تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
خوشی ہوئی کہ یہاں بھی تھانے بن گئے ہیں، اسکا مطلب یہ بھی تو ہے کہ شہر میں مجرم پیشہ لوگوں کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جیسے پاکستان میں ہر بندہ 20 لاکھ گھر پر لگاتا ہے اور 5لاکھ حویلی پر، یورپ کے اکثر ممالک میں‌حویلی کا کام صرف سنگترے یا سنتھے کی باڑ سے لیا جاسکتا ہے۔ برازیل کے جنوب میں قد آدم دیوار پر قدآدم خاردار تار اور پھر نوٹس بھی کہ اس تار میں کرنٹ ہے اور چمٹنے والا ہر شخص اپنے نفعع نقصان کا خود ذمہ دار ہے، خیر کرنٹ سے نفع کس کو ہونا ہے۔ البتہ اس طرز تعمیر سے آپ چور اچکوں کی تعداد اور تھانوں کی ضرورت کا اندازہ ہوسکتا ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
ارے واہ بی بی کمال ہمت کا مظاہرہ کر رہی ہیں آپ بھی پہلے تو اکیلے تھانے میں حاضری دینے چلی آئیں ہیں اوپر سے تھانیدار سے پنگا۔
ارے شمشاد بھائی انہیں کوئی اصول و ضوابط نہیں بتاے ہیں‌آپ نے کہ تھانے میں کیسے آنا ہے اور کس سے کیسے بات کرنی ہے۔ میرا خیال ہے کہ آپ نے نہیں بتایا اس لئے اسے چھوڑ دیتا ہوں لیکن اگلی مرتبہ ایسا نہیں ہو گا۔ اور اب دیکھیں اس بی بی پر کیا الزام ہے میرے خیال میں ان کے خلاف محسن بھائی کی شکایت ہے دیکھئے اسے کیا کرنا ہے اور گھی کیسے نکا لنا ہے۔ یہ کیس اب آپ کی ذمہ داری ہے آپ نے اس کو ڈیل کرنے کے بعد مکمل تفصیلات مجھے پہچانی ہیں۔لیکن یاد رکھئے گا اکیلے اکیلے ہی ڈکار نہ جانا۔
 

زیک

مسافر
میں چیک کرنے آیا ہوں کہ یہاں سب خیریت سے ہیں؟ کیا کوئ خودکش حملہ تو نہیں ہوا اس تھانے میں؟
 

وجی

لائبریرین
شمشاد جی اور چاند جی مجھے اس نوکری سے رخصت دیں کچھ خاص مصروفیت کے بنا پر میرا تھانے آنا ممکن نہیں تو اس لئے آللہ حافظ امید ہے اب شمشاد بھائی کو کوئی شکایت نہیں ہوگی
 

حسن علوی

محفلین
عارضی طور پر اس تھانے میں ہماری خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں جناب۔ آخر میں بھی "دّے جماعت پاس ہوں، کوئی مذاق نہیں ہوں میں";)
 

ثوبیہ ناز

محفلین
رپٹ درج کہاں کرواؤں

السلام علیکم آلزززز
میں اردو لنک کے تھانہ میں اپنی ایک رپٹ درج کروانا چاہتی ہوں
لیکن ایک منٹ میں اپنا تعارف کروا دوں
میرا نام ثوبیہ ناز ہے اور میں یہاں اردو محفل میں بلکل نیو ہوں
جی تو اب بتایں میں اپنی رپٹ کہاں درج کرواؤں اور ایس ایچ او صاحب کا نام کیا ہے تاکہ کہیں سے ان کے تعلقات والی سفارش بھی ڈھونڈ لاؤں
کہیں یہ نہ ہو کہ وہ میری رپٹ درج کرنے کی بجاٰے مجھے ہی تڑی پار کی سزا دے دیں
میری شکایت یہ ہے کہ میں آپ سب کا تعارف چاہتی ہوں اور اپنا تعارف کروانا چاہتی ہوں
اس لیے تھانے آی ہوں کہ آپ سب کو لاین حاضر کروا کر کم سے کم تعارف تو کروا لوں اور اپنا تعارف کروا دوں
(ثوبیہ ناز)
 

