تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

چاند بابو

محفلین
اوہ نہیں سر جی آپ کی بات نہیں ہے آپ تو اپنے ہی بندے ہیں آپ کیا سازش کریں گے ہمارے خلاف وہ تو جی ادھر ایک انسپکشن ٹیم کی صاحبہ اور ایک صاحب آئے تھے اپنا سرٹیفیکٹ لینے بہت تتے تھے جی دونوں ایسا چکر چلایا میں نے بھی کہ دونوں کواپنی اپنی پڑ گئی اور یوں گم ہو گئے جی جیسے سینگ۔
 
مغزل

محفلین
تھانیدار جی کیا سینگ کی برآمدی جلدی ہوجائے گی۔۔ مجھے بھونپو بجان ہے ؟؟
 
پپو

محفلین
جتنی موٹی آسامیاں آتی ہیں نا وہ سب آپکے پرسنل کیس ہوتے ہیں اور اگر کہیں آموں کی پیٹی لانی ہو تو وہ چھیدا مخبر لے کر آئے تھانیدار جی کچھ مال پانی لاؤ
 
چاند بابو

محفلین
تھانیدار جی کیا سینگ کی برآمدی جلدی ہوجائے گی۔۔ مجھے بھونپو بجان ہے ؟؟
ہاں جی میں کرتا ہوں برامدگی سینگ کیونکہ آپ کو بھونپو بھی تو بجانا ہے آپ اطمینان سے بیٹھ کر بغلیں بجائیں میں سینگ برامد کرتا ہوں۔
جتنی موٹی آسامیاں آتی ہیں نا وہ سب آپکے پرسنل کیس ہوتے ہیں اور اگر کہیں آموں کی پیٹی لانی ہو تو وہ چھیدا مخبر لے کر آئے تھانیدار جی کچھ مال پانی لاؤ

چھیدے نا مجھے یہ تو بتاؤ کی کس بات کا حصہ دیں تمہیں کس چیز کا مال پانی دیں تمھیں کتنے کیس لائے ہو آج تک کتنی پارٹیوں کو پھنسا کر لائے ہو کتنے کیس خراب کرنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے تو بھائی جب کچھ کرو گے نہیں تو حصہ کہاں سے پاو گے۔
 
پپو

محفلین
او سر جی کبھی کبھی کام مندا ٹھنڈا ہوتا رہتا ہے مگر خرچ پانی تو نہیں‌روک سکتے نا جناب اسلئیے کبھی بغیر کیس کے بھی کچھ لگا دیا کریں
 
چاند بابو

محفلین
چل چھیدے کیا یاد کرے گا کس سخی سے پالا پڑا ہے پیسے ویسے تو آجکل میرے پاس بھی نہیں ہیں تمہیں بہترین قسم کا کھانا کھلاتا ہوں ۔جا سامنے ہوٹل پر بہترین کھانے کا آرڈر دے کر آ اگر پیسے پوچھیں تو کہنا کہ تھانیدار ساب کے کھاتے میں لکھ دیں۔
 
سلام تھانیدار صاحب،
بادشاہو، سناؤ کیا حال چال ہیں؟ آپ نے تو لفٹ نہیں کروائی مگر ہمارا کام تو ہوہی گیا آخرکار، میں سوچا اب آپ سے اتنی ملاقات رہی ہے تو آپ کا حال احوال ہی دریافت کرتے چلیں۔ کیسا چل رہا ہے دھندہ؟
 
ارے آئیے صاحب کہئے کیسے ہیں۔ اچھا آپ کا کام ہو گیا لیکن کیسے؟
میں سمجھ گیا کسی جعل ساز کو چار پیسے دیئے ہوں گے اور ہو گیا کام مگر یاد رکھئے گا صاحب جس دن میرے تھانے کے کسی علاقے میں یہ جعل سازی پکڑی گئی نہ اس دن لگ پتہ جائے گا لمبے پھنس جائیں گے آپ۔ اب بھی وقت ہے اپنے اس جعلی کام پر ہماری تصدیق کروا لیں سستے میں جان چھوٹ سکتی ہے۔
 
ارے صاحب بے فکر رہئے، آپ ہی کا تصدیق شدہ ہے اور بوساطت ہمارے برادر نسبتی یعنی برادرخود زوج ما ہوا ہے۔ اب بتائیں کہ آپ اپنے سرٹیفیکیٹ کو کس طرح تصدیق کرنیں گے۔ نیز جب اس پر آپ کے افسر بالا کاونٹر سائین بھی کرچکے ہیں۔ خیر کوئی بات نہیں۔ مقصد آپ کو جتلانا نہ تھا صرف سلام دعا کرنا تھا۔ وعلیکم سلام
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو اپنے راجہ صاحب آئے ہوئے ہیں۔ بھئی کوئی خاطر تواضع ہو جائے ان کی۔
میرا مطلب ہے کہ کوئی لسی شسی، چائے شائے۔
 
ارے راجہ صاحب آپ تو لگتا ہے ناراض ہی ہو گئے ہیں۔ چلئے صاحب آپ جیتے ہم ہارے آپ نے مفت میں سرٹیفکیٹ تو حاصل کر لیا ہے اب ہمیں کھانا ہی کھلاتے جائیں تو کب آئیں ہم لوگ آپ کے گھر کی طرف بھابھی جی کو سلام کرنے؟
 
