ارے اعجاز صاحب یہ وال پیپر تو انہوں نے پاکستان کے یوم آزادی کے تناظر میں بنایا ہے، اردو کے تناظر میں نہیں۔ اردو کے لے ہندوستانیوں کی خدمات کو کون نظر انداز کرسکتا ہےمحمود تم یار پھر اردو اور پاکستان کو خلط ملط کر رہے ہو۔۔
اس وال پیپر کو بے شک پاکستانیوں کی نذر کرو، لیکن اردو محفل سے ہم ہندوستانیوں کو کیوں دیس نکالا دے رہے ہو۔
مگر انہوں نے یہ بھی لکھا تھا :ارے اعجاز صاحب یہ وال پیپر تو انہوں نے پاکستان کے یوم آزادی کے تناظر میں بنایا ہے، اردو کے تناظر میں نہیں۔ اردو کے لے ہندوستانیوں کی خدمات کو کون نظر انداز کرسکتا ہے
اسی لئے تو الف عین انکل نے کہا ہے کہ اردو دوست کسی ایک ملک میں مقیم نہیں ہیں۔ اور ظاہر ہے تمام ملک والے کسی ایک ملک کا پرچم کیوں کر اپنے ڈیسک ٹاپ کی زینت بنائیں گے؟ایک ’’ وال پیپر ‘‘ اردو دوستوں کی نذر کررہا ہوں ۔۔ اسے ڈاؤن لوڈ کیجئے اور اپنے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ کی زینت بنائیے ۔۔
سبز رنگ ہندوستان کے پرچم میں بھی شامل ہے۔ کوئی بات نہیں فورم کے حاشیے پر 14۔اگست کو لگا دیں لیکن میری پھر دوسری خواہش یہ رہے گی کہ 15۔اگست کو فورم کا بارڈر زعفرانی رنگ کا کر دیں (زعفرانی رنگ انڈین فلیگ میں ٹاپ پر آتا ہے)نبیل صاحب اگر اجازت دیں تو میرے ذہن میں ایک تجویز ہے کہ میں بزم کی لوح بنا دیتا ہوں
اسی حوالے سے ۔۔ آپ فورم کے حاشیے (باڈر) کو بھی ایسا ہی سبز کردیں تو فورم کی شبیہ خوبصورت لگے گی۔
شکریہ عندلیب۔ حالاں کہ مجھ پر احباب اکثر یہی الزام دیتے ہیں کہ میں ہندوستان پاکستان کرتا رہتا ہوں۔
لیکن اردو سے کسی بھی ملک کی آزادی کا کیا رشتہ۔ نہ 14 نہ 15 اگست کو کسی ملک کا مخصوص پرچم یا رنگ استعمال کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔
وال پیپر کی حد تک بات دوسری تھی، لیکن جب محمود مغل نے اردو محفل کا بینر بھی اسی کے مطابق بنانے کی بات کی تو میں یہ بات لکھنے کو مجبور ہو گیا۔