تُم غزلوں کے شہزادے ہو،تُم فاتح ہو(غزل)

جاسمن

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
واقعی مزے کی ہی نہیں، اچھی غزل کہی ہے۔ متفق ہوں کہ کچھ جگہ بحر سے آزادی برتی ہے، اور کچھ جگہ الفاظ سے (افتادے، رشنائی، آینسٹاں۔)۔اصلاح کی اس لئے ضرورت نہیں سمجھتا کہ یہ محض محفل کے معزز رکن فاتح کی شان میں جذبات ہیں مشورہ یہی دوں گا کہ سنجیدگی سے شاعری کیا کریں جاسمن
نوٹ:محفلین اس مراسلہ کو بہت توجہ سے پڑھیں:)۔یہ محفل کے سب سے بڑے استاد صاحب کی رائے ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
جب تک روزانہ ایک نظم یا غزل اصلاحِ سخن میں پوسٹ نہیں کریں گی آپ کو سنجیدہ شاعر کیسے کہا جا سکتا ہے؟
ایسے شعراء کو کچھ اور کہتے ہیں۔ مجھے وہ لفظ یاد نہیں آ رہا۔
نہیں پھا جی۔۔۔ایسے شعراء جو دھڑا دھڑ اپنا کلام محفل پہ پھینک کے یہ انتظار کرتے ہیں کہ اب تعریفوں کے ڈونگرے برسیں گے ۔۔۔تو ہم غیر سنجیدہ ہی بھلے۔:)
 

ہادیہ

محفلین
واہ بہنا:)
کمال کردیا آپ نے۔(y)اپنے بھیا کے لیے بہت پیارے الفاظ استعمال کیے۔:)
اس لڑی کا ہر ہر پیج پڑھا۔بہت مزا آیا اور بہت اچھا بھی لگا۔(y)
خوش رہیں:)
 
چھوٹےبھائی فاتح کے مشورہ پہ
""وہ یہ کہ آپ اب ایک غزل لکھیں، تازہ ۔ اور اسے ارسال کریں محفل میں۔""
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اب-ڈھونڈ-شہر-بھر-میں-کوئی-جاگتا-ہؤا.88174/page-4

پہلے سوچا کہ کوئی پُرانی غزل ڈھونڈ کے جھاڑ پونچھ کے شاعری کے زُمرے میں ٹانک دوں لیکن پھر۔۔۔۔

تُم حیرت ہو ردیفوں کی،ترکیبوں کی
خُود اپنی طبع میں اُفتادے ہو،تُم فاتح ہو

تُم تیرو تفنگ سے سجتے ہو،بڑا لڑتے ہو
تُم جنگوں کے دلدادے ہو،تُم فاتح ہو

تُم مان فخرکی اُونچائی،تُم رُشنائی
تُم غزلوں کے شہزادے ہو،تُم فاتح ہو

تُم مہرو وفا کی عظمت ہو، تُم سطوت ہو
تُم تاروں کے عم زادے ہو،تُم فاتح ہو

استعاروں کے سائنسداں ہو،تُم آئن سٹاں ہو
تُم پُختہ عزم و ارادے ہو۔تُم فاتح ہو


یہ غزلیں ہیں یا پھر رَس بھریاں،یہ من چلیاں
نئی جہتوں کے خانوادے ہو،تُم فاتح ہو

تیری مرضی کی سب بحریں ہیں،یہ لہریں ہیں
اِن لہروں کے فرستادے ہو،تُم فاتح ہو

ہر نئی دُنیا تُمہاری ہے،بڑی پیاری ہے
تُم عقلوں کے پردادے ہو،تُم فاتح ہو

ارے۔۔۔۔۔۔
میں تو گنگ رہ گیا، اتنے عمدہ پیرائے میں لکھا آپ نے جاسمن ، ہائیں فاتح بھائی آپ تو تحریری طور پر بھی بڑے زبردست ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ارے۔۔۔۔۔۔
میں تو گنگ رہ گیا، اتنے عمدہ پیرائے میں لکھا آپ نے جاسمن
شکریہ۔ آپ کہاں ہیں؟ محفل پہ نظر نہیں آتے امجد بھائی!
اللہ اپ کو آسانیاں دے۔ آمین!

ہائیں فاتح بھائی آپ تو تحریری طور پر بھی بڑے زبردست ہیں
بلا شبہ۔
 

جاسمن

لائبریرین
تم تاروں کے عم زادے ہو عم زادے ہو یا غم زادے ہو

عم غم
سفیر!
بہت شکریہ کہ آپ اس دھاگہ میں آئے اور اسے پڑھ کے اپنی رائے بھی دی۔ اردو پڑھنے اور سیکھنے کی آپ کی کوشش کی تعریف نہ کرنا کم ظرفی ہوگی۔ میری طرف سے شاباش!:)
 
Top