تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو ایسی بددعا تو نہ دیں کہ میں الیکشن لڑوں۔

میں تو پپو جی کو ڈھونڈھنے گیا ہوا تھا۔
 
چاند بابو

محفلین
چاند بابو ایسی بددعا تو نہ دیں کہ میں الیکشن لڑوں۔

میں تو پپو جی کو ڈھونڈھنے گیا ہوا تھا۔

ال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہ ارے بھیا جی لوگ تو اس بات پر اپنا سب کچھ داؤ پر لگانے پر تیار ہیں اور ایک آپ ہیں‌ کہ اسے بدعا کہ رہے ہیں۔

پپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔و بھیا آجکل کچھ زیادہ مصروف ہیں اس لئے حاضر نہیں‌ہوپاتے ہیں بہرحال آپ کی تشویش ان تک پہنچا دوں گا۔
 
طالوت

محفلین
شمشاد لڑ لیں الیکشن سارا تھانہ آپ کی پشت پر ہوگا ، تھوڑی سی ایجنسیوں سے بھی بنا لیں اور پھر مزے لوٹیں ، لیکن ایک آدھ پلاٹ اسلام آباد میں ہمارا بھی رکھیئے گا ۔۔۔۔ کیونکہ میں اس ملک کا باشندہ ہوں جو اپنے سواد کی خاطر ہی کسی کا ساتھ دے سکتا ہے
وسلام
 
خورشیدآزاد

محفلین
تھانہ اردو محفل کی کارکردگی اور کارناموں کی تفصیل جان سکتا ہوں یا اس میں بھی پاکستانی تھانوں کی طرح کرسیاں توڑی گئیں اور چائے پی پی کر صفحے ہی کالے کیے گئے؟
 
شمشاد

لائبریرین
چاند بابو یہ ایک نیا بندہ آیا ہے، خورشید آزاد نام ہے اس کا۔ یہ تھانے کی کارکردگی جاننا چاہتا ہے۔ پہلے معلوم کر لیں اس کا تعلق کس سے ہے، پھر دیکھتے ہیں آزاد رہتا ہے کہ نہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد لڑ لیں الیکشن سارا تھانہ آپ کی پشت پر ہوگا ، تھوڑی سی ایجنسیوں سے بھی بنا لیں اور پھر مزے لوٹیں ، لیکن ایک آدھ پلاٹ اسلام آباد میں ہمارا بھی رکھیئے گا ۔۔۔۔ کیونکہ میں اس ملک کا باشندہ ہوں جو اپنے سواد کی خاطر ہی کسی کا ساتھ دے سکتا ہے
وسلام

دیکھیں بھائی میں الیکشن تو لڑ لوں لیکن مخالف پاڑٹی نے میرا سارا کچا چٹھا کھول دیا تو پھر کیا ہو گا۔ ہاں ایک صورت ہے کہ بلا مقابلہ منتخب کروا دیں یا پھر بغیر الیکشن لڑے سینٹ کا رکن بنوا دیں۔ کل کلاں کو صدارت کا موقع تو مل ہی جائے گا۔
 
طالوت

محفلین
ہممممم آپ کے مطالبات پر غور کرنے کے لیئے ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں ۔۔۔ پھر دیکھیئے کیا ہوتا ہے
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
بس تو پھر گئے کام سے۔ جس کام کے نہ کرنے کا ارادہ ہو اس کے لیے کمیٹی بنا دیتے ہیں اور آپ نے تو پارلیمانی کمیٹی کی تجویز دی ہے، یعنی کہ کام ہونے کی بالکل بھی امید نہیں۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
چاند بابو یہ ایک نیا بندہ آیا ہے، خورشید آزاد نام ہے اس کا۔ یہ تھانے کی کارکردگی جاننا چاہتا ہے۔ پہلے معلوم کر لیں اس کا تعلق کس سے ہے، پھر دیکھتے ہیں آزاد رہتا ہے کہ نہیں۔

