تلاشِ گمشدہ

نایاب

لائبریرین
لبیک یا اخ الحبیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سدا رہے خوش و آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی جس نے ہم کو آواز
تلاش کا سفر اپنے اختتام کے قریب ہے میرے محترم بھائی ۔۔ اور وقت مہلت ہی نہیں دے رہا ۔۔۔۔ کہ پوچھیں سنائیں دل کا حال ۔۔۔۔۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین

بھلکڑ

لائبریرین
لبیک یا اخ الحبیب ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
سدا رہے خوش و آباد ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ دی جس نے ہم کو آواز
تلاش کا سفر اپنے اختتام کے قریب ہے میرے محترم بھائی ۔۔ اور وقت مہلت ہی نہیں دے رہا ۔۔۔ ۔ کہ پوچھیں سنائیں دل کا حال ۔۔۔ ۔۔
دعائیں نایاب بھائی!!!
کیسے احوال ہیں!!
دراصل آپ بھائیوں کی شفقت نے ہی یوں جکڑ لیا ہے کہ یاد کئے بنا گزارہ نہیں ۔ :)
 
آخری تدوین:

نیلم

محفلین
لوجی حاضر ہیں ایک اشتہار کے ساتھ۔۔۔
محفلین! یہ اشتہار گمشدہ کسی ایک آدھے شتونگڑے کے متعلق نہیں۔ یوں بھی شتونگڑوں کی محفل میں آمد پر گرم جوشی کا سماں قائم ہونے کو ہے۔۔۔ لیکن شنید یہ ہے کہ یہ سماں تب تک قائم نہ ہو گا۔۔ جب تک شتونگڑی مکمل طور پر باقاعدہ نہ ہوجائے۔۔۔ :skull:
تو جناب جیسا کہ تمام محفلین کے علم میں ہے کہ وٹامن شی سے پاک اپنے اجداد کے نام کو مٹی میں ملانے کی آخری کوشش کرتے ہوئے خود ساختہ حسن شناس زبیر مرزا صاحب بھی عرصہ دراز سے منظر عام سے غائب ہیں۔۔ ہمارے مخبر کی اطلاع کے مطابق مناظر خاص پر ان کی موجودگی کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔۔۔ تاہم ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا۔ ان سے گزارش ہے کہ جلد از جلد خود ہی واپسی کی رپورٹ شائع کرا دیں۔۔ بصورت دیگر ان کے خلاف تفتیش سخت آفیسر کو سونپ دی جائے گی۔۔۔ :twisted:
اس کے بعد محفل کی حکایتی نیلم بھی منظر عام و خاص سے غائب ہیں۔۔ حکایتوں کا کاروبار ٹھپ ہوجانے کے بعد انہوں نے اقتباسات کی دکان کھولی۔ جو زیادہ نہ چل سکی۔ کاروبار میں یہ زوال وہ برداشت نہ کر سکیں۔ اور تارک المحفل ہوگئیں۔ ان تک بھی یہی پیغام پہنچانا ہے کہ وہ واپس محفل پر تشریف لے آئیں۔ محفل کے دو زرخیز دماغ یعنی کہ خاکسار اور انیس الرحمن بھائی ان کو سود مند مشورے دے سکتے ہیں۔ اور کسی بھی نئے کاروبار کے لیے ان کی مناسب رہنمائی کر سکتے ہیں۔ :biggrin::laugh:
اس کے بعد محفل کی تعبیر ۔۔۔ یہ خواب والی نہیں ۔۔۔ بلکہ جیتی جاگتی، سانس لیتی کھاتی پیتی تعبیر کی بات ہو رہی ہے۔۔۔ جو کہ حسب عادت و حسب روایت و حسب سابق ایک بار پھر لمبے عرصے سے غائب ہیں۔۔۔ تعبیر کی یوں محفل سے بھاگ نکلنے کی عادت بہت پرانی ہے۔۔۔ جس پر محفل کے فرض شناس اہلکار ان کو کسی طرح ڈھونڈ ڈھانڈ کر محفل میں واپس لے ہی آتے ہیں۔۔۔ لیکن دربان سے ساز باز کر کے یہ بار بار غائب ہوجاتی ہیں۔۔۔ ان سے بھی عرض ہے کہ اگر خود یہ اشتہار پڑھیں۔۔ تو اپنی خواندگی کا ثبوت دینے کو واپس آجائیں۔۔۔ ان کو پڑھا لکھا مان لیا جائے گا۔۔۔ :party:
اور ایک اور صاحب جو خاکسار تخلص کرتے ہیں۔۔۔ عرصہ دراز سے خاموشی کی جیل میں پڑے قید بند گویائی کاٹ رہے ہیں۔۔۔ ان سے بھی عرض یہی ہے کہ اگر کوئی دو یا چار الفاظ لکھ کر یہ اپنے ہونے کا ثبوت دے دیں گے۔۔۔ تو یقین مانیے ان کی سزا میں کوئی اضافہ نہ ہوگا۔۔۔ بلکہ ان کے علاقے کا جیلر اپنا یار ہے۔۔۔ کہہ کہلوا کر ان کی جان بخشی بھی کروا دیں گے۔۔۔ :p
بقیہ فہرست کچھ وقفے کے بعد
بہت مہربانی :)
 