چاند بابو

محفلین
جی بی بی جی آیاں نوں۔
میں ہوں اس تھانے کا تھانیدار آ پنی شکایت تو شمشاد صاحب کو نوٹ کروادیں اور کچھ دن بعد آ کر پتہ کر لیں ویسے بہتر تھا کہ آپ تعارف والے دھاگے میں اپنا تعارف کروادیں اور ہم سب کا تعارف بھی وہیں پڑھ لیں ہاں اگر وہاں کوئی آپ کو خوش آمدید نہیں کہتا تو مجھے بتایئے گا میں سب کی طبیعت صاف کر دوں گا۔
 

چاند بابو

محفلین
میں چیک کرنے آیا ہوں کہ یہاں سب خیریت سے ہیں؟ کیا کوئ خودکش حملہ تو نہیں ہوا اس تھانے میں؟

سر جی آپ کے ہوتے ہوئے تو یہاں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی خودکش حملہ آور کا تو آپ سوچیں بھی مت۔ آخر کو آپ ہمارے پرویزمشرف جو ٹھرے:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد جی اور چاند جی مجھے اس نوکری سے رخصت دیں کچھ خاص مصروفیت کے بنا پر میرا تھانے آنا ممکن نہیں تو اس لئے اللہ حافظ امید ہے اب شمشاد بھائی کو کوئی شکایت نہیں ہوگی

او جی شکایت تو مجھے پہلے بھی نہیں تھی۔ ویسے رولز ریگولیشن کے تحت آپ کو تیس دن کا نوٹس دینا چاہیے تھا۔
 

ثوبیہ ناز

محفلین
جی شمشاد تھانیدار صاحب میں نے پتلی گلی سے بھاگ جانا ہوتا تو میں یہاں آتی ہی نا
میں بھی پاکستانی ہوں اور آپ لوگوں‌کا سر کھانے آٰی ہوں اگر آپ کھانے کی اجازت دیں گے تو
ورنہ زیادہ سے زیادہ میرے پہ کیس ہی بنا دیں گے نا کوٰی بات نہیں میں کوی سفارش ڈھونڈ لاؤں گی کسی ایم این اے یا کسی وزیر صاحب کی اگر آپ نے وہ بھی نہ مانی تو صدر پرویز مشرف کو بتاؤں گی
اگر‌آپ پھر بھی نہیں مانے تو آپ کے تھانے میں دھرنا دے کے بیٹھ جاؤں گی
(ویسے ناراض نہیں ہونا مزاق کر رہی ہوں )
 

شمشاد

لائبریرین
تھانیدار میں نہیں ہوں، چاند بابو ہیں۔

معذرت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، لگتا ہے اپنے ہی قبیل کی رکن ہیں۔ ;)
 

پپو

محفلین
لو جناب بڑی پکی مخبری ہاتھ لگی ہے اردو محفل میں کچھ خود کش بمبار گھس آئے ہیں اور تخریب کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اردو محفل کے تمام وی آئی پیز کو اطلاع دی جاتی ہے اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں بلا ضرورت کہیں آنے جانے سے گریز کریں اور شمشاد بھائی کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے الف عین صاحب اپنے دورے کی خبر میڈیا پر نشر نہ کریں جلسے جلوسوں پر کچھ دن کی پابندی لگا دی گئی ہے م م مغل کو انتباہ کیا جاتا ہے روپوش رہیں تھانے دار صاحب آپکے لیے بلٹ پروف جیکٹ منگوالی گئی ہے آپ اپنے روٹ کی خبر اپنے ڈرائیور سے بھی خفیہ رکھیں بھائی بلال اور زیک صاحب اکھٹے سفر نہ کریں اور دیگر حساس نویت کے دھاگوں کو شروع کرنے والوں سے التماس ہے کہیں بھی ٹولی کی شکل میں نہ گھومیں اردو محفل کے اہم چوراہوں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور بازاروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اگر کہیں کوئی بے وجہ لگی پوسٹ دیکھائی دے تو ہرگز قریب نہ جائے بلکہ ان نمبرز پر اطلاع دیں 007۔420۔
اطلاع دینے والے کا نام چوک میں نشر کیا جائے گا
المشتہر چھیدا مخبر
تھانہ اردو محفل
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top