تکا لگائیں۔۔۔۔۔!

قیصرانی

لائبریرین
اگر بتی کی حد تک بات ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں۔ ویسے اگربتی تبھی جلاتے ہیں جب پہلی والی نے اپنا کام پورا کر دیا ہوتا ہے :)
 

محمد امین

لائبریرین
اگر بتی کی حد تک بات ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں۔ ویسے اگربتی تبھی جلاتے ہیں جب پہلی والی نے اپنا کام پورا کر دیا ہوتا ہے :)

نہ ۔۔۔۔ پہلی بار تو بڑے شوق میں سلگائی تھی کہ عادتِ ثانیہ یا اولیٰ کیسے بنتی ہے یہ بنتِ شعلہ :party:
 

محمد امین

لائبریرین
"آمد" ۔۔۔۔ ہم نے تو سنا ہے نیک نوجوانوں پر بزرگوں کی "آمد" ہوتی ہے ۔۔۔ اور پھر بزرگ اس نوجوان کے ذریعے لوگوں میں تعویذ اور اولاد بانٹتے ہیں ۔۔۔ :notworthy:
 

قیصرانی

لائبریرین
ماشاء اللہ۔ اتنی سی عمر میں اتنے بڑے بڑے تجربات۔ میں بھی کہوں شاعری میں کس کا رنگ جھلک رہا ہے :eek:
 

محمد امین

لائبریرین
بڑا مزے کا واقعہ ہے۔۔۔۔ ہمارے پرانے علاقے میں ایک نوجوان تھا، نیشنل بینک کا ہوکی (ہاکی) پلئیر۔ نہ جانے اس کا حق مارا جا رہا تھا یا کیا۔۔۔ ایک دن خبر ملی کہ اس پر کسی بزرگ کی آمد ہوتی ہے۔
پھر کیا تھا جناب، گھر پر سرخ سبز رنگ کے جھنڈوں کی بہار آگئی، اور قطار لگ کر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب وہ "بزرگ" عوام کے مسائل حل فرماتے تھے۔۔۔ اس ناچیز کو بھی وہاں جانے کا اتفاق ہوا۔۔
مگر بدبختی تھی کہ بزرگ کے دیدار سے محروم ہی رہا، وہ نوجوان ہی تھا وہاں ۔۔۔تو پھر عقیدہ واپس اپنی امی کے بتائے ہوئے عقیدے کے مطابق ہوگیا۔۔۔۔ :)
 
Top