عثمان

محفلین
بہت سی تصاویر گاڑی کی چھت سے لی ہیں۔ اکثر وہی بہترین طریقہ تھا۔ لیکن کچھ گاڑی میں بیٹھے کھڑکی سے بھی لیں۔ اس تصویر میں اینگل آف ویو کافی مختلف نظر آ رہا ہے کہ کھڑکی سے لی گئی ہے اور زیبرے کافی قریب تھے۔

بہت عمدہ تصویر ہے اور خاص طور پر اس زاویے سے بہت اچھی ہے۔
 
زیک

مسافر
کریٹر میں سیاحوں کی تعداد محدود کرنے کے لئے وہاں صرف چھ گھنٹے گزارنے کی اجازت ہے۔ لہذا اب ہمارے جانے کا وقت ہوا۔ ایک شدید سلوپ والی سڑک پر ہم اوپر ہو لئے۔ وہاں سے نیچے کا منظر

زیک

مسافر
اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟؟؟
کریٹر فلور کافی چھوٹا علاقہ ہے۔ شاید تین سو مربع کلومیٹر سے کم۔ اور بہت زیادہ سیاح یہاں آنا چاہتے ہیں۔ یہ وائلڈ لائف کے لئے مخصوص جگہ ہے۔ اگر انسان اتنی تعداد میں آئیں تو پودے اور جانوروں کو نقصان پہنچے گا اور آپ کو جانوروں سے زیادہ انسان نظر آئیں گے۔
 
زیک

مسافر
زیک بھائی آپ سے ایک سوال کا جواب درکار ہے ، کیا تنزانیہ کے جنگل میں انسانی آبادی بھی ہے ؟
نیشنل پارکس جیسے منیارا، سیرنگیٹی اور تارنگیرے میں انسانی آبادی کی اجازت نہیں سوائے چند وہاں کام کرنے والوں کے۔

انگورنگورو کنزرویشن ایریا میں کریٹر فلور پر کوئی انسانی آبادی نہیں لیکن کریٹر کے ارد گرد خانہ بدوش ماسائی رہتے ہیں۔ انہیں اس علاقے میں شکار کی اجازت نہیں ہے۔
 
شکریہ زیک بھائی ۔
 
زیک

مسافر
راستے میں ایک جگہ رک پر ہم نے لنچ کیا۔ پھر ہم تارنگیرے نیشنل پارک روانہ ہوئے۔ شام کو تارنگیرے پہنچے۔ اب تارنگیرے Tarangire کی تصاویر۔

یہ warthog وہاں دیکھا۔

Top