چاند بابو

محفلین
یہ تو اپنے راجہ صاحب آئے ہوئے ہیں۔ بھئی کوئی خاطر تواضع ہو جائے ان کی۔
میرا مطلب ہے کہ کوئی لسی شسی، چائے شائے۔

ارے شمشاد بھائی رہنے دیجئے کہاں‌ تکلیف کرتے رہیں‌گے آپ، آپ تیاری کیجئے ہم جارہے ہیں بھابھی جی کو سلام کرنے راجہ صاحب کے گھر وہیں چل کے کھانا پینا چلتا رہے گا۔ بس جلدی کیجئے مجھے بھی بڑی بھوک لگی ہے۔ اور راجہ صاحب نے کھانے کی دعوت دے کر اس کو مزید بھڑکا دیا ہے۔
 
ارے صاحبو، ہمارا کیا اب تو آپکی بھابھی جی بقلم خود ادھر تشریف فرما ہیں، ویسے بھی کھانے پانی کا کوئی معاملہ نہیں ہے ۔ جب بھی آئیں حاضر۔ بس آپ آنے والے ہوں سہی، مہمان تو اللہ کی رحمت ہوتے ہیں۔
 
پپو

محفلین
چل چھیدے کیا یاد کرے گا کس سخی سے پالا پڑا ہے پیسے ویسے تو آجکل میرے پاس بھی نہیں ہیں تمہیں بہترین قسم کا کھانا کھلاتا ہوں ۔جا سامنے ہوٹل پر بہترین کھانے کا آرڈر دے کر آ اگر پیسے پوچھیں تو کہنا کہ تھانیدار ساب کے کھاتے میں لکھ دیں۔
او سر جی ہوٹل والے کھانا نہیں دے رہے کہتے ہیں تھانیدار سے کہو پہلے 2730 روپے کا بل ادا کرے تین مہینے ہوگئے ہیں رقم ادا نہیں ہوئی
 
شمشاد

لائبریرین
چاند بابو یہ کیا، یہ ہوٹل والا کیا کہہ رہا ہے؟ اگر کل کلاں کو یہی بات نیب والوں کے علم میں آ گئی تو مسئلہ بن جائے گا۔
 
وجی

لائبریرین
شمشاد سر جی نیب کوبڑے کھابے والوں نے ختم کرنے والے ہیں تو پھر کیا فکر
 
چاند بابو

محفلین
ارے صاحبو، ہمارا کیا اب تو آپکی بھابھی جی بقلم خود ادھر تشریف فرما ہیں، ویسے بھی کھانے پانی کا کوئی معاملہ نہیں ہے ۔ جب بھی آئیں حاضر۔ بس آپ آنے والے ہوں سہی، مہمان تو اللہ کی رحمت ہوتے ہیں۔
ہائیں جی اگر ایسی بات ہے تو ہم تھانے سے روز ایک بندہ بھیج دیا کریں گے جو اپنا کھانا کھا لیا کرے گا اور ہم سب کا کھانا لیتا آئے گا۔ کیوں جی ٹھیک ہے نا؟
او سر جی ہوٹل والے کھانا نہیں دے رہے کہتے ہیں تھانیدار سے کہو پہلے 2730 روپے کا بل ادا کرے تین مہینے ہوگئے ہیں رقم ادا نہیں ہوئی
اوئے اس کا تو میں واپس آ کے حساب کتاب ایسا برابر کروں گا کہ اسے اپنے گھر کا رستہ بھول جائے گا۔ چلو تم ایسا کرو کہ میرے ساتھ ہی آ جاؤ ہم سب جارہے ہیں راجہ صاحب کے گھر وہاں بڑی پرتکلف دعوت ہو گی آج تو کھانا بھی وہیں سے کھا لینا۔
چاند بابو یہ کیا، یہ ہوٹل والا کیا کہہ رہا ہے؟ اگر کل کلاں کو یہی بات نیب والوں کے علم میں آ گئی تو مسئلہ بن جائے گا۔
ارے شمشاد بھائی کیا بتاؤں یہ 2730 روپے کا کھانا نیب والوں کو ہی تو کھلایا تھا جس کا وہ بل مانگ رہا ہے ویسے فکر مت کیجئے گا میں واپس آتے ہی اس کی طبیعت صاف ایسی کروں گا کہ آئندہ لکھ کر بورڈ لگا دے گا کہ تھانیدار کا کھانا فری۔
 
زینب

محفلین
سلاااااااااااامممممممممم پپو بھائی اور چاند بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیسے ہیں اپ لوگوں نے مجھے یادکیا کہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سچی سچی بتانا میں نے پچھلے سارے پیغامات کنگھال مارنے ہیں ۔۔۔
 
پپو

محفلین
سلاااااااااااامممممممممم پپو بھائی اور چاند بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیسے ہیں اپ لوگوں نے مجھے یادکیا کہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سچی سچی بتانا میں نے پچھلے سارے پیغامات کنگھال مارنے ہیں ۔۔۔
ضرورت نہیں ہے کم ازکم میں نے بالکل بھی نہیں کیا
 
زینب

محفلین
لے دس۔پپو بھائی اپ نے مجھ اس لیے یاد نہیں کیا کیوں کہ اپ مجھے بھولے نہیں ہوں گے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top