فہیم ملک جوگی
محفلین
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته, اراکینِ محفل ۔ ۔
نام :- فہیم ملک ۔
لقب اور تخلص:. جوگی ۔
تعلیم ، پڑھ لکھہ لیتا ہوں، میٹرک ۔
کام ، ، کھیتی ،باڑی، کسان۔
عمر۔27
قد ۔ 6 فٹ
رنگ ۔ گندمی
ذات,بولے تو کاسٹ :- آرائیں ۔
مادری زبان۔۔ سرائیکی، پنجابی،
اردو زبان و ادب سے ہمیں محبت ہے ،اور انگریزی کم جانتے ہیں،۔
رہائش ، رحیم یار خان، پنجاب ،پاکستان
جائے پیدائش ، چک عباس گاؤں ۔یہ وہ دھرتی ہے جس جاہ عظیم صوفی شاعر ﷲ کا ولی حضرت خواجہ غلام فرید رح کا مزار ہے ۔ ۔ ۔ ۔یہاں بڑی دور دور سے لوگ آتے ہیں ۔
ذوق وشوق :- صوفیانہ و عارفانہ کلام پڑھنا، اردو ادب کو پڑھنا اور سیکھنا،اور شاعری کرنا، ‛‛میر و غالب کو ہم بہت پڑھتے ہیں ‛‛میر تقی میر ‛‛میرے پسندیدہ شاعر ہیں ۔غالب ۔مومن۔داغ ۔دا گریٹ اقبال سر ۔جگر ۔ اور تمام کلاسیکل شعرا کو ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں ۔ والی بال کھیلنا اور اپنی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنا ۔ہلکی پھلکی شاعری اور نثر نگاری بھی کرتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ کچھ علم العروض کو پڑھا ہے اور کچھ پڑھ بھی رہے ہیں اور اِس علم کی ہر اک مشقِ ستم کو سہہ کر سیکھ رہے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ میں یہاں بالکل نیا ہوں چند گھنٹے پہلے ہی رکنیت اختیار کی اور کافی وقت سے اپنی وسعت نظری اور فہم و فراست سے ‛‛اردو محفل‛‛ کے معیار،اقدار ،اور کردار کا جائزہ لیا ہے۔دانشوروں،ادیبوں،اور شعراء کرام پر مشتمل یہ‛‛ اردو محفل‛‛ دوسری تمام سائٹس سے منفرد و بالا ہے۔ ۔ ۔ ۔ یہ علم و ادب کا وہ بہتا دریا ہے جوہم جیسے کئی برساتی نالوں کو خود میں سمو کر انہیں روانی کے ساتھ ساتھ کثافتیں ختم کر کے ان کی آلودگی مٹا کر خس وخاشاک کناروں پر چھوڑتے ہوئے اپنا رنگ اپنا ذائقہ دےکرانہیں پہچان دیتا ہے انہیں وجود دیتا ہے اور اپنے ساتھ لےکرادب کے گہرے سمندر کی گہرائیوں میں اتر جاتا ہے کہ جس سےسارا عالم فیض پاتا ہے۔ پھر ہم جیسے ناقص العقل افراد کو جب جب آپ جیسے صاحب علم اشخاص کی صحبت میسر آتی ہے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اور آپ تو جانتے ہیں کہ حصول علم کا اگر شوق ہو تو انسان مرتے دم تک طالب علم رہتا ہے، بلکل ایسی ہی کچھ سوچ ہماری بھی ہے کہ ہم اپنی نظر میں ایک طالب علم ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔ ۔ ۔ ۔میں بہت ب۔ُرا ہوں پر اچھے لوگوں کی اچھی باتیں پڑھتا اور سنتا رہتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔محبتیں ہی محبتیں بانٹتیں ہیں ، قدر و احترام کرتے ہیں تو قدر ہوتی بھی ہے،دعائیں دیتے ہیں تو دعائیں بھی ملتیں ہیں۔ ۔۔ ۔اس ‛‛اردو محفل‛‛ کا حصہ بننے کی وجہ ، اچھے لوگوں کی اچھی باتیں اور ادبی لگاؤ ہے۔ ۔ ۔ ۔
بہت سوچا لیکن اپنا تعارف نا گھڑ سکا یہ ہماری کم علمی کا ثبوت ہے۔ہم بہت کم عقل،اور بہت کم سمجھ ہیں، بلکل جاہل ،بولے تو پورے پینڈو ہیں ،بشر ہونے کے ناطے تاہم غلطی کا احتمال باقی رہتا ہے ۔ الله پاک آپ کے حسن ظن پر مجھےپورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے ۔الله پاک آپ سبھی اہلِ ادب اہلِ سخن اہلِ علم کو جزائے خیر عطافرمائے دونوں جہانوں کی عزتیں مرحمت فرمائے۔ آمین ۔ ۔ ۔ اور ہاں کہیں سے میرے بارےمیں کوئی منفی رائے سامنے آئے تو مجھے درگزر فرمائیے کہ میں آپ کی توقعات پر پورا نہیں اترا ۔
ان شاءٰاللہ آپ سب احباب کے لکھی ہوئی باتیں پڑھتا رہوں گا اور محبتیں بانٹتا رہوں گا اور جتنی خدمت ہو سکی کرتا رہوں گا ۔ ۔ ۔ ۔سو میں بھی اپنے تئیں پوری پوری کوشش کروں گا آپ کے معیار اور اعلی اقدار کو مدنظر رکهتے ہوئے آپ کی خدمت میں حاضری لگواتا رہوں اس اُمید کے ساتھ کہ اگر کوئی کمی بیشی ره بھی گئی تو آپ برداشت و اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبول فرمائیں گے۔ ۔ ۔ اور ایک بار پھر سے بہت ممنون ہوں یہاں کی انتظامیہ کا جنہوں نے اس حقیر فقیر کو یہاں شامل کر کے اتنی قدر و عزت بخشی ۔ ۔ ۔ ۔

آخری تدوین: