تعارف تمام احباب کو ادا کی طرف سے آداب۔۔۔

السلام علیکم! میں امراؤ جان ادا ہوں اور مارگلہ کے دامن میں آباد خوبصورت تریں شہر اسلام آباد سے تعلق ہے۔ کسی بھی محفل میں یہ میری پہلی شمولیت ہے، سو اس محفل کے اداب سے ناواقف ہوںاور اس بارے میں آپ حضرات سے مدد چاہتی ہوں۔ دنیا اردو میں محض ایک طفل مکتب کی سی حیثیت ہے، اور" مزید" کی چاہ اس محفل میں کھینچ لائی۔امید کرتی ہوں یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شکریہ

و علیکم اسلام،

ہر کدے آؤ ادا ، تے پُھلاں تا پیر :)

ادا آئی اور کس ادا سے آئی بھئی فراری پہ آئی شاید، بدھ کو رکنیت اور سو سے اوپر مراسلے واہ۔ ہم نے تو کئی ہفتے لگائے تھے اس کام میں۔

تعارف میں صرف اسلام آباد، پری میڈیکل میں انٹر میڈیٹ کے علاوہ اگر کچھ ہو جائے تو ہم بھی اپنے شہر باسیوں کو جان لیں تھوڑا، اس سے پہلے تو خواتین میں صرف فرحت کیانی کا ہی اسلام آباد سے ہونا ثابت ہوا تھا۔
حضرات میں تو نیرنگ خیال ، بھلکڑ ، سید زبیر صاحب ، الف نظامی اور ہم بقلم خود بھی اسلام آباد میں ہیں۔
 
الشفاء

لائبریرین
السلام علیکم!!!!
الشفاء بھائی کیسے ہیں!!!!
آپ نے مجھے کہیں یاد کیا تھا لیکن وہ نوٹیفیکیشن نہیں مل رہا مجھے !!!! اگر یاد دلوا دیں تو!!!!!

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔۔۔بھائی۔۔۔

آخر بھلکڑ کے بھلکڑ ہی رہے نا۔۔۔ وہ دھاگہ غیر شادی شدہ لوگوں کے لئے تھے اس لئے آپ ہمیں یاد رہے۔۔۔ یہ لیں ۔۔۔:)
 
آخری تدوین:
و علیکم اسلام،

ہر کدے آؤ ادا ، تے پُھلاں تا پیر :)

ادا آئی اور کس ادا سے آئی بھئی فراری پہ آئی شاید، بدھ کو رکنیت اور سو سے اوپر مراسلے واہ۔ ہم نے تو کئی ہفتے لگائے تھے اس کام میں۔

تعارف میں صرف اسلام آباد، پری میڈیکل میں انٹر میڈیٹ کے علاوہ اگر کچھ ہو جائے تو ہم بھی اپنے شہر باسیوں کو جان لیں تھوڑا، اس سے پہلے تو خواتین میں صرف فرحت کیانی کا ہی اسلام آباد سے ہونا ثابت ہوا تھا۔
حضرات میں تو نیرنگ خیال ، بھلکڑ ، سید زبیر صاحب ، الف نظامی اور ہم بقلم خود بھی اسلام آباد میں ہیں۔
اگر آپ تھوڑی سیر کر لیں فورم کی تو آپ کو جان لینے میں آسانی ہو گی :)
 
نہیں پانچ اس لئیے نہیں بنایا کیونکہ کچھ جگہوں پر اونچائی کم بھی لکھی ہوئی پائی ہے۔
چلیں پھر اس مسئلے کا آسان حل یہ نکال لیتے ہیں کہ آپ وہاں اوپر سے ایک عدد دھاگہ کھولنا شروع کیجیے۔ جب یہاں تک پہنچ گیا تو ہم بتا دیں گے اب کراچی تک پہنچ گیا ہے۔ پھر آپ اس نقطے پر مارک کر لیجیے گا۔ اور وہاں سے اسے قطع کر لیجیے گا۔ پھر مکمل دھاگے کو ناپ لیجیے گا۔ آپ ہم سے کتنی بلندی پر ہیں یہ فوراً معلوم ہو جائے گا۔ دیکھیے بالکل "سائنٹفک" طریقہ بتلا یا ہے۔ :rollingonthefloor::laugh:
 
ایسا کریں آپ مجھے اتنا لمبا دھاگہ منگوا دیں پہلے :jokingly::tongueout4::tongueout4:
 
دوسو کچھ مراسلوں کا تو آپ کا یہی تعارفی دھاگہ ہو گیا ہے۔ دھاگہ تو پھر دھاگہ ہے۔ آپ اسے ہی استعمال کر لیجیے گا پانسو تک پہنچا کر ! :sneaky:
سائنٹفک نقتہ نظر سے دیکھا جائے تو 500 مراسلوں کا دھاگہ ہونا چاہئے اس کام کے لیئے، وہ میرے پاس نہیں :whistle::whistle::whistle:
 
Top