مبارکباد تمام محبت کرنے والوں کو یومِ محبت ویلنٹائن ڈے مبارک

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہمارا ایک شعر آپ کی خدمتِ عالیہ میں پیش ہے:
مت ڈرا شورِ حشر سے ناصح
روز میرے مکاں سے اٹھتا ہے
حکمِ "کُنْ" اس دہاں سے اٹھتا ہے
آفرینش کی "ہاں" سے اٹھتا ہے

نوحہ کیسا مکاں سے اٹھتا ہے
عالمِ بے کراں سے اٹھتا ہے

شعر کنجِ دہاں سے اٹھتا ہے
صورتِ آہ جاں سے اٹھتا ہے

عشق آتش بجھی تو سوچیں گے
"یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے"

ہائے کیا ہو گی بزم کی تنہائی
شخص اک درمیاں سے اٹھتا ہے

مت ڈرا شورِ حشر سے ناصح
روز میرے مکاں سے اٹھتا ہے

واعظا! نفرتوں کا اک بھبکا
کیوں ترے ہر بیاں سے اٹھتا ہے

آج زندہ دلی کا لاشہ بھی
شہرِ زندہ دلاں سے اٹھتا ہے

حسن پر نام تک نہیں آیا
عشق لیکن جہاں سے اٹھتا ہے

شاید ہو رفتگاں کی گردِ ملال
ابر سا کارواں سے اٹھتا ہے

عشق کے کاروبار پر صد حیف
جی یہ سود و زیاں سے اٹھتا ہے

کیا مسیحا اٹھا ہے پہلو سے
درد اک جسم و جاں سے اٹھتا ہے

بارِ ایقان بر وفائے دوست
کب کسی بد گماں سے اٹھتا ہے

کیا عجب عہد ہے کہ نشّہ تک
دستِ پیرِ مغاں سے اٹھتا ہے

لطف بوسے کا پوچھتے کیا ہو
لب و نطق و زباں سے اٹھتا ہے

چشمِ ساقی ہے کائنات فشاں
پردہ سِرِّ نہاں سے اٹھتا ہے

کیوں سدا شورِ طعنہ و دشنام
حجرۂ دوستاں سے اٹھتا ہے

غلغلہ میری حسرتوں پہ محیط
سینۂ رازداں سے اٹھتا ہے

رختِ ہستی ہے اور سفر میں فقیر
ساز و برگ آسماں سے اٹھتا ہے

متصل روح و جسم تجھ سے تھے
ربط اب درمیاں سے اٹھتا ہے

چپ اے گستاخ! مستِ خواب زماں
تیرے شورِ فغاں سے اٹھتا ہے

پند گر! جشن ہو کہ آج بشیرؔ
بزمِ آوارگاں سے اٹھتا ہے
(فاتح الدین بشیرؔ)
 

bilal260

محفلین
تمام دوستوں کو حیاء کا دن مبارک ہو۔
یوم حیاء ڈے 12 Bebruary۔
ہر دن اور ہر وقت حیاء سے رہنا چاہئے ۔کیونکہ یہ ایمان سے ہے۔
اور بہت اچھا قدم ہے۔اس دن کو حیاء ڈے سے منسوب کردیا گیاہے۔
کوئی بندہ شروع تو کریں یوم حیاء ڈے کا تھریڈ ۔
ویسے بھی یہ تھریڈ دو سال پرانا ہے۔
 

bilal260

محفلین
میں تو بھول ہی گیا یہ کونسا دن ہے بارہ فروری کا یا چودہ فروری کا۔
میں نے اوپر والے تھریڈ میں 12 February لکھ دیا ہے۔
آج اس تھریڈ پر نظر پڑی تو لگا آج ہی دن ہے۔یا کہ پرسوں؟
 

آوازِ دوست

محفلین
اُن محبتوں کے نام جنہیں اپنے قرار کے لیے کسی پری پیکر کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔۔ جنہیں اظہار کے لیے الفاظ کی احتیاج نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ وہ محبتیں جو لہو کی گردش اور سانسوں کے سرگم سے آزاد ہیں ۔۔۔۔۔ وہ محبتیں جوگردشِ ماہ و سال سے آلودہ نہیں ہوتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اُن چاہتوں کے نام جن کے لیے ہست و نیست یکساں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اُن محبتوں کی خاطرجو کبھی شرمندہ ہوتی ہیں نہ ہونے دیتی ہیں۔
 

bilal260

محفلین
ایک بات پوچھنی ہے مقدس محترمہ۔ جو معطل کیا جاتا ہے یہ کیا پوسٹ کر سکتا ہے ؟یا پڑھ سکتا ہے÷ ریٹنگ دے سکتا ہے۔؟ا اس کی سزا کب ختم ہوتی ہے۔؟ اکثر سینئرز یہاں پر معطل ہے۔جن کی پوسٹنگ ہزاروں میں ہے۔
 

bilal260

محفلین
تو پھر ان کی یہ سزا کب تک رہتی ہے؟
اگر مجھے معطل ہونا ہو تو کیا کرنا پڑے گا؟
میں نے پچھلی پوسٹ میں چند سوال پوچھے تھے ایک ہی کا آپ نے جواب دیا ہے۔
لو اب اس پوسٹ میں بھی دو سوال پوچھے ہے بتلا دیں ننھی پری تمھارے چھوٹے بھیا انتطار کرتے ہے تب تک کے لئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انتطار ہو رہا ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
بهائی میرے ایک جواب میں آپ کے موسٹ سوالوں کے جواب تهے :rollingonthefloor:
اگر وہ لاگ ان نہیں ہو سکتے تو اوویسیلی وہ کچه بهی نہیں کر سکتے۔۔۔ یہ تو ایڈمن پر ڈیپنڈ کرتا ہے کہ وہ ان کی آئی ڈی بحال کرنے کا ارادہ رکهتے ہیں یا نہیں۔۔
کوئی الٹی بات کریں تو آپ۔کو بهی معطل کر دیا جائے گا۔۔۔ ویسے اگر آنا نہ چاہیں تو لاگ ان ہی نہ کریں۔۔ معطل کیوں ہونا ہے
 

bilal260

محفلین
جی جی جی وہ وہ اب تو تو ڈر لگ رہ ہا ہ ہ ہے۔کہ کوئی بات کر دی تو تو تو معطل نہ ہو جائوں ۔اگر میں معطل ہو گیا تو کیا ہوا پولیس کی وردی ہے نہ کام چل جائے گا۔ پھر ڈیوٹی دن کو نہیں رات کو ہو گی۔(ہا ہا ہا)لطیفہ اچھ چھا ہے۔
 

x boy

محفلین
images
 

x boy

محفلین
جب ویلنٹائن کے دادا کے بابا بھی پیدا نہیں ہوئے تھے اس وقت بھی انسان انسان سے پیار کرتا تھا
 
Top