تعارف تم کو آشفتہ مزاجوں کی خبر سے کیا کام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته, اراکینِ محفل ۔ ۔
نام :- فہیم ملک ۔
لقب اور تخلص:. جوگی ۔
تعلیم ، پڑھ لکھہ لیتا ہوں، میٹرک ۔
کام ، ، کھیتی ،باڑی، کسان۔
عمر۔27
قد ۔ 6 فٹ
رنگ ۔ گندمی
ذات,بولے تو کاسٹ :- آرائیں ۔
مادری زبان۔۔ سرائیکی، پنجابی،
اردو زبان و ادب سے ہمیں محبت ہے ،اور انگریزی کم جانتے ہیں،۔
رہائش ، رحیم یار خان، پنجاب ،پاکستان
جائے پیدائش ، چک عباس گاؤں ۔یہ وہ دھرتی ہے جس جاہ عظیم صوفی شاعر ﷲ کا ولی حضرت خواجہ غلام فرید رح کا مزار ہے ۔ ۔ ۔ ۔یہاں بڑی دور دور سے لوگ آتے ہیں ۔

ذوق وشوق :- صوفیانہ و عارفانہ کلام پڑھنا، اردو ادب کو پڑھنا اور سیکھنا،اور شاعری کرنا، ‛‛میر و غالب کو ہم بہت پڑھتے ہیں ‛‛میر تقی میر ‛‛میرے پسندیدہ شاعر ہیں ۔غالب ۔مومن۔داغ ۔دا گریٹ اقبال سر ۔جگر ۔ اور تمام کلاسیکل شعرا کو ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں ۔ والی بال کھیلنا اور اپنی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنا ۔ہلکی پھلکی شاعری اور نثر نگاری بھی کرتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ کچھ علم العروض کو پڑھا ہے اور کچھ پڑھ بھی رہے ہیں اور اِس علم کی ہر اک مشقِ ستم کو سہہ کر سیکھ رہے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ میں یہاں بالکل نیا ہوں چند گھنٹے پہلے ہی رکنیت اختیار کی اور کافی وقت سے اپنی وسعت نظری اور فہم و فراست سے ‛‛اردو محفل‛‛ کے معیار،اقدار ،اور کردار کا جائزہ لیا ہے۔دانشوروں،ادیبوں،اور شعراء کرام پر مشتمل یہ‛‛ اردو محفل‛‛ دوسری تمام سائٹس سے منفرد و بالا ہے۔ ۔ ۔ ۔ یہ علم و ادب کا وہ بہتا دریا ہے جوہم جیسے کئی برساتی نالوں کو خود میں سمو کر انہیں روانی کے ساتھ ساتھ کثافتیں ختم کر کے ان کی آلودگی مٹا کر خس وخاشاک کناروں پر چھوڑتے ہوئے اپنا رنگ اپنا ذائقہ دےکرانہیں پہچان دیتا ہے انہیں وجود دیتا ہے اور اپنے ساتھ لےکرادب کے گہرے سمندر کی گہرائیوں میں اتر جاتا ہے کہ جس سےسارا عالم فیض پاتا ہے۔ پھر ہم جیسے ناقص العقل افراد کو جب جب آپ جیسے صاحب علم اشخاص کی صحبت میسر آتی ہے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اور آپ تو جانتے ہیں کہ حصول علم کا اگر شوق ہو تو انسان مرتے دم تک طالب علم رہتا ہے، بلکل ایسی ہی کچھ سوچ ہماری بھی ہے کہ ہم اپنی نظر میں ایک طالب علم ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔ ۔ ۔ ۔میں بہت ب۔ُرا ہوں پر اچھے لوگوں کی اچھی باتیں پڑھتا اور سنتا رہتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔محبتیں ہی محبتیں بانٹتیں ہیں ، قدر و احترام کرتے ہیں تو قدر ہوتی بھی ہے،دعائیں دیتے ہیں تو دعائیں بھی ملتیں ہیں۔ ۔۔ ۔اس ‛‛اردو محفل‛‛ کا حصہ بننے کی وجہ ، اچھے لوگوں کی اچھی باتیں اور ادبی لگاؤ ہے۔ ۔ ۔ ۔
بہت سوچا لیکن اپنا تعارف نا گھڑ سکا یہ ہماری کم علمی کا ثبوت ہے۔ہم بہت کم عقل،اور بہت کم سمجھ ہیں، بلکل جاہل ،بولے تو پورے پینڈو ہیں ،بشر ہونے کے ناطے تاہم غلطی کا احتمال باقی رہتا ہے ۔ الله پاک آپ کے حسن ظن پر مجھےپورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے ۔الله پاک آپ سبھی اہلِ ادب اہلِ سخن اہلِ علم کو جزائے خیر عطافرمائے دونوں جہانوں کی عزتیں مرحمت فرمائے۔ آمین ۔ ۔ ۔ اور ہاں کہیں سے میرے بارےمیں کوئی منفی رائے سامنے آئے تو مجھے درگزر فرمائیے کہ میں آپ کی توقعات پر پورا نہیں اترا ۔
ان شاءٰاللہ آپ سب احباب کے لکھی ہوئی باتیں پڑھتا رہوں گا اور محبتیں بانٹتا رہوں گا اور جتنی خدمت ہو سکی کرتا رہوں گا ۔ ۔ ۔ ۔سو میں بھی اپنے تئیں پوری پوری کوشش کروں گا آپ کے معیار اور اعلی اقدار کو مدنظر رکهتے ہوئے آپ کی خدمت میں حاضری لگواتا رہوں اس اُمید کے ساتھ کہ اگر کوئی کمی بیشی ره بھی گئی تو آپ برداشت و اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبول فرمائیں گے۔ ۔ ۔ اور ایک بار پھر سے بہت ممنون ہوں یہاں کی انتظامیہ کا جنہوں نے اس حقیر فقیر کو یہاں شامل کر کے اتنی قدر و عزت بخشی ۔ ۔ ۔ ۔
 
