تھانہ اردو محفل ( 2 )

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپا نے بالکل سچ کہا 😜😂😂
کراچی والوں کے ساتھ اب ڈیرہ غازی خان والے بھی ہمارے خلاف محاذ بنا چکے۔۔
درپردہ کہتے کہتے ہمیں سرِ محفل آفت کہنے لگے ہیں ۔

ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو یاد آئے کبھی تو مت رونا
اس دل کو تسلی دے لینا گھبرائے کبھی تو مت رونا
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیوں ایسا لگ رہا کہ اشارہ ہماری طرف ہے۔۔۔
کیا یہی سنانے کو بلایا تھا ہمیں محفل میں :unsure:
جی ہاں۔۔۔۔۔ بالکل۔۔۔۔ سو فیصد۔۔۔ تمام مصدقہ و غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق۔۔۔ قیاس اور قرائن کے مطابق۔۔۔ عقل و فہم کے مطابق۔۔۔۔
بالکل ایسا ہی ہے 😜😂😂😂
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کیوں ایسا لگ رہا کہ اشارہ ہماری طرف ہے۔۔۔
کیا یہی سنانے کو بلایا تھا ہمیں محفل میں :unsure:

دل کا کھلونا ہائے ٹوٹ گیا
ٹوٹ گیا :cry::cry::cry:
یہ مبہم اشارہ نہیں بلکہ واضح گواہی ہے ابھی فیصلہ تو عبد الرؤوف بھیا کریں گے جج کی کرسی پر بیٹھ کر لکڑی کا ہتھوڑا میز پر مارتےہوئے ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ مبہم اشارہ نہیں بلکہ واضح گواہی ہے ابھی فیصلہ تو عبد الرؤوف بھیا کریں گے جج کی کرسی پر بیٹھ کر لکڑی کا ہتھوڑا میز پر مارتےہوئے ۔
ان سے کہئیے گا کہ میز سے اپنا دوسرا ہاتھ بالکل نہ ہٹائیں۔

ہاں جی تین گواہیاں تو ہو چکیں۔ باقیوں کو ہاں میں ہاں ملاتے کون سا دیر لگنی ہے۔
ایک ایک کر کے آتے جائیں گے اور گواہوں کا کارواں بنتا جائے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
ان سے کہئیے گا کہ میز سے اپنا دوسرا ہاتھ بالکل نہ ہٹائیں۔

ہاں جی تین گواہیاں تو ہو چکیں۔ باقیوں کو ہاں میں ہاں ملاتے کون سا دیر لگنی ہے۔
ایک ایک کر کے آتے جائیں گے اور گواہوں کا کارواں بنتا جائے گا۔
لگتا ہے کٹہرے میں کھڑی ہو کے بول رہی ہو۔
ایک محاورہ اونٹ اور پہاڑ والا یاد ہمیں بھی آرہا ہے ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کھڈے لائن لگانا کی اچھے سے سمجھ آ گئی۔
مگر یہ والدین کا کھڈے لائن لگانے والا طریقہ تو کالے پانی کی سزا سے بھی ظالمانہ ہوا نا۔
اس مراسلے پر عاطف بھائی کا زبردست والا تاثر بہت شدت سے اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ جو ہم نے کہا حرف حرف درست ہے۔
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

دل جلتا ہے تو جلنے دے آنسو نہ بہا فریاد نہ کر
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لگتا ہے کٹہرے میں کھڑی ہو کے بول رہی ہو۔
ایک محاورہ اونٹ اور پہاڑ والا یاد ہمیں بھی آرہا ہے ۔
مراسلہ پڑھا تو ہمیں لگا کہ روؤف بھائی نے لکھا ہے۔۔۔ نام دیکھا تو آپ کا تھا۔
یہ کیسا ایکا کر لیا ہوا آپ سب نے مل کر۔ لگتا ہے مل کر سارے ڈائیلاگ لکھے گئے ہیں۔
ہمیں بھی کوئی ڈھونڈنا پڑے گا جو ہمارا ساتھ دے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس مراسلے پر عاطف بھائی کا زبردست والا تاثر بہت شدت سے اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ جو ہم نے کہا حرف حرف درست ہے۔
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

دل جلتا ہے تو جلنے دے آنسو نہ بہا فریاد نہ کر
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے 😜
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مراسلہ پڑھا تو ہمیں لگا کہ روؤف بھائی نے لکھا ہے۔۔۔ نام دیکھا تو آپ کا تھا۔
یہ کیسا ایکا کر لیا ہوا آپ سب نے مل کر۔ لگتا ہے مل کر سارے ڈائیلاگ لکھے گئے ہیں۔
ہمیں بھی کوئی ڈھونڈنا پڑے گا جو ہمارا ساتھ دے۔
ہے تو سہی۔۔۔ بس بلانا ہی پڑے گا 😜
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کہیڑے دن دی اڈیک رکھاں لا کے
کہ دس کے تاریخ نہ گیا

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
اللہ معاف کرے کسی بیچارے کو چھینکیں مار مار نزلہ زکام ہی نہ ہو جائیں۔ ہمیں تو جوشاندے کو جوش دینا ہی نہیں آتا۔
کوئی فکر کی بات نہیں۔۔۔ ایک عدد ویکسین لگوا دیں گے انہیں
 
Top