کمال تصویر ہے یہ زیک سرآخر ہم لوج پہنچ گئے۔ لوج رم کے کنارے تھی جہاں سے آپ کریٹر کے اندر دیکھ سکتے تھے۔ یہ لوج کافی بڑی تھی اور یہاں کافی چہل پہل تھی۔ چیک ان کرنے کے بعد ہم اپنے کمرے میں جانے کے لئے اس سوئمنگ پول کے پاس سے گزرے۔ ساتھ منظر بھی خوبصورت تھا۔ ٹسویر لی۔ لیکن کوئی پول میں نہ تھا کہ یہاں سات آٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر سردی تھی۔ ہم نے جیکٹ پہن رکھی تھی۔
یہ درخت بہت خوبصورت ہے ہرا بھرا سا۔ رنگ بھی ہرا کچور۔
ہماری محفل کے بے بی ہاتھی تو آتے ہی نہیں محفل پہ۔
زبردست
جب بھی ہاتھی دیکھتا ہوں تو ہاتھی میرا ساتھی" یاد آجاتی ہے۔دیکھی تو نہیں ہے مگر بچپن میں سنا بہت ہے اس کے بارے میں۔
پاکستانی دیکھی تھی۔ بھارتی کا اب پتہ چلا ہےاچھا دو دو ہیں۔ دیکھی کوئی نہیں صرف ذکر ہی سنا ہے شاید اس لیے کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ کونسی والی کے بارے سنا ہے۔
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