بھئی ہمیں تو
اکمل زیدی بھائی اور @ محمد احمد بھائی دونوں کے نکتہ نظر میں قابل اعتراض بات کوئی نہیں لگی۔۔۔
اکمل بھائی کی دینی حمیت اس آیت کی رو سے بالکل صحیح ہے ۔۔۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ۚ
اے ایمان والو! جب جمعہ کی نماز کے لیے منادی(یعنی اذان ہوجائے ) تو اللہ کے ذکر (یعنی نمازِ جمعہ کی تیاری میں مشغول ہوجاؤ) اور سب کاروبار چھوڑ دو۔
اور @ محمد احمد بھائی کا نکتہ نظر اس سے اگلی والی آیت کی رو سے صحیح ہے:
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ
جب نماز (جمعہ )کی ادائیگی سے فارغ ہوجاؤ تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔
یعنی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دوبارہ اپنے اپنے کاروبار میں مشغول ہوجائیں۔۔۔