نیلم

محفلین
غدیر زھرا
ایک عدد بہن عید کے پہلے سے غائب ہے !ویسے تو وہ وجہ بتا کر گئی ہیں لیکن پھر بھی اتنی لمبی غیر حاضری کی اجازت نہیں دی جاسکتی !
نیلم
کافی عرصے سے میری ایک نیلی سی آپی بھی غائب ہے ۔۔۔ ۔۔نہ صرف نیلی آپی غائب ہے بالکہ محفل کے اسکول کو بھی کافی عرصے سے تالا لگا پڑا ہے۔۔اور اقتباسات والا حصہ بھی سونا سونا ہے۔۔۔ ۔
نیلی آپی جلدی سے محفل میں واپس آجاؤ!!!
عینی شاہ
ایک اور سویٹ سی دیدی بھی غائب ہے ۔۔۔ ۔۔عینی دیدی آپ کے پیپر ختم نہیں ہونے اس لئے آپ محفل کا چکر لگا لیا کرو۔۔۔ محفلین کے دماغوں کودہی بنانا ور فریز کرنا ہے تاکہ بعد میں یہ ٹھنڈے رہیں ۔۔۔ ۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو مجھے اندیشہ ہے کہ محفل کا درجہ حرارت شدید سے شدید تر گرم ہوتا جائے گا!
حاتم راجپوت
محفل کا ایک نوجوان بھی غائب ہے ۔۔۔ ۔بھائی اچانک ہی غائب ہوگئے ۔۔ جہاں کہیں بھی ہو جلدی آؤ اور اپنی خیریت سے محفل کو آگاہ کرو!!!
زبیر مرزا
بڑے بھائی بھی عید کے بعد نظر ہی نہیں آئے!!!
محمد بلال اعظم
محفل کے لاڈلے منا بھائی بھی کہیں گم صم ہیں ۔۔۔ ۔اُمید ہے کہ خیریت سے ہوں گے اور ابھی انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام نہیں لکھوایا ہو گا۔۔۔ اگر نام لکھوا بھی لیا ہے تو بھی آ جاؤ کیونکہ یہاں تو شہدا کی اچھی خاصی فہرست جمع کی جاسکتی ہے !!!!
امراؤ جان ادا
میڈیکل کے بھی کچھ سٹوڈنٹ محفل میں کچھ عرصے کے لئے زندہ ہوتے ہیں لیکن پھر گھوڑے بیچ کر سو جاتے ہیں ۔۔۔ ان سے بھی استدعا ہے کہ وہ محفل کے ہسپتال کو رونق بخشیں اور کم از کم ڈسپنسری ہی سنبھال لیں!
آگئی ہوں چھوٹے بھیا :)
 
Top