جب میں "ماں" بنی

جس طرح جذبات ، حالات اور رشتوں کو اتنی خوبصورتی سے اس لڑی میں پرویا ہے مقدس کہ کیا کہیں، شاید میرے الفاظ سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہوں۔ بہت اعلیٰ
 

حسینی

محفلین
بہت ہی اعلی تحریر۔
طلحہ کے لیے بہت زیادہ پیار اور والد گرامی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔
خدواند متعال ہم سب کو نیک اولاد کی نعمت سے بہر مند فرما۔ آمین۔
 

گل بانو

محفلین
"ماں" یہ لفظ سنتے ہی جو محبت، شفقت، مہرباں سا احساس دل میں ابھرتا ہے۔۔ اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔۔ ایک عورت کی زندگی میں جب یہ لمحہ آتا ہے تب ہی اسے لگتا ہے کہ آج وہ مکمل ہو گئی ہے۔۔۔ مجھے اس بات کا احساس تب ہوا جب میں خود ماں بنی ۔۔۔ مجھے اپنی امی سے بہت پیار ہے لیکن میں شروع ہی سے اپنے بابا کے بہت قریب تھی۔۔۔ بلکہ ایسا کہہ لیں کہ میری جان بابا میں بند تھی اور بابا بھی ایسا ہی کہتے تھے کہ مقدس میرا وہ طوطا ہے جس میں میری جان بند ہے۔۔ اسے کوئی تکلیف ہوتی ہے تو درد مجھے ہوتا ہے۔۔۔ اور ایسا ہی ہوتا تھا۔۔ مجھے ذرا سا بخار آیا، سر میں درد ہوا۔۔ بابا ساری رات بےچین رہتے تھے۔۔ میں کتنا عرصہ بابا کا ہاتھ پکڑ کر سویا کرتی تھی۔۔۔ امی تھوڑا سا سخت تھیں تو ان سے بڑا ڈر لگا کرتا۔۔۔ ان سے چھپ چھپ کر بابا سے فرمائشیں کی جاتیں۔۔ تاکہ امی کی ڈانٹ نہ پڑے۔۔۔

بابا کو شاید اپنے جانے کی خبر ہو گئی تھی۔۔ اسی لیے جانے سے ایک دن پہلے مجھے تیمور کے حوالے کر گئے۔۔۔ بابا کا یہ فیصلہ میرے لیے ایک نعمت ہے۔۔ بہت خوشیاں دی ہیں مجھے تیمور نے۔۔ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ میری امی، بھائیوں اور بہنوں کا ایسا خیال رکھا جیسے ایک سگا بیٹا اور بھائی رکھتا ہے۔۔۔ جہاں جہاں میں اس نئی زندگی میں مشکلات سے دوچار ہوئی اور گھبرائی۔۔ وہاں وہاں انہوں نے میرا ہاتھ تھاما۔۔ ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

اللہ نےمجھے کئی بار امتحان میں ڈالا۔۔۔ بابا کو اپنے پاس بلا لیا اتنی جلدی۔۔۔ گھریلو سیاست جس کا کچھ پتا نہیں تھا۔۔۔ اس کا بھی اچھا خاصا شکار رہی میں ۔۔۔ پھر کتنی بار ننھے منھے قدموں کی آہٹ سنائی دی اور پھر سب ختم ہو گیا۔۔۔ ۔ تب ۔۔۔ ۔۔ تب اس وقت مجھے احساس ہوا ۔۔۔ ماں بننا کیا ہوتا ہے ایک عورت کے لیے۔۔۔ ۔ تب ان لمحوں میں مجھے اپنی ماں کی یاد آتی۔۔۔ ۔ یہ سوچ آتی کہ امی نے ہم پاانچ بہن بھائیوں کو اس دنیا میں لاتے ہوئے کتنی تکالیف کا سامنا کیا ہو گا۔۔۔ موت کے منہ سے ہو کر واپس آنا۔۔۔ ۔ ایک ماں کی زندگی کتنے امتحانوں میں سے گزرتی ہے۔۔ خود ان تکالیف سے گزرنے کے بعد مجھے اپنی امی کی قدر ہوئی۔۔۔ اور مجھے ان سے اور زیادہ قریب لے کر آئی۔۔۔ ۔ پھر وہ لمحہ میری زندگی میں آیا۔۔۔ جب میں خود ماں بنی۔۔۔ ۔ ایک ایسی ماں۔۔۔ جس نے ایک بار نہیں۔۔۔ دو بار نہیں۔۔۔ تین بار نہیں بلکہ چار بار اپنے بچے کو کھویا۔۔۔ یہ کھونے کا درد ہر بار مجھے اپنی ماں کے اور قریب لایا۔۔۔ ان سب تکالیف کا احساس ہوا۔۔ جو ان پر گزری۔۔۔

