اب کہاں ایسی طبیعت والے چوٹ کھا کر جو دعا کرتے تھے ساغر صدیقی
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #62 وہ کہتے ہیں ہر چوٹ پر مسکراؤ وفاء یاد رکھو ستم بھول جاؤ کلیم عاجز
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #63 مجھ سے تو پوچھنے آیا ہے وفا کے معنی یہ تری سادہ دلی مار نہ ڈالے مجھ کو قتیل شفائی
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #64 ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم کہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #65 اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کرو تم مجھے خواب میں آ کر نہ پریشان کرو
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #66 محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملا اگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #70 ہمیں بھی نیند آ جائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گے ابھی کچھ بے قراری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #71 تم مجھے چھوڑ کے جاؤ گے تو مر جاؤں گا یوں کرو جانے سے پہلے مجھے پاگل کر دو
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #73 ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کو کیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #75 اس کو جدا ہوئے بھی زمانہ بہت ہوا اب کیا کہیں یہ قصہ پرانا بہت ہوا
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #76 ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھا وہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #77 میں تو غزل سنا کے اکیلا کھڑا رہا سب اپنے اپنے چاہنے والوں میں کھو گئے
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #78 غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاں میں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا