جاسمن

لائبریرین
Egrets
(اردو کمزور ہے۔ پرندوں کے اردو میں نام نہیں آتے)

اور ہماری انگریزی کمزور ہے۔:)
زیک! آج صبح سے میں سوچ رہی تھی کہ آپ نے سب جانوروں اور پرندوں کے نام انگریزی میں لکھے ہیں جو ہم پہ ظلم ہے۔ آپ کو دونوں زبانوں میں نام لکھنے چاہییں تھے چاہے آپ کو تلاش کرنے پڑتے۔
میں نے یہ بات لکھنی تھی کہ آپ نے خود ہی شروع کر دی۔:)
 
زیک

مسافر

مسئلہ یہ ہے کہ کہیں ان انگریزی ناموں کا ترجمہ بھی نہیں مل رہا۔ اگر آپ کی نظر میں کوئی ایسی لغت ہے جہاں جانوروں کے اردو نام مل جائیں تو بتائیں

ٹیگ: محمد وارث
 
جاسمن

لائبریرین
مسئلہ یہ ہے کہ کہیں ان انگریزی ناموں کا ترجمہ بھی نہیں مل رہا۔ اگر آپ کی نظر میں کوئی ایسی لغت ہے جہاں جانوروں کے اردو نام مل جائیں تو بتائیں

ٹیگ: محمد وارث
آپے بؤا کھولو جی۔:)
نہیں مجھے نہیں معلوم۔
لیکن ہم سب مل جل کر کوشش کر سکتے ہیں۔ اور کرنی چاہیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
بگلا
بوتمیار
Heron Urdu Meaning | بگلا۔ بوتمیار
آپ اپنے انگریزی نام کے آگے اردو کا نام لکھتے جائیں۔ میں ساتھ ساتھ اپنے مراسلے سے مٹاتی جاؤں گی۔ اور اگر کوئی دوسرا نام ملا تو لکھتی جاؤں گی۔
Pelicans
ماہی خور آبی پرندہ
سمندری نل
Marshes
دَلدَل ۔ نَشیبی اور بُہَت گیلی زَمین کا قِطعہ ۔ کیچَڑ ۔ گُلابہ
warthog
گومڑیلا سور ۔ بڑے سر والا افریقی جنگلی سور جِس کے چہرے پر گومڑے ہوتے ہیں اور دانت بڑے اور خمدار

Baboons
لنگور۔بندر کی ایک نسل
Ostriches
شتر مرغ
Zebras
زیبرا
Lions
شیر

Vervet Monkeys
ایک افریقی بندر
Wildebeests
جنوبی افریقہ کا ایک چکار جو بیل سے مشابہ ہوتا ہے ۔

ایک افریقی ہِرن ۔ ہِرن کی ایک قِسم ۔

Giraffes
زرافہ
Hippopotamuses
دریائی گھوڑا
Thomson’s Gazelles
غزال ۔ ہرن ۔ آہو ۔ ایشیائی یا افریقی غزال جِنس کے جانوروں میں سے کوئی ایک
Grant’s Gazelles
غزال، آہو
Hyenas
ہائنا ۔ چرخ چرغ۔۔گفتار۔لکڑ بھگا۔تڑس۔ ایک بڑا گوشت خور جانور
Vultures
گرق۔ گدھ

Black-backed Jackals
گیڈر
Secretarybird
ایک قسم کا مار خور پرند جس کی کلغی ایسی ہوتی ہے جیسے منشی کے کان میں قلم ۔
Hadada Ibis
لک لک۔ قاداس۔ قادوس۔
Agama
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
بگلا
بوتمیار
Heron Urdu Meaning | بگلا۔ بوتمیار
آپ اپنے انگریزی نام کے آگے اردو کا نام لکھتے جائیں۔ میں ساتھ ساتھ اپنے مراسلے سے مٹاتی جاؤں گی۔ اور اگر کوئی دوسرا نام ملا تو لکھتی جاؤں گی۔
Pelicans
ماہی خور آبی پرندہ
سمندری نل
Marshes
دَلدَل ۔ نَشیبی اور بُہَت گیلی زَمین کا قِطعہ ۔ کیچَڑ ۔ گُلابہ
شکریہ۔

زیادہ تر پوسٹس سے تو تدوین کا اختیار ختم ہو چکا۔

پکی بات ہے کہ بگلہ heron کو کہتے ہیں؟ بگلے کی تو شاید لمبی ٹانگیں ہوتی ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top