یہ راستہ تو ہے تنہائیوں کا اب لیکن نہ جانے کون مرے ساتھ ساتھ چلتا ہے (نزہت عباسی)
شمشاد لائبریرین جنوری 16، 2008 #161 یہ راستہ تو ہے تنہائیوں کا اب لیکن نہ جانے کون مرے ساتھ ساتھ چلتا ہے (نزہت عباسی)
شمشاد لائبریرین فروری 16، 2008 #162 محبت میں تو خوشبو ہے ، ہمیشہ ساتھ چلتی ہے کوئی انسان تنہائی میں بھی ، تنہا نہیں رہتا
نوید صادق محفلین اپریل 20، 2008 #163 اب صلح کر بھی لیں محب تنہائیوں سے وحشتیں وہ میرا سایہ ہی سہی اک شے نظر آئی تو ہے شاعر: محب عارفی
شمشاد لائبریرین اپریل 20، 2008 #164 بعد یک عمر کہیں تم کو جو تنہا پایا ڈرتے ڈرتے ہی کچھ احوال سنایا ہم نے
ر راجہ صاحب محفلین مئی 21، 2008 #165 دیارِ غیر میں اب دور تک تنہائی ہے یہ اجنبی در و دیوار کچھ تو بولیں آج
شمشاد لائبریرین جولائی 20، 2008 #166 ہم نے تو دل میں بسائے تیری یادوں کے نگر تو نے لیکن شہر میں یادوں کو تنہا کر دیا (نزھت عباسی)
ہما محفلین جولائی 22، 2008 #167 ایک محفل میںکئی محفلیں ہوتی ہیں شریک جسکو بھی پاس سے دیکھو گے تنہا ہو گا
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 22، 2008 #168 گاڑی میں ہوں تنہا محو سفر اور نیند نہیں ہے آنکھوں میں بھولے بسرے ارمانوں کے خوابوں کی زمیں ہے آنکھوں میں
گاڑی میں ہوں تنہا محو سفر اور نیند نہیں ہے آنکھوں میں بھولے بسرے ارمانوں کے خوابوں کی زمیں ہے آنکھوں میں
پاکستانی محفلین ستمبر 22، 2008 #169 سینکڑوں رنج و الم، درد و مصیبت، شب غم کتنی ہنگامہ طلب ہے میری تنہائی بھی۔۔۔۔!
ر راجہ صاحب محفلین مارچ 19، 2009 #170 وہ پھر سماج نے دو پیار کرنے والوں کو سزا کے طور پر بخشی طویل تنہائی
شمشاد لائبریرین جولائی 4، 2010 #171 اجنبی شہر کے اجنبی راستے، میری تنہائی پر مسکراتے رہے میں بہت دیر تک یونہی چلتا رہا ، تم بہت دیر تک یاد آتے رہے (راہی معصوم رضا)
اجنبی شہر کے اجنبی راستے، میری تنہائی پر مسکراتے رہے میں بہت دیر تک یونہی چلتا رہا ، تم بہت دیر تک یاد آتے رہے (راہی معصوم رضا)
ر راجہ صاحب محفلین اگست 5، 2010 #172 تیرے قصے میری باتیں اشکوں کی پیہم برساتیں ہجر کی تنہا کالی راتیں، یہ میرا انجام ہوا سرور
شمشاد لائبریرین جون 23، 2011 #173 عکس تو موجود تھا پر عکس تنہائی کا تھا آئینہ تو تھا مگر اس میں تیرا چہرا نہ تھا (عدیم ہاشمی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 23، 2011 #174 خدا معلوم کیوں، جس دل میں تم ہو وہ تنہا رہ کے بھی تنہا نہیں ہے سرور عالم راز سرور
شمشاد لائبریرین جون 23، 2011 #175 باغِ ارم میں تنہا تھے ہم اپنی فکر و فہم کے ساتھ آنچل جب کوئی لہرایا ساری کہانی ختم ہوئی (سعد اللہ شاہ)
باغِ ارم میں تنہا تھے ہم اپنی فکر و فہم کے ساتھ آنچل جب کوئی لہرایا ساری کہانی ختم ہوئی (سعد اللہ شاہ)
ر راجہ صاحب محفلین جون 26، 2011 #176 تم نے تو تھک کے دشت میں خیمے لگا لئے تنہا کٹے کسی کا سفر، تم کو اس سے کیا پروین شاکر
شمشاد لائبریرین جون 27، 2011 #177 اِس کا سوچا بھی نہ تھا اب کے جو تنہا گزری وہ قیامت ہی غنیمت تھی جو یکجا گزری (احمد فراز)
ر راجہ صاحب محفلین جون 29، 2011 #178 یہاں بھی ہو گئے اغیار انجمن آراء میں اپنے دل کی بھری محفلوں میں تنہا ہوں
شمشاد لائبریرین جون 30، 2011 #179 کون ہوتا ہے کسی کا شبِ تنہائی میں غمِ فرقت ہی غمِ عشق کو بہلائے گا (احمد راہی)