جمیعت، ایک غنڈہ اور دہشت گرد تنظیم!

Dilkash

محفلین
میں تو جمعیت کا زبردست حامی تھا لیکن یہ معاملہ دیکھر سخت مایوسی ہوئی ہے۔
یہ حرکت جن بے غیرتوں نے کی ہے وہ وضاحت کریں۔
ان کو جب ایم کیو ایم والے ڈندے او گولیاں مارتے یہں تو پھر کچھ نہیں کرسکتے جبکہ ایک اصول پسند اور بے ضرر انسان کے ساتھ جن سے بہت سارے لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں یہ سلوک کیا۔۔بڑی شرمندگی والی حرکت ہے۔۔۔۔۔ ذلالت کی انتھا ہے۔
 
اپنے محب بھائی کوبھی تلاش کریں۔ خدانہ خواستہ وہ بھی جمعیت کے ہتھے نہ چڑھ گئےہوں۔
کہا بھی تھا کہ طلبہ کچھ نہیں‌کریں‌گے صرف ہاوہو کے سوا مگر بضد تھے کہ طلبہ باشعور لوگ ہیں۔
کسی کو پتہ محب بھائی کا؟
 
اپنے محب بھائی کوبھی تلاش کریں۔ خدانہ خواستہ وہ بھی جمعیت کے ہتھے نہ چڑھ گئےہوں۔
کہا بھی تھا کہ طلبہ کچھ نہیں‌کریں‌گے صرف ہاوہو کے سوا مگر بضد تھے کہ طلبہ باشعور لوگ ہیں۔
کسی کو پتہ محب بھائی کا؟
:mad:
خدا نہ کرے کہ ایسا کچھ ہو۔۔۔۔ وہ خیریت سے ہیں۔ اور کل شب ان کا ایس۔ایم۔ایس بھی موصول ہوا تھا مجھے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جمعیت کی غنڈہ گردی ، آہا یاد آیا ۔ کالج کے دور میں مجھے بھی اس سے واسطہ پڑ چکا ہے۔
ایک جامع تبصرہ:
ان کا طرز عمل اجارہ دارانہ ہے۔​
 
پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سینکڑوں طلبا و طالبات کا عمران خان کی گرفتاری اور اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے مبینہ تشدد کے خلاف احتجاج

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سینکڑوں طلبا و طالبات نے عمران خان کی گرفتاری اور اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے مبینہ تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں شریک طلبہ و طالبات نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان نسل کے ہی نہیں بلکہ قوم کے ہیرو اور سچے لیڈر ہیں اسلامی جمعیت طلباء کی طرف سے ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی پرو زور مذمت کرتے ہوئے اس تنظیم پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ۔ یونیورسٹی طلباء نے کہا ہم عمران خان اور اپنے وطن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے یونیورسٹی لا کالج طلباء کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں قانون کی حالت دیکھ کر دل خون کے آ نسو رو رہا ہے ۔ سینکڑوں طلباء یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹس کے بعد تمام ہاسٹلوں میں بھی گئے اور جمعیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کے مرکزی سٹوڈنٹ یونین آفس توڑ دیا ۔ مظاہرے میں شریک طالب علموں نے تحریک انصاف کے رہنما احسن رشید کو دیکھ کر کندھوں پر اٹھالیا مظاہرے میں شریک طالب علموں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر عمران خان کے حق اور پرویز مشرف اور اسلامی جمعیت طلباء کے خلاف نعرے درج تھے ۔
 

باسم

محفلین
پٹنا ہی تھا تو پولیس سے پٹتا عوام میں نمبر تو بڑھتے
یہاں تو دوستوں نے ہی پیٹ دیا
خیر اس بارے میں امیر العظیم کیا کہتا ہے
InterweuSaifUllahKhalid-15112007.gif
 
آج جمیعت نے ایک مرتبہ پھر اپنا حقیقی روپ دکھا دیا ہے۔ عمران خان آج جب طلبا کے مظاہرے کی قیادت کے لیے پنجاب یونیورسٹی پہنچا جمیعت کے کارکنوں نے اس وقت ایک کمرے میں بند کر دیا اور اس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی سے چلا جائے۔ بعد میں جماعت اسلامی کے رہنما اور جمیعت کے سابق ناظم اعلی امیرالعظیم نے عمران خان کو رہا کروانے کی کوشش بھی کی۔ بعد میں پولیس عمران خان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی۔ اس وقت جبکہ سول سوسائٹی آمریت کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے اور اس کے خلاف جدوجہد کے لیے باہمی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے وہاں پر ان غنڈہ عناصر کو محض پنجاب یونیورسٹی پر اپنی چودہراہٹ‌ قائم کرنے کی فکر لاحق ہے۔ جنرل مشرف کو واقعی کسی تحریک مزاحمت کی جانب سے فکر لاحق نہیں ہونی چاہیے، اس کو سبوتاژ کرنے کے لیے کچھ لوگ پہلے ہی تیار بیٹھے ہیں۔

