قوسِ قزح کے رنگ تھے ساتوں اس کے لہجے میں ساری محفل بھول گئی ، وہ چہرہ یاد رہا (امجد اسلام امجد
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #41 قوسِ قزح کے رنگ تھے ساتوں اس کے لہجے میں ساری محفل بھول گئی ، وہ چہرہ یاد رہا (امجد اسلام امجد
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #43 قرب اچھا ہے مگر اتنی بھی شدت سے نہ مل یہ نہ ہو تجھ کو میرے روگ پرانے لگ جائیں
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #44 قرعہ جان میں کوئی پھول کھلانے آئے وہ مرے دِل پہ نیا زخم لگانے آئے
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #45 قدغن نہیں ہے کھیل پہ کھیلو ضرور پر لیکن کبھی سمجھنا کھلونا نہیں مجھے
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #46 قافلے راکھ ھُوئے دشت جنوں میں کتنے کاش خوشیوں کی طرح درد بھی ہجرت کرتے
سیما علی لائبریرین جولائی 18، 2021 #49 جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔ آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیئے ظفر اقبال
جاسمن لائبریرین جولائی 29، 2021 #52 یہ کیسا شخص ہے کتنی ہی اچھی بات کہو کوئی برائی کا پہلو نکال لیتا ہے وسیم بریلوی
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #53 نہ کوئی عہد نبھائے ، نہ ہمنوائی کرے اسے کہہ دو کہ تسلّی سے بے وفائی کرے
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #55 مانا کہ نہ اس زمین کو گلزار کر سکے ہم کچھ خار کم تو کیے گزرے جدھر سے ہم ساحر لدھیانوی
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #56 تاروں کی بہاروں میں بھی قمر تم افسردہ سے رہتے ہو پھولوں کو تو دیکھو کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں قمر جلالوی
تاروں کی بہاروں میں بھی قمر تم افسردہ سے رہتے ہو پھولوں کو تو دیکھو کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں قمر جلالوی
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #57 دل کی جاگیر میں میرا بھی کوئی حصہ رکھ میں بھی تیرا ہوں، مجھے بھی تو کہیں رہنا ہے اشفاق حسین
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #58 اتنا سچ بول کہ ہونٹوں کا تبسم نہ بجھے روشنی ختم نہ کر آگے اندھیرا ہوگا ندا فاضلی
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #59 اپنا یہ کام ہے کہ جلاتے چلو چراغ رستے میں خواہ دوست یا دشمن کا گھر ملے کلیم عاجز
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #60 سچی خوشی کی آس نہ ٹوٹے دعا کرو جھوٹی تسلیوں سے بہلتے رہا کرو ایوب فہمی