شمشاد پہلی دفعہ آپکو معنی خیز انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھاہے۔۔۔:roll: :confused:
 
چاند بابو

محفلین
شمشاد پہلی دفعہ آپکو معنی خیز انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھاہے۔۔۔:roll: :confused:

ارے بچو جی ابھی تو آپ نےنکے تھانیدار کی بات دیکھی ہے تو پریشان ہو گئے ہو ابھی تو ہمیں بات کرنا ہے۔ابھی تو تمہیں پتہ چلنا ہے کہ تھانیدار کیسے بولتے ہیں۔ پہلے ذرا اپنے بارے میں تو بتاؤ کہ جناب کون ہیں کہاں سے بھولے بسرے تھانے کا رخ کیا۔ پاکستان کے تو بالکل نہیں لگتے کیونکہ اگر پاکستان میں ہوتے تو پہلی بات تو تھانے آتے ہی نہیں اور اگر آ بھی جاتے تو اتنی ڈھٹائی سے ہماری ہی تفتیش شروع نہ کرتے۔

شمشاد صاحب لیں ذرا ان سے ساری تفصیلات حاصل کریں‌ پہلے ان کی جامہ تلاشی لیں پھر ان کی تفصیلات معلوم کریں اور اگر یہ کوئی عام بندہ ہے تو اسے "ڈرائنگ روم" میں بٹھائیں میں آتا ہوں ذرا راؤنڈ لگا کے۔ ہاں یاد آیا دیکھئے ہمارے تھانے میں ایک چیتے کی چوری کی رپٹ درج ہوئی تھی اس کا کوئی پتہ چلا تو ٹھیک ورنہ اسی پر ڈال دو۔بڑا آیا ہے کارکردگی جاننے والا ابھی ساری ہوا نکل جائے گی۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
جججججی میں میں میں وہ ۔۔۔۔۔وہ میں دراصل۔۔۔۔مممیرایہ مطلب نہیں تھا جناب۔ معافی چاہتا ہوں مجھے جانے دیں۔:(:cry:

(شمشادتم سے ایسی توقع نہیں تھی ۔۔۔۔خیر یہ روپ بھی دیکھ لیا):twisted:
 
شمشاد

لائبریرین
اب ایسے کیسے جانے دیں۔ بھلا تھانے میں آیا ہوا بندہ بغیر تھانیدار کی مرضی کے کیسے واپس جا سکتا ہے۔
تھوڑا انتظار کریں تھانیدار جی آتے ہی ہوں گے، پھر سوچتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
لو جی اب آپ تو آزاد نہ رہے ۔۔۔ یہ پاکستانی تھانہ ہے ۔۔ یہاں تو پریڈ بھی چھترول ہوتی ہے ۔۔۔ اور جس طرح سے آپ پریشان سہمے سہمے نظر آ رہے ہیں آپ کی "ڈرائینگ روم" کی سیر پکی ۔۔۔
(سرکار ابھی سے رعب نہ ڈالیں بندہ اگر کوئی ایماندار مجسٹریٹ یا جج نکل آیا تو تھانے کو تالہ بھی لگ سکتا ہے ۔۔۔ سوموٹو ایکشن کا زمانہ تو نہیں رہا لیکن اب بھی چند ایک ہیں جن کے بھیجے میں ایمانداری کا کیڑا کلبلاتا رہتا ہے ۔۔۔ ہوشیار آپکے اس بڑی آمدنی والے تھانے پر قبضہ جمانے کے لیئے آپ کے کسی پیٹی بند بھائی کی چال بھی ہو سکتی ہے)
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
ہا ہا ہا، آپ بھی بڑے بھولے ہیں۔ جناب ہم اوپر تک حصہ دیتے ہیں، اس لیے کوئی خطرے والی بات نہیں۔ بلکہ اب تو اور بھی اوپر سے حصہ مانگا جا رہا ہے، تو ظاہر ہے وہ ہم نے اپنی تنخواہوں سے تھوڑا ہی دینا ہے۔ ویسے بھی ہماری تنخواہ اس مہنگائی کے دور میں دس تاریخ تک بھی نہیں چلتی۔
 
