تلاشِ گمشدہ

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم

طبیعت تو الحمدللہ بہتر ہے مگر مصروفیت ابھی بھی کافی زیادہ ہے اور امکانی طور پر ایک ہفتہ مزید لگے گا اس مصروفیت کے جال سے نکلنے کے لئے لیکن کوشش کروں گا کہ محفل پر آنا جانا لگا رہے۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام
زندگی کا دوسرا نام مصروفیت ہے۔ آپ کی پوسٹس کا انتظار رہے گا۔
 
باباجی

محفلین
ثم آمین
جزاک اللہ خیراَ نایاب بھائی
سلام بٹ جی
ارے آپ نے مجھے بتایا ہی نہیں کہ استاد محترم فاتح بھائی آئے ہوئے ہیں
چلیں خیر ہے اگر وہ یہیں ہیں کچھ دن تو پھر ملاقات ہوجائے گا
میں تو آج شام گاؤں جا رہا ہوں پیر کو انشاءاللہ واپسی ہوگی
کل میں اپنے باباجی کی قبر پر جاؤں گا فاتح خوانی کیلیئے پھر صوفی شفیق فاضلی صاحب کے پاس جانا ہے ملکہ ہانس شہر
لہٰذا 3 دن بہت مصروفیت ہے
بشرط زندگی پھر ملاقات ہوگی
 
زبیر مرزا

محفلین
زبیر مرزا !بہت اچھا کیا اشتہار دے دیا حسیب نذیر گِل کو تو میں بھی بہت ڈھونڈ رہا ہوں کسی دھاگے پر نظر نہیں آرہے اللہ اپنی حفظ و امان میں رکھے
عاطف بٹ !خوش رہیں
تو اسے پیمانہ امروز و فردا سے نہ ناپ
جاوداں ،پیہم دواں ، ہر دم جواں ہے زندگی
سید صاحب میری حسیب نذیر گِل سے پچھلے ہفتے اسکائپ پر بات ہوئی تھی وہ آج کل گھومنے پھرنے(بر دکھوے) کے مشن پر
نکلے ہوئے ہیں :) لڑکے پر شادی کا شوق سوار ہے ان دنوں :)
 
ایک لڑکا جس کی عمرکم عقل زیادہ ، کم سخن وسادہ ، کبھی موٹرسائیکل سوار کبھی پا پیادہ
ایک ہفتے سے محفل سے لاپتہ ہے نام حسیب نذیرگِل ہے
معصوم صورت نظرآتا ہے کسے صاحب کو ملے تو قریبی انٹرنیٹ یا موبائل فون سے رابطہ کریں
اگرکسی کے عاشقی میں پڑکےخود گھرسے فرار اور محفل سے غائب ہوا ہے تو بلاخوف وخطروآپس آجائے کچھ نہیں کہا جائے گا
یار آپ نے تو مجھے ڈائریکٹ ہی عاشق کا درجہ دے دیا
فکر کو ضرورت نہیں میں ادھر ہی ہوں۔
 
زبیر مرزا !بہت اچھا کیا اشتہار دے دیا حسیب نذیر گِل کو تو میں بھی بہت ڈھونڈ رہا ہوں کسی دھاگے پر نظر نہیں آرہے اللہ اپنی حفظ و امان میں رکھے
عاطف بٹ !خوش رہیں
تو اسے پیمانہ امروز و فردا سے نہ ناپ
جاوداں ،پیہم دواں ، ہر دم جواں ہے زندگی
جزاک اللہ انکل۔اللہ کے کرم و فضل سے ٹھیک ٹھاک خوش باش ہوں بس تھوڑا سا سیر سپاٹا جاری ہے ایک تصویر حاضرِ خدمت ہے
سید صاحب میری حسیب نذیر گِل سے پچھلے ہفتے اسکائپ پر بات ہوئی تھی وہ آج کل گھومنے پھرنے(بر دکھوے) کے مشن پر
نکلے ہوئے ہیں :) لڑکے پر شادی کا شوق سوار ہے ان دنوں :)

DSC00696.jpg

لو جی ایک تو میں ہو دوسرے صاحب کو خود پہچان لیں۔بس اتنا بتاتا چلوں کہ بڑی پہنچی ہوئی چیز ہیں
 
زبیر مرزا

محفلین
ایک خاتون تعبیر جو اکثر ہانڈیا چولہے پر رکھ کر محفل میں آجایا کرتی تھیں - ایک مدت سے محفل میں
باقاعدگی سے نہیں آرہیں - یہ تلاشِ گمشدہ کا اشتہار پڑھیں تو کچن چھوڑ کر آن لائن آجائیں ان کے جلے ہوئے
کھانوں پر ان سے کوئی بازپُرس نہیں ہوگی
 
تعبیر

اوہ یہ کون پھوہڑ خاتون ہیں ؟ :p
چلیں اس خاتون تعبیر کو ڈھونڈنے میں،میں بھی آپ کی مدد کرتی ہوں کہ میں بھی بہت مس کرتی ہوں اس تعبیر کو جس کا کام اور شوق ہی محفل پر نئے نئے تھریڈز پوسٹ کرنا ہوتا تھا اور ہر تھریڈ میں کمنٹ کرنا فرض :p
ویسے زحال اس اشتہار سے میں کچھ کچھ متفق نہیں ہوں کہ میں کبھی بھی کچن کے ٹائم پر محفل نہیں آئی ۔
 
عسکری

معطل
جزاک اللہ انکل۔اللہ کے کرم و فضل سے ٹھیک ٹھاک خوش باش ہوں بس تھوڑا سا سیر سپاٹا جاری ہے ایک تصویر حاضرِ خدمت ہے

DSC00696.jpg

لو جی ایک تو میں ہو دوسرے صاحب کو خود پہچان لیں۔بس اتنا بتاتا چلوں کہ بڑی پہنچی ہوئی چیز ہیں

جانی آپک یہ کوٹ والے ہو نا ؟ کہیں جرسی والے ہوئے تو ہمیں اپکو خون دے کر زندہ رکھنا پڑے گا اور ہمارا خون بھی او نیگیٹو ہے جو ہر کسی کا نہیں :rolleyes:
 
زبیر مرزا

محفلین
اوہ یہ کون پھوہڑ خاتون ہیں ؟ :p
چلیں اس خاتون تعبیر کو ڈھونڈنے میں،میں بھی آپ کی مدد کرتی ہوں کہ میں بھی بہت مس کرتی ہوں اس تعبیر کو جس کا کام اور شوق ہی محفل پر نئے نئے تھریڈز پوسٹ کرنا ہوتا تھا اور ہر تھریڈ میں کمنٹ کرنا فرض :p
ویسے زحال اس اشتہار سے میں کچھ کچھ متفق نہیں ہوں کہ میں کبھی بھی کچن کے ٹائم پر محفل نہیں آئی ۔
اشتہاری سازی کا اولین اُصول exaggerate کرنا ہے تاکہ زیادہ لوگ متوجہ ہوں :)
(کچھ تو اثرہوگا ہمارے گھاک ایڈ ورٹا ئیزنگ ایجنسیز کے دوستوں کا)
چلیں اسی بہانے آپ نے کچھ لکھا تو- ویسے کیا مصروفیت زیادہ ہے یا یونہی محفل میں آنا کم کم ہے
آپ کے تفصیلی جوابات کی کمی محسوس ہوتی ہے دھاگوں پر
 
Top