جب میں "ماں" بنی

سید فصیح احمد

لائبریرین
رُلا دیا پیاری بہن :) ،،،، لیکن بہت سی باتوں کے ساتھ یہ بھی جانا کہ بہت بہادر ہے ہماری بہنا ، اللہ تمہیں دائمی خوشیاں نصیب کرے ،، آمین !! اللہ چھوٹے شہزادے کو راج کرنے والا بنائے ،،، تُمہاری گود ہمیشہ ہری رہے ، ثُم آمین !!
 
آخری تدوین:

عبد الرحمن

لائبریرین
آپ کی تحریر پڑھی۔ کسی کا ہمیشہ کے لیے چلے جانے کا دکھ کیا ہوتا ہے، اس کو وہی محسوس کرسکتا ہے جو اس کے سب سے زیادہ قریب ہو۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کے والد کی بے حساب مغفرت فرمائے اور آپ کے پیارے بیٹے کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ (آمین)
 
سلمان حمید

محفلین
شاید سبھی انسان ایک جیسے ہوتے ہیں، لکھنے والے بھی، جیسے کہ آپ اور پڑھنے والے بھی، جیسے کہ ہم۔ دکھ، درد اور خوشیاں تو جیسے ایک جیسی ہوتی ہیں اور ان کو محسوس کر کے خوشی اور غمی کے آنسو بھی ایک جیسے۔
جیسے جیسے پڑھتا گیا، آنکھیں ملے جلے احساسات سے بھیگتی گئیں، آپ کا درد اور جذبات محسوس کر کے، پھر اپنے کسی کو کھو دینے کے خوف سے، کسی کو پا لینے کی خوشی سے اور پھر جب سب محفلین کے پیغامات پڑھے تو پتہ چلا کہ سبھی انسان ایک جیسے ہی تو ہوتے ہیں۔ سبھی کسی اپنے کی تکلیف سے رو دیتے ہیں۔

میرا خیال ہے کہ
If you do or wanna do anything for your son and don't miss your father, you've not learned the lesson yet.

آپ کے بابا کے لیے بہت سی دعائیں، طلحہ کے لیے ڈھیر سارا پیار اور تیمور بھائی کو سلام کے ساتھ ساتھ ان کی کامیابیوں اور زندگی کی دعائیں۔ سدا خوش رہیں :)
 
عمر سیف

محفلین
کل مقدس نے شعر پوسٹ کیا فیسبک پہ حالانکہ کہ وہ سیڈی تھی میری پنسی نکل گئی کہ یہ آج اسے کیا ہوا. اور آج یہ تحریر پڑھی اور انکھیں نم ہوگئیں.
ڈھیروں دعائیں آپ کے والد مرحوم کے لیے .. اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے آمین
ڈھیروں دعائیں آپ کی والدہ کے لیے .. اللہ پاک ان کا سایہ آپ کے سروں پر سلامت رکھے. آمین
ڈھیروں دعائیں آپ اور تیمور کے لیے .. اللہ پاک آپ کو صدا خوش و آباد رکھے. آمین
ڈھیروں دعائیں طلحہ کے لیے .. اللہ پاک اسے نیک سیرت اور والدین کا فرمانبردار بنائے آمین.
 
زیک

مسافر
جب اردو کے الفاظ ختم ہو جائیں مقدس تو انگریزی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

You are in for an amazing ride. Enjoy every minute of it.
 
نور وجدان

لائبریرین
بابا جانی!

کیا تھا کہ اگر آپ کچھ دیر رک جاتے۔۔۔ اتنی جلدی جانے کی کیا ضرورت تھی۔۔ طلحہ آپ کے ساتھ کتنا خوش ہوتا۔۔۔ اور آپ بھی ناں۔۔۔ ویسے میں طلحہ سے آپ کی ڈھیروں باتیں کرتی ہوں اور اس کو آلریڈی پتا ہے کہ اس کو ماما بابا جیسا نہیں بلکہ اپنے نانو جیسا بننا ہے۔۔۔ اسٹرانگ، لونگ، کئیرنگ۔۔ ویسے ناں کبھی کبھی وہ مجھے آپ جیسا بھی لگتا ہے خاص طور پر جب وہ مجھے گھور کر دیکھتا ہے۔۔۔ بہت سوٹ کرتا ہے اس پر یہ اسٹائل۔۔ تب ہم سب اسے بابا کہتے ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ دیکھا بابا جانی ۔۔۔ آپ یہاں نہ ہو کر بھی ہم سب کے ساتھ ہیں۔۔۔۔ مس یو آلاٹ۔۔۔۔۔۔

