تھانہ اردو محفل ( 2 )

dxbgraphics

محفلین
یہ کھلی کچہریاں بھی بس ڈرامہ ہی ہوتی ہیں۔

سچ کہا آپ نے۔
ایک دفعہ پشاور کے نئے ایس ایس پی نے ایسی ہی کھلی کچہری کروائی۔ خدا بخشے ہمارے ناظم محمد علی صافی کو مجھے کہا کہ صدیق بھائی آپ میرے ساتھ ضرور جائیں ہمارے علاقے کے چند مسائل ہیں جو میں نے پیش کرنے ہیں ۔ میں ان کے ساتھ چلا گیا۔ کھلی کچہری ختم ہونے کے بعد ایس ایس پی صاحب نے گپ شپ لگاتے ہوئے عمائدین سے کہا کہ یار کھلی کچہری تو ایک بہانہ ہے کہ کس کس سے ہم نے بناکر رکھنی ہے۔ آپ لوگوں سےملنے کا وگرنہ وزیر اعلیٰ بھی بعض مسائل نہیں حل کر سکتے تو ہم کیا کریں گے۔
لیکن جب وہ واپس پولیس لائن جانے لگے تو روڈ پر جب وہ گاڑی میں بیٹھنے لگے تو لوگوں کے سامنےمیں نے ان سے انہی کے سوالات کا حل پوچھا تو یکدم جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔ پھر ناظم صاحب سے کہلوا کر چیف منسٹر والے الفاظ نہ لکھنے کی درخواست کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک شخص جس نے ملک کےلئے دو جنگیں‌لڑی
کیا اس کا وجود ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں‌ رکھتا

بالکل اہمیت رکھتا ہے۔ وہ پاکستان کا ہیرو تھا لیکن افسوس کہ سیاست کی نذر ہو گیا۔

پانچ رکنی جو ٹیم تشکیل دی گئی تھی ان کی سفارشات پڑھ کر ہنسی آتی ہے۔

ان لوگوں کو اللہ کا ذرا بھی خوف نہیں کہ ایک دن انہوں نے بھی مرنا ہے اور اللہ تعالٰی کے سامنے جوابدہ ہونا ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
ایس ایچ او کہا چلا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گامے گرما گرم چائے لاو تمھارے صاحب سے انٹرویو لینے آیا ہوں جیسے ہی آئیں مجھے خبر کر دینا
 

شمشاد

لائبریرین
تو تھانے والوں نے کون سا اپنی جیب سے دیا ہو گا۔ کسی اور کی جیب سے نکال کر کسی اور کو دے دیا ہو گا۔
 

dxbgraphics

محفلین
جواب درست ہے جناب آپ کا ۔
میرا ایک کولر آپ کے پاس بقایا ہے کہیں وہ نہ روک لیں انعام کے چکر میں
 
Top