الف نظامی
لائبریرین
نبیل تم اس موضوع کا خودکش دھماکوں سے کیوں تقابل کررہے ہو؟ کیا خودکش دھماکوں کے بارے میں علمائے اسلام متفق ہیں ؟ کیا اس پر اجماع امت ہے ؟ مزید یہ کہ یہ تو سیاسی مسائل ہیں جو ایک انتہاپسندی کا ردعمل ہیں۔دین کا مذاق تو سبھی اڑا رہے ہیں۔ ضد بس اس بات کی ہے میں اکیلا ہی دین کی ترجمانی کرنے والا بن جاؤں اور باقی سب کی زبان بند کر دی جائے۔ اسلامی تعلیمات کے زمرے میں خودکش دھماکوں کی فضیلت کا بیان موجود ہے لیکن اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا۔ دین سب کے لیے روایات اور رسوم کا مجموعہ بن کر رہ گیا ہے۔ اور اگر کوئی ڈگر سے ہٹ کر اصل دین کو پہچاننے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف فتووں کی بھرمار شروع ہو جاتی ہے۔
جب کہ فاروق کا کھڑا کردہ مسئلہ اجماع امت کے خلاف ہے اور مستشرقین کا پیدا کردہ ہے ۔ لہذا یہ اصولی بات ہے کہ اجماع امت کے مخالف موضوعات محفل پہ نہ پوسٹ کیے جائیں۔