چاند بابو ایسی بددعا تو نہ دیں کہ میں الیکشن لڑوں۔
میں تو پپو جی کو ڈھونڈھنے گیا ہوا تھا۔
شمشاد لڑ لیں الیکشن سارا تھانہ آپ کی پشت پر ہوگا ، تھوڑی سی ایجنسیوں سے بھی بنا لیں اور پھر مزے لوٹیں ، لیکن ایک آدھ پلاٹ اسلام آباد میں ہمارا بھی رکھیئے گا ۔۔۔۔ کیونکہ میں اس ملک کا باشندہ ہوں جو اپنے سواد کی خاطر ہی کسی کا ساتھ دے سکتا ہے
وسلام
چاند بابو یہ ایک نیا بندہ آیا ہے، خورشید آزاد نام ہے اس کا۔ یہ تھانے کی کارکردگی جاننا چاہتا ہے۔ پہلے معلوم کر لیں اس کا تعلق کس سے ہے، پھر دیکھتے ہیں آزاد رہتا ہے کہ نہیں۔
شمشاد پہلی دفعہ آپکو معنی خیز انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھاہے۔۔۔
لو جی اب آپ تو آزاد نہ رہے ۔۔۔ یہ پاکستانی تھانہ ہے ۔۔ یہاں تو پریڈ بھی چھترول ہوتی ہے ۔۔۔ اور جس طرح سے آپ پریشان سہمے سہمے نظر آ رہے ہیں آپ کی "ڈرائینگ روم" کی سیر پکی ۔۔۔
(سرکار ابھی سے رعب نہ ڈالیں بندہ اگر کوئی ایماندار مجسٹریٹ یا جج نکل آیا تو تھانے کو تالہ بھی لگ سکتا ہے ۔۔۔ سوموٹو ایکشن کا زمانہ تو نہیں رہا لیکن اب بھی چند ایک ہیں جن کے بھیجے میں ایمانداری کا کیڑا کلبلاتا رہتا ہے ۔۔۔ ہوشیار آپکے اس بڑی آمدنی والے تھانے پر قبضہ جمانے کے لیئے آپ کے کسی پیٹی بند بھائی کی چال بھی ہو سکتی ہے)
وسلام
دیکھا میں نہ کہتا تھا کہ شمشاد صاحب کی پہنچ بہت اوپر تک ہے۔ہا ہا ہا، آپ بھی بڑے بھولے ہیں۔ جناب ہم اوپر تک حصہ دیتے ہیں، اس لیے کوئی خطرے والی بات نہیں۔ بلکہ اب تو اور بھی اوپر سے حصہ مانگا جا رہا ہے، تو ظاہر ہے وہ ہم نے اپنی تنخواہوں سے تھوڑا ہی دینا ہے۔ ویسے بھی ہماری تنخواہ اس مہنگائی کے دور میں دس تاریخ تک بھی نہیں چلتی۔
جججججی میں میں میں وہ ۔۔۔۔۔وہ میں دراصل۔۔۔۔مممیرایہ مطلب نہیں تھا جناب۔ معافی چاہتا ہوں مجھے جانے دیں۔
(شمشادتم سے ایسی توقع نہیں تھی ۔۔۔۔خیر یہ روپ بھی دیکھ لیا)