تھانہ اردو محفل ( 2 )

پپو

محفلین
چائے پی لی ہے تو چلو ابھی بہت سے کام کرنے ہیں
تھانیدار صاحب ایک زبردست مخبری آئی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
تو جلدی بتاؤ بھئی کیا مخبری ہے، کہیں چھاپہ مارنا پڑے گا یا مک مکا سے کم چل جائے گا۔
 

پپو

محفلین
سر جی کیا کرتے ہیں ایک موٹی سامی ہے اور اس کی حرکات پر میں نظر رکھے ہوئے ہوں مشکوک سرگرمیاں ہیں بس اب جیسے ہی ثبوت ہاتھ آیا سمجھ لیں چھ ماہ کا راشن پانی بن جائے گا
 

مغزل

محفلین
شیدے ذرا خیال کر لئیں تے پہلے پتہ کر لینا کہ یہ اصلی والے مغل ہیں کہ نقلی والے، کہیں ایسا نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں۔
مغل صاحب تُسی بیٹھو۔ آپ کے لیے چائے منگواتے ہیں۔
جی میری سرکار میں ویہہ چکا ہوں ، ہن تے چائے منگوالو۔۔۔
اصلی نقلی دا سانوں کی پتہ
 

پپو

محفلین
سر جی ہوٹل ولا بل مانگ رہا تھا شیدے نے اس کوحوالات میں بند کیا ہوا ہے اگر کہیں تو اس کو چھوڑ کر چائے آڈر کریں
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھیک ہے لکھ لیتے ہیں۔ اس کانام، ولدیت، حلیہ، کوئی تصویر، کس پر شک ہے، وغیرہ وغیرہ یہ سب ثبوت لیکر آئیں۔

او شیدے دیکھ ادھر ایک کُکڑی چوری کی بھی رپورٹ آئی پڑی ہے۔ ذرا اس کو بھی نکال کے لا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی دو عدد شادیاں بھگتا کر آیا ہوں۔ ایک میں تو کھانے کا خوب مزہ آیا لیکن دوسری شادی پر کھانے کا مزہ نہیں آیا۔
 

پپو

محفلین
اچھا تو آجکل ہر طرف امن و امان کا دور دورہ ہے کوئی کیس نہیں بن رہا امن کی حالت یہ ہوگئی ہے اب انڈے چوری کے کیس درج ہونگے ہمارے کیا بنے سر جی موجان کہاں سے کریں گے
 

شمشاد

لائبریرین
انڈہ برآمد ہو جائے، پھر موجاں ہی موجاں کے۔ ہم نے وہ انڈہ اسے واپس تھوڑا ہی دینا ہے۔ ہم خود اسی انڈے سے اپنا پولڑی فارم بنا لیں گے۔
 

پپو

محفلین
واہ جی سر جی لگتا ہے رشوت نہ ملنے کا اثر ہو رہا ہے اس پولٹری فارم کے اپنے عروج تک پہنچتے ہم تو سروس پوری کر لیں گے
 
Top