تھری گوسپ کارنر ۔۔۔:) :) :)

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
منتظمین و محفلین!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
عینی بٹیا نے انگریزی سے مغلوب اردو لکھی۔
ہم نے اس کی اصلاح کی، عینی نے ہماری اصلاح کو مزاحیہ کی ریٹنگ دی۔
اس پر ہمیں لگا گویا ہم پر بڑا ظلم ہوا۔
لہذا
ہم نے
فریاد کی،
محفلین سے فریاد کی،
منتظمین سے فریاد کی،
ہماری ایک آپا نے ہمارے احتجاج میں ہمارا ساتھ دیا،
عینی بٹیا کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا،
کیوں نہ ہوتا، بٹیا سیانی جو ہو گئی ہے۔
بہرحال اگر عینی بٹیا اپنی مزاحیہ کی ریٹنگ واپس لے لیتی ہیں
اور
آئندہ انگریزی زدہ اردو سے پرہیز کا وعدہ کرتی ہیں
تو
ہم بھی
اپنا استغاثہ واپس لینے کو تیار ہیں۔
 

عینی شاہ

محفلین
منتظمین و محفلین!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
عینی بٹیا نے انگریزی سے مغلوب اردو لکھی۔
ہم نے اس کی اصلاح کی، عینی نے ہماری اصلاح کو مزاحیہ کی ریٹنگ دی۔
اس پر ہمیں لگا گویا ہم پر بڑا ظلم ہوا۔
لہذا
ہم نے
فریاد کی،
محفلین سے فریاد کی،
منتظمین سے فریاد کی،
ہماری ایک آپا نے ہمارے احتجاج میں ہمارا ساتھ دیا،
عینی بٹیا کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا،
کیوں نہ ہوتا، بٹیا سیانی جو ہو گئی ہے۔
بہرحال اگر عینی بٹیا اپنی مزاحیہ کی ریٹنگ واپس لے لیتی ہیں
اور
آئندہ انگریزی زدہ اردو سے پرہیز کا وعدہ کرتی ہیں
تو
ہم بھی
اپنا استغاثہ واپس لینے کو تیار ہیں۔
انکل واپس لے لی وہ ریٹینگ ۔۔۔اور زبردست کی ریٹینگ کر دی ہے ۔اب اور کیا کروں مجھے بتائیں :)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
انکل واپس لے لی وہ ریٹینگ ۔۔۔ اور زبردست کی ریٹینگ کر دی ہے ۔اب اور کیا کروں مجھے بتائیں :)
بس اب اپنے انکل (جی نہیں چچا جانی ) کے لیے دُعاء کرو اور بس۔
آپ واقعی بڑی اچھی بچی ہیں۔
بہت جلدی مان گئیں،
اپنی غلطی تسلیم کر کے اس کی اصلاح کرنے والے ہی عظمت کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں۔
اللہ آپ کا اقبال بلند کرے،
آپ کو زندگی کے تمام مراحل میں کامیابی و کامرانی سے نوازے۔
نیک و سعادت مند بنائے۔
آپ کی عمرمیں، علم میں، عمل میں، دولت میں،رزق میں، الغرض ہر چیز میں برکت عطا فرمائے۔
آپ کی نیکیوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لیے جوجو دعائیں مانگیں وہ ساری امت کے اور بالخصوص آپ کے حق میں قبول فرمائے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جن جن چیزوں سے پناہ چاہی ان تمام چیزوں سے ساری امت کواور بالخصوص آپ کو محفوظ رکھے۔
آمین بجاہ النبی الکریم
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
میں ایز آلویز سوئیٹ سی
تم سناؤ :p
قابل صد احترام عفت مآب مقدس آپا!
آپ سے مودبانہ عرض ہے :
براہ کرم انگریزی زدہ اردو سے پرہیز کیجیے۔
عینی بٹیا کی اسی بات کے خلاف ہم نے محفلین و منتظمین کی بارگاہ میں استغاثہ پیش کیا تھا۔اور آپ بھی۔۔۔۔۔۔
 

مقدس

لائبریرین
قابل صد احترام عفت مآب مقدس آپا!
آپ سے مودبانہ عرض ہے :
براہ کرم انگریزی زدہ اردو سے پرہیز کیجیے۔
عینی بٹیا کی اسی بات کے خلاف ہم نے محفلین و منتظمین کی بارگاہ میں استغاثہ پیش کیا تھا۔اور آپ بھی۔۔۔ ۔۔۔

وہ کیا ہے بھیا
زیادہ اردو سے الرجی ہو جاتی ہے مجھے تو :p
 
Top