جمعۃ الاسود!

زیک

مسافر
ویسے کیا آپ کے خیال میں اُنہوں نے یہ تہوار مسلمانوں کو ٹارگیٹ کرنے کے لئے منانا شروع کیا ہے یا یہ اُن کا اپنا کوئی تہوار ہے؟
دنیا کی ہر چیز مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ کار بھی اسی لئے ایجاد کی گئی تھی کہ مسلمان بغیر لائسنس کے خراب ڈرائیونگ کریں گے اور حادثات کا شکار ہو کر ان کی آبادی کم ہو گی
 

زیک

مسافر
ہمارے زمانے میں جمعہ جمعرات کی شام سے شروع ہوجاتا تھا۔ بڑا احترام ہوتا تھا۔
جمعہ مبارک دن ہے اگر مل جائے تو فائدہ اٹھالو۔
مسئلہ ترجیحات کا ہے
جسے عبادت پسند ہو وہ جمعہ منالے
جسے خریداری وہ خرید فروخت کرلے۔
اچھی بات بتانے میں اچھائی ہے
ویسے عملی طور پر مسلمز ریسسٹ ہی ہیں
یاد رہے یہاں #OptOutside کمپین بھی ہے کہ خریداری کی بجائے قدرت کی خوبصورتی دیکھو۔ مگر یہ بھی مسلمانوں کے خلاف سازش ہے کہ اگر آپ سیر سپاٹے کو نکلیں گے تو نماز جمعہ کہاں پڑھیں گے
 
گرام
یاد رہے یہاں #OptOutside کمپین بھی ہے کہ خریداری کی بجائے قدرت کی خوبصورتی دیکھو۔ مگر یہ بھی مسلمانوں کے خلاف سازش ہے کہ اگر آپ سیر سپاٹے کو نکلیں گے تو نماز جمعہ کہاں پڑھیں گے
سازش تو ہمیشہ ہم"بیچارے"مسلمانوں کے خلاف ہی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔
 
مسئلہ ترجیح اور تقوی کا ہے
ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ ہر وہ عمل جس سے انسان خدا کی یاد سے دور ہو شیطانی عمل ہے
دوسرے آہستہ آہستہ ہر بات کی اجازت بلاخر انسان کو انھی اعمال میں پھنساتی ہے اور وقت ہاتھ سے نکل جآتا ہے
 

La Alma

لائبریرین
ہم بھی اس لوٹ مار سیل کا کوئی آئٹم، تبرک کے طور پر لینے گئے تھے لیکن نظر ہمیشہ کی طرح New Arrivals پر آ کر ٹک گئی .​
 

عثمان

محفلین
بہت خوب!
یعنی بلیک فرائڈے پاکستان بھی پہنچ گیا۔
اور پاکستانی ناصرف اس سے استفادہ کر رہے ہیں بلکہ حسب دستور کڑھتے ہوئے باتیں بھی بنا رہے ہیں۔
 

عثمان

محفلین
اب تک کے مزیدار تبصروں کا خلاصہ :
بلیک فرائڈے کا مطلب یوم سیاہ ہے۔
یہ مسلمانوں کو مذہب سے دور کرنے کی سازش ہے۔
صرف بیکار اور گھٹیا مال سستے داموں ملتا ہے ماسوائے اس الیکٹرانکس کے جس سے میں استفادہ کر چکا ہوں۔
..
جاری ہے۔۔
 

عثمان

محفلین
باکسنگ ڈے کا چانس کم ہے کہ برطانوی ہے اور امریکہ میں نہیں منایا جاتا
کینیڈا میں بھی منایا جاتا ہے اور ماضی قریب تک باکسنگ ڈے ہی کو بڑی شاپنگ ہوتی رہی ہے۔
تاہم درست کہہ رہے ہیں۔ عالمی تہذیب پر امریکی اثر زیادہ ہے۔
 