ان سب امتحانوں کے گزرنے کے بعد اللہ نے ہمیں ایک بیٹے کی خوشی سے نوازا۔۔۔ 6 مارچ کا دن میری زندگی کا خوبصورت ترین دن تھا۔۔۔ تکلیف، درد کے اس وقت میرا سارا دھیان اپنی ماں کی طرف رہا۔۔۔ کہ کیسے انہوں نے سب سہا ہو گا۔۔۔ آپریشن کے بعد جب میں جاگی تو مجھے اپنے بیٹے کے رونے کی آواز سنائی دی۔۔۔ جب اس کے کاٹ کی طرف دیکھا تو ایک چھوٹا سا چُنا مُنا سا بےبی اپنی موٹی موٹی آنکھوں سے پٹر پٹر میری طرف دیکھے جا رہا تھا۔۔۔ اور پھر جو اس نے اپنی پوری طاقت لگاتے ہوئے چیخنا شروع کیا تو مجھے بہت اچھا لگا۔۔۔ پھر تیمور آ گئے۔۔۔ انہوں نے اسے اٹھا کر میری گود میں دیا۔۔۔ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ یہ سب ہو رہا ہے میرے ساتھ۔۔۔ میں نے اس کی آنکھوں کو، اس کے ہونٹوں کو، اس کے گالوں کو آہستہ آہستہ چھونا اسٹارٹ کیا۔۔۔ ۔ نرم نرم سے نازک سے ہاتھ پاوں ۔۔۔ میرا بیٹا۔۔۔ میرے سامنے تھا۔۔۔ اور میں اس کو چھو پا رہی تھی۔۔۔ اس کو پیار کر سکتی تھی۔۔۔ ہاں۔۔۔ ۔ میں بھی ایک ماں تھی۔۔۔ اس لمحے مجھے اپنی ماں کی کمی محسوس ہو رہی تھی تب تیمور نے کہا کہ وہ ان کو جا کر لے آتے ہیں۔۔۔ باباکی ڈھیروں یاد آئی۔۔۔ مجھے لگا کہ بابا اوپر سے مجھے اپنے بےبی کے ساتھ دیکھ کر خوش پو رہے ہیں۔۔۔ اور ہمارے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔۔۔

تیمور جب امی کو لے کر آئے تو میرا دل کیا کہ میں ان کو یہ بات بتاوں کہ مجھے ان سے کتنا پیار ہے۔۔۔ وہ ساری باتیں کہوں جومیں نے اس دوران ان کے لیے سوچی۔۔ ان کو بتاؤں کہ مجھے ان پر کتنا فخر ہے۔۔ کتنا ناز ہے کہ میری امی کتنی بہادر ہیں اور میں ایک اسٹرانگ ماں کی بیٹی ہوں۔۔۔ میں امی کےگلے لگ کر ڈھیر سارا روئی اور ان کو اپنی ساری کیفیات کا بتایا۔۔ ان کےدونوں ہاتھ تھام کر ان کو پیار کیا۔۔۔ اور ان کو کہا کہ وہ اس کائنات کی سب سے اچھی ماں ہیں اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں ان کی بیٹی ہوں۔۔ امی کتنی دیر مجھے اپنے ساتھ لگا کر بیٹھی رہیں۔۔۔ میرے بھائی اور بہنوں نے میرا خوب مذاق اڑایا اور کہا کہ یو آر ماماز بےبی۔۔۔ اب تو بڑی ہو جاو۔۔

اس شام ہاسپٹل میں، ہم دونوں نے اللہ کا بے انتہا شکر ادا کیا کہ اس نے ہمیں اس قابل سمجھا اور ہمیں ماں باپ کا درجہ عطا کیا۔۔۔ ہمیں اس خوشی سے نوازا۔۔۔ ہم دونوں طلحہ کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔۔۔ اس کو ہنسانے کی کوشش کرتے۔۔ اس کے رونے پر دونوں گھبرا کر ایک دوسرے کو دیکھتے کہ یہ اتنا رو کیوں رہا ہے۔۔۔ ایک دوسرے سے اس بات پر بحث کرتے کہ یہ کس پر گیا ہے۔۔ ویسے تو ہماراشونا اپنے بابا کی ڈبل کاپی ہے لیکن میں اس بات پر اب بھی یہی کہتی ہوں کہ یہ بالکل مجھ پر گیا ہےبلکہ یہ اپنی ماما کا ٹوئن ہے بالکل ویسے ہی جیسے میں فاتح بھیا کی ٹوئن ہوں۔۔۔

اب مجھے لکھنا بند کرنا چاہیے کیونکہ سب کو خوب بور کر لیا۔۔۔ لیکن اپنی یہ خوشی بھی تو آپ سب کے ساتھ شئیر کرنی تھی ناں۔۔۔ ویسے بھی یہ دوسرا ایسا ٹاپک ہے جس پر میں بنا تھکے ڈھیروں بول سکتی ہوں ۔۔ پہلا تو میرے بابا ہیں ناں اور دوسرا میرا بیٹا۔۔۔ ۔

ایک بات تو ابھی بابا سے بھی کہنی ہے کہ

بابا جانی!