آخری تدوین:
محفل میں خوش آمدید۔ ۔
امید ہے آپ کے علم و عرفان کے برساتی نالے کی کوئی شفاف چھینٹ ہمیں بھی مل ہی جائے گی، نہیں تو اڑ کے تو ضرور پڑ ہی جائے گی۔

نام :- فہیم ملک ۔
لقب اور تخلص:. جوگی ۔
تعلیم ، پڑھ لکھہ لیتا ہوں، میٹرک ۔
کام ، ، کھیتی ،باڑی، کسان۔
عمر۔27
قد ۔ 6 فٹ
رنگ ۔ گندمی
مادری زبان۔۔ سرائیکی، پنجابی،
برادری کا بھی تکلف کر لیں حضور! ہو سکتا ہے کسی کو فائدہ ہو جائے :LOL:

جس چیز کا ذوق وشوق نہیں ہے وہ بتا دیتے تو وقت کی بچت ہو جانی تھی اچھی بھلی۔ :)

میں بہت ب۔ُرا ہوں پر اچھے لوگوں کی اچھی باتیں پڑھتا اور سنتا رہتا ہوں
کبوتر بہ کبوتر باز بہ باز
ٹھیک جگہ پہنچے ہیں۔
امید ہے اب آپ اچھے ہو جائیں گے۔

یہ علم و ادب کا وہ بہتا دریا ہے جوہم جیسے کئی برساتی نالوں کو خود میں سمو کر انہیں روانی کے ساتھ ساتھ کثافتیں ختم کر کے ان کی آلودگی مٹا کر خس وخاشاک کناروں پر چھوڑتے ہوئے اپنا رنگ اپنا ذائقہ دےکرانہیں پہچان دیتا ہے انہیں وجود دیتا ہے اور اپنے ساتھ لےکرادب کے گہرے سمندر کی گہرائیوں میں اتر جاتا ہے کہ جس سےسارا عالم فیض پاتا ہے۔ پھر ہم جیسے ناقص العقل افراد کو جب جب آپ جیسے صاحب علم اشخاص کی صحبت میسر آتی ہے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ عبارت پڑھتے پڑھتے گاڑی بار بار پٹری سے اتر رہی ہے۔ صبح نہار منہ توجہ اور انہماک سے پڑھوں گا۔

اس کے علاوہ مجھے کلرک یاد آگیا جو ڈیڑھ صفحہ کا نان سٹاپ خط بغیر فل سٹال کے لکھ کر میز پر رکھ دیتا ہے۔ :p
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
جائے پیدائش ، چک عباس گاؤں ۔یہ وہ دھرتی ہے جس جاہ عظیم صوفی شاعر ﷲ کا ولی حضرت خواجہ غلام فرید رح کا مزار ہے ۔ ۔ ۔ ۔یہاں بڑی دور دور سے لوگ آتے ہیں ۔
نزدیک والوں کی کیا صورتحال ہے ؟
جب آپ جیسے صاحب علم اشخاص کی صحبت میسر آتی ہے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے
کس کا ذکر کر رہے ہیں؟
یہاں اکثریت ٹھگوں اور شاپروں کی ہے، کسی خوش فہمی میں نا رہیے گا:winking:
ٹھگوں کا تو آپ نے سنا ہوا ہی ہو گا۔ البتہ شاپر اور شاپریت کے بارے میں آگاہی لینے کے لیے متعدد لڑیاں موجود ہیں۔
بولے تو پورے پینڈو ہیں
آ میرا بھرا فیر :bighug: لا۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم فہیم ملک جوگی بھائی اردو محفل پر دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
بہت سادہ بہت خوبصورت تعارف کرایا آپ نے ۔ ماشاء اللہ
کیا ہی عظیم ہستی موجود ہے آپ کے پڑوس میں

اُچیاں لمیاں لال کھجوراں تہ پتر جنہاں دے ساوے
جس دم نال سانجھ ہے اساں کوں او دم نظر نہ آوے
گلیاں سنجیاں اُجاڑ دسن میں کو ،ویڑا کھاون آوے
غلام فریدا اُوتھے کی وسنا جتھے یار نظرنہ آوے
ننگے پنڈے مینوں چمکن مارے، میرے روندے نیں نین نمانے
جنیاں تن میرے تے لگیاں ، تینوں اک لگے تے توں جانے
غلام فریدا دل اُوتھے دیئیے جتھے اگلا قدر وی جانے ۔۔۔۔۔


کچھ دیں گے خبر کہ ۔۔۔۔۔۔۔
جوگی نے جوگ لیا ہے کہ پایا ہے ؟
جوگی کو جوگی کیوں کہتے ہیں ؟
ڈھیروں دعائیں
 
Top