تقلید

میں نے اوپر اپنا نقطہ نظر رکھ دیا ہے اب آپ کچھ فرمانا چاہیں گے؟؟
یہی تو مسئلہ آپ ایک بات کو ڈیفائن کیے بغیر اس پر تنقید کر رہے ہیں، ایسے میں آپ کیسے کہ سکتے ہیں کہ آپ نے اپنا نکتہ نظر اوپر رکھ دیا! یوں لگتا ہے آپ بس تقلید پر اعتراض کرنا چاہ رہے ہیں مگر خود نہیں سمجھتے کہ تقلید کسے کہتے ہیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
میں نے آج تک اتنی بحث کسی کے ساتھ نہیں کی جتنی آپ سے کرچکا اور نہ میرا مزاج ہے بحث برائے بحث ہاں صرف ایک بات مکرر ہا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ تقلید شریعت کی کوئی اصطلاح ہے ہی نہیں اب آپ تقلید پر مصر ہی ہیں تو چلیں اپنی بات پر توقف کرتے ہیں کوئی دلیل پیش فرما دیں کہ جس سے یہ مانا جا سکے کہ تقلید بھی ایک شرعی اصطلاح ہے باقی بات اس کے بعد ممکن ہوگی۔۔۔۔
والسلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقلید ایک عقلی حکم ہے جس کے بغیر حرج صادر آتا ہے
 
فاخر رضا

محفلین
میں نے آج تک اتنی بحث کسی کے ساتھ نہیں کی جتنی آپ سے کرچکا اور نہ میرا مزاج ہے بحث برائے بحث ہاں صرف ایک بات مکرر ہا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ تقلید شریعت کی کوئی اصطلاح ہے ہی نہیں اب آپ تقلید پر مصر ہی ہیں تو چلیں اپنی بات پر توقف کرتے ہیں کوئی دلیل پیش فرما دیں کہ جس سے یہ مانا جا سکے کہ تقلید بھی ایک شرعی اصطلاح ہے باقی بات اس کے بعد ممکن ہوگی۔۔۔۔
والسلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بات میرے لئے باعث فخر ہے کہ آپ نے مجھ ناچیز کو اس قابل سمجھا کہ اتنی بحث کی ورنہ بات تو سادہ سی ہے اگر آپ سمجھ جاتے
 
abuhuraira farooqi

محفلین
چلیں اب اگلی بات نہیں پہلے آپ لوگ تقلید کو نصوص سے ثابت کریں اگلی بات پھر کریں اب آپ کی طرف سے پیش قدمی ہو گی تو ہی جواب ممکن ہوگا
 
فاخر رضا

محفلین
تقلید ایک عقلی حکم ہے اور عقل کے استعمال کا مشورہ یا حکم ایک قرآنی حکم ہے. تفکر، تعقل، تدبر ان سب کا مطالبہ آپ سے خدا نے کیا ہے
آپ کسی عقلی بات کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں لہٰذا میں بھی آپ سے بحث کرنے کو ایک بیوقوفانہ کام سمجھتا ہوں.
تقلید کا آسان الفاظ میں مطلب ایک جاہل کا عالم سے رجوع کرنا ہے. اس میں کیا حرج ہے. اور اس کے بغیر لاتعداد حرج ہیں
 
یہی تو مسئلہ آپ ایک بات کو ڈیفائن کیے بغیر اس پر تنقید کر رہے ہیں، ایسے میں آپ کیسے کہ سکتے ہیں کہ آپ نے اپنا نکتہ نظر اوپر رکھ دیا! یوں لگتا ہے آپ بس تقلید پر اعتراض کرنا چاہ رہے ہیں مگر خود نہیں سمجھتے کہ تقلید کسے کہتے ہیں۔
لئیق احمد بھائی سچ بتائیں اس سے زیادہ بورنگ اور نامعقول بحث آپ نے کہیں دیکھی؟ سچ کہوں میرا تو پہلا تجربہ ہے۔
 
ابو ہاشم

محفلین
یعنی عام اہلِ حدیث شخص نہ اجتہاد کرتا ہے نہ اپنے کسی استاد/ شیخ کی اتباع؟
میرے بھائی اطاعت یا اتباع دلیل شرعی کی ہوتی ہے نہ کہ استاد کی پتہ نہیں آپ بار بار استاد کی طرف بات کیوں لیکر جاتے ہیں
یعنی ایک عام اہل حدیث شخص اجتہاد کرتا ہے!!!
 
abuhuraira farooqi

محفلین

فاخر رضا

محفلین
سلام
مجھے یہاں ایک بات اور کرنی ہے، ہو سکتا ہے جلد ہی یہ لڑی مقفل ہوجائے مگر اگر یہ بات پوسٹ ہوگئی تو میرا مؤقف واضح ہوجائے گا اور اگر نہ ہو تو پیسے واپس. مزید وضاحت درکار ہو تو سوال کرسکتے ہیں
دین مبین اسلام کچھ اصولوں اور کچھ فروع پر مبنی ہے
مثلاً اللہ، رسول اور معاد (قیامت) پر یقین اصول ہیں
اسی طرح فروع بھی ہیں جن کی اہمیت بہت زیادہ ہے مگر اصول جتنی نہیں
مثلاً نماز، روزہ، حج زکوٰۃ وغیرہ. ان کا منکر تو کافر ہے مگر غیر عامل کافر نہیں صرف گناہگار ہے اور ان کی قضا بھی انجام دی جاسکتی ہے
میرے محترم بھائی جن باتوں میں دلیل و برہان کی ضرورت لازمی ہے وہ توحید و نبوت و قیامت ہے. ہر شخص پر لازم ہے کہ ان کے لیے دلیل ڈھونڈے. ان معاملات میں تقلید حرام ہے اور مذموم ہے جیسا کہ کلام پاک میں ارشاد ہوا
إِنَّا وَجَدْنا آباءَنا عَلى‏ أُمَّةٍ وَ إِنَّا عَلى‏ آثارِهِمْ مُقْتَدُون
ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک رسم پر پایا اور ہم انہی کے نقش قدم کی پیروی کر رہے ہیں ۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَى مَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَإِلَى الرَّسُولِ قَالُوا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ
ترجمہ : جب انہیں کہا جاتا ہے کہ جو اللہ کی طرف سے اور اسکے رسول کی طرف سے نازل ہوا ہے اس کی طرف آؤ تو وہ کہتے ہیں :ہمارے لئے وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو پایا ہے ،کیا وہ نہیں جانتے ہیں کہ ان کےآباؤ اجداد نہ کسی چیز کو جانتے ہیں اور نہ ہی وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔

