکیٹ میرے پیدا ہوتے ہی گم ہو گیا تھا۔اچھااااااا تو وہ آپ کو ملا ہے۔
اب میں یہ بھی نہیں کہ سکتی کہ میں تو ہوڑے تک جمی ای نئیں کیوں کہ میں نے لاہور دیکھ رکھا ہے۔
آج تک اس ہستی نے اپنی زندگی کا یہ اہم ترین دن سب سے چھپائے رکھا مگر محفل کی خفیہ ایجنسی کے کارندوں نے انتہائی جانفشانی سے دن رات کام کرتے ہوئے بالآخر اس دن کا کھوج لگا ہی لیا!
اور آپ کی اس انتہائی جانفشانی سے متاثر ہو کر یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ آج سے یہ ایجنسی آپ کی ہوئی اور آپ اس کے مالک ہوئے۔
بس جی بس، اب زیادہ تالیاں نہ بجائیں اور تعبیر کو اس اہم دن پر مبارک باد پیش کریں اور دعائیں تو آپ دیں گے سو ان کے بارے میں مجھے کہنے کی ضرورت نہیں!
اس اہم دن پر آپ کچھ روشنی ڈالنا پسند کریں گے پلیززز؟
سب سے پہلے تو میں خود مبارکباد دے لوں۔ تعبیر، میری طرف سے آپ کو دل کی گہرائیوں سے جنم دن کی بہت بہت مبارکباد!
میری طرف سے آپ کے لئے یہ پھولوں کا تحفہ۔
مفت کی چیزیں تو مجھے ویسے ہی بہت پسند ہیں اور مجھ پر سوٹ بھی بہت کرتی ہیں
مجھے جو بائے ون یٹ ون فری میں وہ فری والا زیادہ پسند آتا ہے ویسے بھی سو مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے ۔
سو ڈھیروں ڈھیر شکریہ
ارے بابا یہ میرا جنم دن نہیں ہے البتہ مرن دن ہو سکتا ہے۔
اللہ کرے کہ یہ دن آپ کے لئے بےشمار خوشیاں، راحتیں اور آسانیاں لے کر آئے اور آپ کی زندگی ہمیشہ تازہ پھولوں کی طرح مہکتی رہے، آمین!
جزاک اللہ خیر
ارے بابا صرف یہی دن کیوں؟ سب دن کیوں نہیں؟
تھینکس اے ملین عافی
اب بتا بھی دو کہ یہ سب کیا ہے اور کیوں ہے؟
ویسے اس بات پر بات چیت بند کر دوں آپ سے؟ کیا خیال ہے؟