آپ کی یہ پہلی تحریر پڑھی ۔۔۔ماشاءاللہ آپ بھی لکھتی ہیں ۔۔ابھی تک کچھ نیا نہیں لکھا۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کے بابا کے درجات بلند کریں ۔آمین
 
مقدس

لائبریرین
آپ کی یہ پہلی تحریر پڑھی ۔۔۔ماشاءاللہ آپ بھی لکھتی ہیں ۔۔ابھی تک کچھ نیا نہیں لکھا۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کے بابا کے درجات بلند کریں ۔آمین
ارے میں کوئی رائیٹر نہیں ہوں۔۔بس کبھی کبھی دورہ پڑتا ہے۔۔۔ ویسے یہ محفل کا کمال ہے یہاں پر آکر مجھ جیسے بھی لکھنا اسٹارٹ کر دیتے ہیں جہنیں اردو کی الف ب بھی نہیں آتی پہلے :)
 
نور وجدان

لائبریرین
ارے میں کوئی رائیٹر نہیں ہوں۔۔بس کبھی کبھی دورہ پڑتا ہے۔۔۔ ویسے یہ محفل کا کمال ہے یہاں پر آکر مجھ جیسے بھی لکھنا اسٹارٹ کر دیتے ہیں جہنیں اردو کی الف ب بھی نہیں آتی پہلے :)

ہم نے تو سُنا ہے ابھی ابھی کہ مقدس کا اندازء بیان انگلیاں چاٹنے والا ہے ۔ سوچ رہی ہوں آپ کی اور تحاریر کی کھوج لگاؤں تاکہ آپ کے اس بیان کو رد کیا جاسکے ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
ارے کسی نے اڑائی ہے بہت لمبی سی :rollingonthefloor:

راز کی باتیں افشاء کرنے پر جرمانہ عائد ہوتا ہے ۔ سہلیاں تو ویسے ہی جینا حرام کردیتی ہیں :p میں نے ایک مراسلے میں شاید سید فصیح الدین کا تھا اس میں انہوں نے آپ کی تحاریر کا تذکرہ کیا ہوا تھا وہاں ۔اب ہمیں کیا پتا
 
اووووو اچھا۔۔۔ فصیح بھائی بھی ناں ۔۔۔لولززز
 
باباجی

محفلین
میں نے اپنے بابا کی ڈیتھ کے بعد خود کو سخت مزاج کرلیا
کہ سروائیو کرنے کے لیئے ضروری تھا گھر کا بڑا لڑکا جو ہوں
لیکن بالکل ایسے ہی مقدس گڑیا
کبھی انہیں کہتا ہوں کہ بابا آپ تو دیکھ رہے ہیں نا کہ میں نے کتنی کوشش کی
لیکن آپ جیسا نہیں بن سکا :(
۔۔ اور تم تو ماشاءاللہ بہت بہادر لڑکی ہو حالات کا مقابلہ کرنا آتا ہے تمہیں
خوش رہو
 
مجھے اچھا لگتا ہے جب کوئی کہتا ہے کہ مقدس بالکل اپنے بابا جیسی ہے۔۔ میرے بابا بہت بہادر تھے۔۔ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے :)
 
آنسوؤں کے ساتھ پڑھی ہے آپ کی تحریر
مقدس سچ پوچھو تو ہماری زندگی بڑی عجیب ہے ہر روز کوئی نیا زخم دیتی ہے لیکن وقت سے بڑا کوئی مرہم نہیں ہوتا۔
آیان کی پیدائش کے وقت میں نے بھی امی کو بہت مس کیا تھا
 
بالکل حمیرا پر یہی سب ہمیں اور مضبوط بناتا ہے :)
 
لاریب مرزا

محفلین
جذبات اور احساسات سے لبریز تحریر!! ماں کتنی عظیم نعمت ہے ایک بیٹی سے زیادہ بہتر کوئی جان ہی نہیں سکتا.. تحریر نے بہت افسردہ کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بے پناہ خوشیوں سے نوازیں۔. آپ کے بابا جان کے درجات بلند کریں اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں۔ آمین
 
Top