کیا تھا کہ اگر آپ کچھ دیر رک جاتے۔۔۔ اتنی جلدی جانے کی کیا ضرورت تھی۔۔ طلحہ آپ کے ساتھ کتنا خوش ہوتا۔۔۔ اور آپ بھی ناں۔۔۔ ویسے میں طلحہ سے آپ کی ڈھیروں باتیں کرتی ہوں اور اس کو آلریڈی پتا ہے کہ اس کو ماما بابا جیسا نہیں بلکہ اپنے نانو جیسا بننا ہے۔۔۔ اسٹرانگ، لونگ، کئیرنگ۔۔ ویسے ناں کبھی کبھی وہ مجھے آپ جیسا بھی لگتا ہے خاص طور پر جب وہ مجھے گھور کر دیکھتا ہے۔۔۔ بہت سوٹ کرتا ہے اس پر یہ اسٹائل۔۔ تب ہم سب اسے بابا کہتے ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ دیکھا بابا جانی ۔۔۔ آپ یہاں نہ ہو کر بھی ہم سب کے ساتھ ہیں۔۔۔ ۔ مس یو آلاٹ۔۔۔ ۔۔۔

آپ سب سے ایک ریکوئسٹ ہے کہ میرے بابا کے لیے دعا کیجئے گا اور ساتھ میں میرے چُوچُو کے لیے بھی۔۔
سب سے پہلے تو آپ کے لئے بہت سی دعائیں :praying: ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک آپ کو ڈھیروں خوشیوں سے نوازے اور آپ کے چوچو کو آپ کے لئے صدقہ جاریہ بنائے آمین بہت عمدہ پیرائے میں اپنی بات کہ دی جو سیدھا دل میں اتر گئی خوش رہیئے سدا آمین :praying:
 

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ، یہ ہماری مقدس نے لکھا، آئی کانٹ بلیو، ابھی فیو ڈیز پہلے تک تو کہتی تھی کہ آئی کانٹ رائٹ اردو!!
رشتوں کی پاکیزگی پر ایک سچی جذبات سے بھرپور اور متاثر کن تحریر!!
اس بہانے تمہارے خاندان کی کچھ اور باتیں معلوم ہوئیں۔
اللہ تمہارے والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور امی کو بھی جزائے خیر دے اور ان کا سایہ تا دیر قائم رکھے۔ میری جانب سے سلام کہو، اور تیمور کو بھی۔
اور چو چو کے لئے بہت سی چوں چوں والی پپیاں۔
 

مقدس

لائبریرین
ہم سب کی ڈھیروں دعائیں آپ کے لئے ہیں۔ زندگی خوشی اور غم کے امتزاج کا ہی نام ہے اللہ تعالیٰ کا بہت بہت فضل آپ کے شامل حال رہے۔ اس بات کی بہت خوشی ہے کہ آپ کی زندگی میں طلحہ کی صورت اللہ میاں نے آپ کے لئے مزید خوشیوں کا سامان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ طلحہ پر اپنے فضل و رحمت کا سایہ رکھے۔ آمین۔
آمین

تهینک یو بهائی
 

مقدس

لائبریرین
مقدس گڑیا چپ ہی کروا دیا۔۔۔ بہت کچھ لکھنا چاہ رہا ہوں۔۔۔ لیکن الفاظ ہی نہیں۔۔۔

اللہ تعالیٰ تمہارا دامن خوشیوں سے بھرا رکھے۔ تمہاری والدہ کو صحت و تندرستی کی زندگی دے۔ اور باباجانی کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ۔ اور چھوٹو کے لئے بہت سی دعائیں۔۔۔
اللہ تم اور تمہارے خاندان کو اپنی رحمتوں کے حصار میں رکھے۔
آمین یا رب العالمین

آمین.... تهینک یو نینوں بهیا
 

مقدس

لائبریرین
شہزادے میاں کی آمد سے کچھ عرصہ قبل ہم نے فرمائش کی تھی کہ مقدس بٹیا، کسی وقت اپنے تاثرات لکھیے گا، تو مقدس پری کہنے لگیں کہ بھیا شاید ہم سے نہیں ہو سکے گا۔ آج فقط یہ عنوان پڑھ کر ہی بے اختیار آنکھیں چھلک پڑیں، جیسے ہمیں پتا ہو کہ نفس مضمون کیا ہے۔۔۔ اور پھر پڑھتے گئے، بھیگتے گئے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ لو یو بیٹا۔۔۔ زبردستی کی مسکان کے ساتھ۔۔۔ :) :) :)

:) :)
 
Top