تھانہ اردو محفل ( 2 )

سیما علی

لائبریرین
ممکن ہے تو ہمارا جواب ہاں میں ہے۔ سوچا خالی جگہ کا بہتر استعمال کیا جائے ۔مرغیاں پال لیتے ہیں وہاں۔
مرغیاں اور مرغے پالنے سے تھانے کا ماحول درست ہوجائے سب تھانے دار مرغوں کی طرح اذان تو دینا شروع ہونگے۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
پال لیں مرغیاں اور مرغے تھانے میں، لیکن آپ کی اطلاع کےلیے عرض ہے کہ آپ کی امیدوں سے بہت پہلے وہ پولیس والوں کے ہاتھوں ذبح ہو کر ہضم ہو جائیں گے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کم سے کم پولیس والے حرکت میں تو آئیں گے نا۔۔۔ پھر برکت اپنے آپ آ جائے گی۔( سب مرغے مرغیوں کے دل ہمارے لئے رکھوا لیجئے گا۔ آخر کو تکبیر تو آپ ہی پڑھیں گے نا)
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح ہے کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔ لیکن آپ شاید اپنے ہاں کی پولیس کی بات کر رہی ہیں۔ پاکستانی پولیس اور خاص کر پنجاب پولیس، اس کی کرتوت نہیں جانتیں آپ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ دو جگہوں سے دور ہی رکھے ایک پولیس اور دوسرا کورٹ کچہری سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آزمائش شرط ہے۔

ایک غریب آدمی کو عدالت سے 13 سال بعد انصاف ملا تو اس نے جج کو دعا دی۔ اللہ کرے تو تھانیدار بن جائے۔

جج کہنے لگا کہ میں تو تھانیدار سے پہلے بڑا ہوں، تم مجھے جج کیوں بنانا چاہتے ہوں

غریب آدمی کہنےلگا، تھانیدار نے 13 سال پہلے کہا تھا کہ پانچ ہزار دو، میں ادھر ہی فیصلہ تمہارے حق میں کر دیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن آج جو امریکہ میں ایک پولیس والے کو عدالت میں ہی گرفتار کر لیا گیا ہے، وہ بھی اپنی مثال آپ ہے۔
 
Top