مبارکباد جاوید اقبال کی مشاق کے عہدے پر ترقی

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ڈاکٹرعباس صاحب، بہت بہت شکریہ۔

آپ نے اس ناچیزکویادرکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:



والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ڈاکٹر عباس نے کہا:
بھائی یہ تو محفل اور اھل محفل کی روایت ھے
آپ ناچیز نہیں ھمارے لئے بڑی چیز ھیں۔

ڈاکٹر عباس بھائی، ایکدفعہ پھران نیک خواہشات کے لیے بہت بہت شکریہ ۔
اللہ تعالی آپ کی زندگی کے ہردن کوخوشیوں اورکامیابیوں سے بھردے (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

شمشاد

لائبریرین
جاوید بھائی مشاق کے عہدے پر ترقی مبارک ہو۔

اور ہاں ڈاکٹر صاحب یہ “ مشاق “ ہے “ مشتاق “ نہیں، تصحیح کر لیجیئے۔

(اگر نسخوں میں بھی یہی حال کرتے ہیں تو مریضوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔)
 

جیہ

لائبریرین
سچ کہا شمشاد بھائ نے، جاوید بھائ کی ترقی بحیثیت مشّاق ہوئ ہے نہ کہ مشتاق۔

مشتاق تو خیر جاوید پہلے سے ہی ہیں ۔۔۔۔ خانہ آبادی کے ۔ شاید اسی سال ان کا اشتیاق ختم ہو، شادی کے المناک انجام پر۔
بقول غالب۔

ہم ہیں مشتاق جفا ہم ہی جفا اور سہی


خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا۔۔۔۔


جاوید بھائ بہت بہت مبارک
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شمشاد نے کہا:
جاوید بھائی مشاق کے عہدے پر ترقی مبارک ہو۔

اور ہاں ڈاکٹر صاحب یہ “ مشاق “ ہے “ مشتاق “ نہیں، تصحیح کر لیجیئے۔

(اگر نسخوں میں بھی یہی حال کرتے ہیں تو مریضوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔)

شمشادبھائی، مبارک بادکابہت بہت شکریہ۔اورڈاکٹرعباس بھائی،کی غلطی کی تصحیح کابھی شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :oops:

والسلام
جاویداقبال
 

سندباد

لائبریرین
جاوید اقبال بھائی آپ کو یہ ترقی بہت مبارک ہو۔
میں آپ کی مزید ترقیوں کا متمنی ہوں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

جیہ نے کہا:
سچ کہا شمشاد بھائ نے، جاوید بھائ کی ترقی بحیثیت مشّاق ہوئ ہے نہ کہ مشتاق۔

مشتاق تو خیر جاوید پہلے سے ہی ہیں ۔۔۔۔ خانہ آبادی کے ۔ شاید اسی سال ان کا اشتیاق ختم ہو، شادی کے المناک انجام پر۔
بقول غالب۔

ہم ہیں مشتاق جفا ہم ہی جفا اور سہی


خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا۔۔۔۔


جاوید بھائ بہت بہت مبارک

سسٹرجیہ، مبارک بادکابہت بہت شکریہ۔
ہائے اللہ جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :shock: یہ کیاشادی کے المناک انجام پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :twisted:
مشتاق تو خیر جاوید پہلے سے ہی ہیں ۔۔۔۔ خانہ آبادی کے ۔
بالکل ہی ٹھیک فرمایاہے سسٹرجیہ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :oops:


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سندباد نے کہا:
جاوید اقبال بھائی آپ کو یہ ترقی بہت مبارک ہو۔
میں آپ کی مزید ترقیوں کا متمنی ہوں۔

آمین ثم آمین ۔ اللہ تعالی آپ کی دعاؤں کوقبولیت بخشے۔ بہت بہت شکریہ سندباد بھائی، اللہ تعالی آپ کوبھی ہمیشہ خوش وخرم رکھے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
شمشاد نے کہا:
جاوید بھائی مشاق کے عہدے پر ترقی مبارک ہو۔

اور ہاں ڈاکٹر صاحب یہ “ مشاق “ ہے “ مشتاق “ نہیں، تصحیح کر لیجیئے۔

(اگر نسخوں میں بھی یہی حال کرتے ہیں تو مریضوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔)
تصحیح کا شکریہ شمشاد بھائی۔نسخے تو انگریزی میں لکھتا ھوں اان میں نقطوں کا کیا کام
 
Top