رہی بات فرائڈےکو بلیک کہنے کہ تو ضروری نہیں کہ جو دن ہمارے لئے مقدس ہو دوسرے بھی اسکا احترام کریں، اور اگر وہ ایک فرائڈےکو کو بلیک کہتے ہیں تو ایک کو گڈ بھی کہتے ہمیں ایک میں اسلام دشمنی نظر آجاتی ہے تو دوسرے میں اسلام دوستی کیوں نہیں۔

دوسرے اسے بلیک فرا ئیڈے کہیں یا نیلا ، پیلا ، سبز کچھ بھی ۔۔ ہمیں کو ئی اعترا ض نہیں ۔۔۔ میں نے صرف یہ عرض کیا تھا کہ جس دن سے ہمیں اتنی عقیدت ہے اُسے مسلمانوں کے لیے (مسلمانوں کا اس ڈے کو ) یوم ِ سیاہ کے طور پہ منانا عجیب سی بات ہے اور اسے میں نے کو ئی فتویٰ بھی قرار نہیں دیا ۔۔
میں نے ایک فقرے کا اضافہ کیا ہے شاید اس سے افاقہ ہو:p
 

فاخر رضا

محفلین
بھئی ہمیں تو اکمل زیدی بھائی اور @ محمد احمد بھائی دونوں کے نکتہ نظر میں قابل اعتراض بات کوئی نہیں لگی۔۔۔

اکمل بھائی کی دینی حمیت اس آیت کی رو سے بالکل صحیح ہے ۔۔۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ۚ
اے ایمان والو! جب جمعہ کی نماز کے لیے منادی(یعنی اذان ہوجائے ) تو اللہ کے ذکر (یعنی نمازِ جمعہ کی تیاری میں مشغول ہوجاؤ) اور سب کاروبار چھوڑ دو۔
اور @ محمد احمد بھائی کا نکتہ نظر اس سے اگلی والی آیت کی رو سے صحیح ہے:
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ
جب نماز (جمعہ )کی ادائیگی سے فارغ ہوجاؤ تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔
یعنی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دوبارہ اپنے اپنے کاروبار میں مشغول ہوجائیں۔۔۔
عمران بھائی ہم تو وہ ہیں جن کے بارے میں شاعر نے کہا تھا
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے
مگر آپ نے دونوں کا مسئلہ حل کردیا
خدا بھی ملے گا وصالِ صنم بھی
ادھر بھی رہو گے ادھر بھی رہو گے

نوٹ؛ یہ مذاق تھا
 

فاخر رضا

محفلین
میں ایسے بہت سے مسلمانوں کو جانتا ہوں جو نماز جمعہ کو واجب نہیں سمجھتے اور اگر پڑھ بھی لیں تو بعد میں اس ظہر کی نماز واجب کی نیت سے پڑھتے ہیں. یہ بات اس لئے لکھی کہ تمام نکتہ ہائے نظر ایک جگہ جمع ہوجائیں تاکہ تحقیق کرنے والوں کو آسانی رہے. مزید وضاحت کے مختلف مراجع کرام کی توضیح المسائل سے رجوع کریں
 

اکمل زیدی

محفلین
ماشااللّہ یہودی پھر سے گھس آئے اسلامی ذہن میں

آپ اگر جمعہ نہیں پڑھنا چاہتے تو نہ پڑھیں اتنے بہانے کیوں ڈھونڈ رہے ہیں
آپ جمعے کی نماز میں پوری سورہ جمعہ پڑھا کریں شاید افاقہ ہو
expected replies:) چلیں یہ تو زیک صاحب ہیں حیرت نہیں ہوئی ان کے جوابات پر اس لئے پرمزاح کی ریٹنگ کافی ہے ...لیکن کچھ کے جوابات بڑے غیرمتوقع ہوتے ہیں تو جواب دینا بنتا ہے ( اب یہاں کسی کا نام کچھ نہ ہو ):rolleyes:
 
Top