اس کے مقابل احکامات ہیں جن میں تقلید مذموم نہیں بلکہ بعض اوقات ناگزیر ہے اور قرآن سے اس کے دلائل بھی ہیں. جیسا کہ ارشاد ہوا
و‌ما‌کانَ المُؤمِنونَ لِینفِروا کافَّةً فَلَولا نَفَرَ مِن کلِّ فِرقَة مِنهُم طَائِفَةٌ لِیتَفَقَّهوا فِی الدّینِ ولِینذِروا قَومَهُم اِذا رَجَعوا اِلَیهِم لَعَلَّهُم یحذَرون
اور یہ نہیں ہو سکتا کہ سب کے سب مؤمنین نکل کھڑے ہوں، پھر کیوں نہ ہر گروہ میں ایک جماعت نکلے تا کہ وہ دین کی سمجھ پیدا کریں اور جب وہ واپس آئیں تو اپنی قوم کو ڈرائیں تا کہ وہ ہلاکت سے بچے رہیں۔

فَس۔ئَلوا اَهلَ الذِّكرِ اِن كُنتُم لاتَعلَمون
ترجمہ :پس اگر تم نہیں جانتے ہو تو تم اہل ذکر سے سوال کرو۔
بات یہ ہے کہ رسول کریم کی وفات کے بعد لوگ ولایت کی نعمت سے دور ہوگئے اور اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ ایک دردناک تاریخ ہے. اس کا خمیازہ ہم ابھی تک بھگت رہے ہیں. والسلام
 
محترم ایسی بات کرتے ہوئے بندے کو اپنا منصب یاد رکھنا چاہئیے تاکہ بعد میں آپ کےلئے پریشانی نہ بنے
:):)
آپ ناراض نہ ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب تک کی بحث کے بارے میں یہ ایک محتاط تبصرہ تھا۔ باقی آپ اور سب کا میں ہمیشہ کی طرح احترام کرتا ہوں۔
ایک برادرانہ مشورہ یہ ہے کہ شاید آپ نئے لکھاری ہوں (یا شاید پرانے) لیکن آپ کسی موضوع پر لکھنے سے پہلے مختلف جہات سے اس کا مطالعہ کرلیا کیجیے تاکہ آپ کی بات جامع اور مدلل ہوسکے اور پڑھنے والے آپ کا نقطہ نظر بآسانی سمجھ سکیں۔
ممکن ہےکہ میری یہ بات بھی آپ کو اچھی نہ لگے، لیکن میری اس بات کی تائید فاخر رضا اور لئیق احمد کے اوپر کیے گئے مراسلوں سے بآسانی ہوسکے گی۔:)
 
میرے پیارے بھائی آپ کی بات کہاں تک درست ہے یہ فیصلہ تو اس تقسیم کی دلیل آ جانے کے بعد ہوگا لیکن میری ابھی پہلی بات کا مجھے جواب نہیں ملا میں پہلے کئی مطالبہ کر چکا ہوں کہ اب میرا اس پر مزید اس وقت تک تبصرہ ممکن نہیں ہوگا جب تک کہ پہلی بات کلئیر نہ ہوجائے پھر بھی اگر کوئی پیش قدمی نہ ہوئی تو کوئی بات نہیں میں مزید بات کو آگے نہیں بڑھاؤں گا۔
 
abuhuraira farooqi

محفلین
:):)
آپ ناراض نہ ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب تک کی بحث کے بارے میں یہ ایک محتاط تبصرہ تھا۔ باقی آپ اور سب کا میں ہمیشہ کی طرح احترام کرتا ہوں۔
ایک برادرانہ مشورہ یہ ہے کہ شاید آپ نئے لکھاری ہوں (یا شاید پرانے) لیکن آپ کسی موضوع پر لکھنے سے پہلے مختلف جہات سے اس کا مطالعہ کرلیا کیجیے تاکہ آپ کی بات جامع اور مدلل ہوسکے اور پڑھنے والے آپ کا نقطہ نظر بآسانی سمجھ سکیں۔
ممکن ہےکہ میری یہ بات بھی آپ کو اچھی نہ لگے، لیکن میری اس بات کی تائید فاخر رضا اور لئیق احمد کے اوپر کیے گئے مراسلوں سے بآسانی ہوسکے گی۔:)
میرے پیارے بھائی بات ناراضی کی نہیں لیکن مجھے اس بات سے دکھ ہوا کہ آپ نے کہا یہ نامعقول بحث ہے چلیں بورنگ ہوتی ہوگی اس میں کوئی شک نہیں لیکن نامعقول والی درست معلوم نہیں ہوتی کم از کم میری کوئی بات ایسی نہیں تھی جو میں غلط کی ہو ورنہ آپ نشاندھی ضرور فرماتے
 
ہادیہ

محفلین
آخری تدوین:
Top