جاسمن

لائبریرین
واہ! کیا ہی خوبصورت جانور ہے :)
واقعی۔ سبحان اللہ!
میں وائلڈ لائف کی بہت بڑی فین
میں بھی۔
زیک بھائی آپ کی فوٹوگرافی بہت ہی کمال کی ہے :) بہت ہی شاندار تھریڈ ہے۔
سچ مچ۔
 

جاسمن

لائبریرین
لنچ کے وقت ہم نابی ہل گیٹ پہنچے۔ وہاں کھانا کھایا اور یوں ہمارے سیرنگیٹی نیشنل پارک میں پانچ دن مکمل ہوئے۔ اس موقعے پر میں نے اپنے دوستوں کو یہ میسج بھیجا۔

We have emerged from the Serengeti after five days. We had naps with lions. Witnessed a bunch of Zebra crossings. Were chased by cheetahs. Saw more wildebeests than there are people in Milton. Looked around like an ostrich. Shared Wildebeest dinner with leopards, crocodiles and lions. Circled the dead with vultures. Slept to the music of hyenas, lions, and wildebeests. Shared dick jokes with the dik-dik. A lion next to our tent. And much more.

شاعری۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
سیرنگیٹی سے نکل کر ہم اولڈوپائی گورج Oldupai Gorge پہنچے۔ یہ جگہ فاسلز خاص طور پر hominid فوسلز کے لئے کافی مشہور ہے اور یہاں ایک چھوٹا سا میوزیم ہے۔

وہاں پہنچ کر سامنے گورج کا خوبصورت منظر ہے جس میں آپ کو مختلف تہیں layers نظر آتی ہیں۔

خوووووبصورت!
 

جاسمن

لائبریرین
ہم مشرق کی طرف سفر کر رہے تھے اور چڑھائی چڑھ رہے تھے۔ آخر سڑک کریٹر کے رم تک پہنچ گئی۔ اب ہم نے کریٹر کے دوسری طرف جانا تھا کہ ہماری لوج کریٹر کے مشرقی کنارے پر تھی اور ہم اس وقت مغربی کنارے پر۔ یہ سڑک نصف دائرے کی صورت رم کے ساتھ ساتھ چلتی تھی۔ کچھ دیر بعد ایک ویوپوائنٹ آیا۔ جب سیرنگیٹی جاتے ہوئے ادھر سے گزرے تھے تو دھند کی وجہ سے کچھ نظر نہ آتا تھا۔

کریٹر کے اندر کا منظر

سبحان اللہ!
یہ ہرا کچور گھاس ہے کیا؟
نہیں۔ پودے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
آخر ہم لوج پہنچ گئے۔ لوج رم کے کنارے تھی جہاں سے آپ کریٹر کے اندر دیکھ سکتے تھے۔ یہ لوج کافی بڑی تھی اور یہاں کافی چہل پہل تھی۔ چیک ان کرنے کے بعد ہم اپنے کمرے میں جانے کے لئے اس سوئمنگ پول کے پاس سے گزرے۔ ساتھ منظر بھی خوبصورت تھا۔ ٹسویر لی۔ لیکن کوئی پول میں نہ تھا کہ یہاں سات آٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر سردی تھی۔ ہم نے جیکٹ پہن رکھی تھی۔

زبردست!
 

جاسمن

لائبریرین
آخر ہم لوج پہنچ گئے۔ لوج رم کے کنارے تھی جہاں سے آپ کریٹر کے اندر دیکھ سکتے تھے۔ یہ لوج کافی بڑی تھی اور یہاں کافی چہل پہل تھی۔ چیک ان کرنے کے بعد ہم اپنے کمرے میں جانے کے لئے اس سوئمنگ پول کے پاس سے گزرے۔ ساتھ منظر بھی خوبصورت تھا۔ ٹسویر لی۔ لیکن کوئی پول میں نہ تھا کہ یہاں سات آٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر سردی تھی۔ ہم نے جیکٹ پہن رکھی تھی۔


یہ تصویر اصلی نہیں لگ رہی۔ اتنے سارے رنگ ہیں۔ بہت دلکش منظر ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جیسے ہی ہم Grant's Gazelles کے پاس پہنچے وہ دوڑ پڑے

پتہ نہیں ابھی تک اس دھاگے میں شاعری آئی یا نہیں ۔ تاہم اس تصویر سے نہیں بلکہ آپ کے مراسلے سے ایک شعر ذہن میں آگیا۔
دور بہت بھاگو ہو ہم سے،،،،،سیکھے طور غزالوں کا
وحشت کرنا شیوہ ہے سب اچھی آنکھوں والوں کا
کہیں آپ میرتقی میر جیسا لباس پہن کر غزالوں کے پاس تو نہیں گئے جو وہ دوڑ پڑے۔ :)
 

زیک

مسافر
واہ! کیا ہی خوبصورت جانور ہے :)

میں وائلڈ لائف کی بہت بڑی فین ہوں :) امپالے، gazelle سب ہی پسند ہیں اور خاص طور پر بگ کیٹس :in-love:

زیک بھائی آپ کی فوٹوگرافی بہت ہی کمال کی ہے :) بہت ہی شاندار تھریڈ ہے۔ ذرا وقت تھوڑا اور میسر آئے تو لڑی میں حاضری لگاتی ہوں :)
شکریہ۔

بگ کیٹس میں سے تو شیر اور تیندوا ہی دیکھا۔ شیر ستر اسی اور تیندوے تین چار۔ اگر چیتے بھی شامل کر لیں تو پانچ عدد وہ بھی دیکھے۔

ہاں بگ فائیو گیم تمام دیکھے۔

لڑی دیکھنے میں اتنی دیر نہ لگائیں کہ اگلی لڑی شروع ہو جائے
 
Top