ارے طالوت بھیا جی اب ایسے ڈرنے ورنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہمارے شمشاد صاحب کام تو بطور نکے تھانے دار کر رہے ہیں لیکن ان کی پہنچ بہت اوپر تک ہے اور انکا کہنا ہے کہ کوئی ڈر نہیں زیادہ بات ہوئی تو کمائی میں سے 10 فیصد اووووووووووووووپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ر دے دیں گے اور بس۔
ہا ہا ہا، آپ بھی بڑے بھولے ہیں۔ جناب ہم اوپر تک حصہ دیتے ہیں، اس لیے کوئی خطرے والی بات نہیں۔ بلکہ اب تو اور بھی اوپر سے حصہ مانگا جا رہا ہے، تو ظاہر ہے وہ ہم نے اپنی تنخواہوں سے تھوڑا ہی دینا ہے۔ ویسے بھی ہماری تنخواہ اس مہنگائی کے دور میں دس تاریخ تک بھی نہیں چلتی۔
دیکھا میں نہ کہتا تھا کہ شمشاد صاحب کی پہنچ بہت اوپر تک ہے۔
 
چاند بابو

محفلین
جججججی میں میں میں وہ ۔۔۔۔۔وہ میں دراصل۔۔۔۔مممیرایہ مطلب نہیں تھا جناب۔ معافی چاہتا ہوں مجھے جانے دیں۔:(:cry:

(شمشادتم سے ایسی توقع نہیں تھی ۔۔۔۔خیر یہ روپ بھی دیکھ لیا):twisted:

کیوں بھئی کیا ہوا ابھی سے گھگھی بندھ گئی ہے تمہاری ابھی تو بہت سا حساب کتاب باقی ہے بہت سی تفصیلات باقی ہیں جو جناب کو بتانا ہیں۔ اور آپ ہو کہ ابھی سے گھبرا گئے ہو۔ شمشاد صاحب دیں انہیں ابھی مزید تفصیلات بھی دیں اور الٹا لٹکا کر انہیں ہر بات تفصیل سے بتا دیں تاکہ یہ یہ تمام تفصیلات زندگی بھر نہ بھول سکیں۔
 
چاند بابو

محفلین
ارے شمشاد صاحب کیا ہوا بندہ کدھر ہے کہیں بیچ تو نہیں دیا نہ۔ چلیں اگر بیچ بھی دیا ہے تو کوئی بات نہیں رقم تو موٹی وصول کی ہو گی چلئے پھر نکالئے میرا حصہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
تھانیدار جی وہ بندہ تو لگتا ہے چکمہ دے گیا، بہانہ بنا کا نکلا کہ میرا ضمانتی باہر بیٹھا ہے اسے بلا کر لاتا ہوں، اس کے بعد تو آیا ہی نہیں۔
 
چاند بابو

محفلین
مجھے سب پتہ ہے جناب اکیلے اکیلے ہضم نہیں کرنے دوں گا میں یہ رقم آپکو۔ اچھے رہیں گے اگر خاموشی سے مجھے میرا حصہ دے دیں گے تو اچھے رہیں گے ورنہ سارا تھانہ دیکھے گا کہ دو تھانیدار آپس میں‌ پیسوں کے لئے لڑ پڑے۔ چلئے جلدی سے رقم میرے گھر پہنچا دیں۔
 
چاند بابو

محفلین
شمشاد بھیا کیا تھانے پر کوئی خود کش حملہ ہوا ہے یا تھانے کی عمارت مخدوش قرار دے دی گئی ہے جو ادھر کا کوئی رخ نہیں کر رہا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top