بجا فرمایا آپ نے۔ پاکستان کے دشمن کوئی اور نہیں۔۔۔ہم پاکستانی ہی ہیں!!
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، عمران کے نمبروں کی فکر نہیں کریں، وہ عوام میں بہت بڑھ چکے ہیں۔ اب جمیعت کو اپنی فکر کرنی چاہیے جس کی اصلیت (ایک مرتبہ پھر) سامنے آ گئی ہے۔
 
میں آج ہی لاہور سے لوٹا ہوں جہاں اس وقت بینظیر کی نظربندی اور عمران خان کی گرفتاری کی وجہ سے کافی گہما گہمی ہے۔

مجھے اس افسوسناک واقعہ کی خبر اپنے کزن فیصل اقبال سے ملی جو چار دن پہلے ہی جیل سے چھوٹا ہے ( وکیل ہونے کی وجہ سے وہ پیر کو ہی گرفتار کر لیا گیا تھا (‌

میں نے فیصل سے بات کی تھی کہ پنجاب یونیورسٹی اور ایف سی کالج جا کر احتجاج کو منظم کرتے ہیں ، اس نے مجھے فون کرکے اطلاع دی کہ کیسا احتجاج اور کسے منظم کرنا ہے سنا تم نے کہ عمران کے ساتھ کیا ہوا اور پھر جب اس نے تفصیل بتائی تو یقین نہیں آیا وہ بھی یہی کہتا رہا کہ یہ کس طرح کی حرکت ہے ناقابل یقین مگر خبریں دیکھنے کے بعد جب تصدیق ہوئی تو انتہائی دکھ ہوا کہ ایک شخص جو کھلی بدمعاشی کے خلاف طلبا کو منظم کر رہا تھا اس کے ساتھ خود کیسی بدمعاشی کی گئی یہاں تک کہ جمعیت نے اپنے امیر کی بھی سرعام بے عزتی کرکے اپنی اخلاقی گراوٹ پر مہر ثبت کر دی۔ جماعت کو اس اقدام سے جو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اس کا اندازہ شاید قاضی صاحب کو ابھی نہ ہو مگر یہ بات طے شدہ ہے کہ اس مذموم حرکت سے جمعیت کا خبث باطن کھل کر سامنے آ گیا اور عمران کی نیک نامی میں اضافہ ہی ہوا۔ جماعت کو اگر سیاست میں کچھ شرم و حیا اور بھرم رکھنا ہے تو جمعیت کے ان طلبا کو مثالی سزا دینی چاہیے ورنہ اس حرکت کے بعد جماعت کو جو نقصان ہوگا سو ہوگا چودھری برادران کی کامیاب ڈپلومیسی اور منافقت سے اپوزیشن ایک بار پھر آپس میں الجھ جائے گی جو کہ مشرف اور اس کے مکروہ حواریوں کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

جمعیت کی یہ شرمناک اور گری ہوئی حرکت تمام عمر یاد رہے گی اور جمعیت کے مکروہ فعل کی سند کے طور پر ہمیشہ استعمال کی جاتی رہے گی۔ یقنی طور پر اس حرکت کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے جمعیت کا زوال تیز تر ہو جائے گا اور آئندہ چند سالوں میں جمعیت کا صرف نام رہ جائے گا سیاہ حروف میں۔
 

زیک

مسافر
جمیعت کا نام سیاہ حروف میں لکھے تو ایک عرصہ گزر گیا محب۔

میں تو انتظار کر رہا ہوں کہ محفل پر جمیعت کے حامی کدھر ہیں۔ وہ آ کر جمیعت کے حق میں کیوں نہیں بول رہے؟
 

خرم

محفلین
جمیعت کا نام سیاہ حروف میں لکھے تو ایک عرصہ گزر گیا محب۔

میں تو انتظار کر رہا ہوں کہ محفل پر جمیعت کے حامی کدھر ہیں۔ وہ آ کر جمیعت کے حق میں کیوں نہیں بول رہے؟
ارے بھائی ابھی تو نہیں بولیں‌گے۔ اب سے کوئی پانچ برس بعد کہیں گے کہ یہ واقعہ ہی غلط ہے۔:) ویسے شعیب بھائی نے ایک خبر کا تراشہ پوسٹ کیا ہے۔ نجانے کیوں وہ ردعمل یاد آگیا جو کسی بھی بڑے حادثہ کے بعد حکومت کا ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تمام افسر اور ملازمین معطل۔ بعد میں جب وہ بحال ہوتے ہیں نہ اس کی کوئی خبر ہوتی ہے اور نہ کوئی بات۔ :cool:
 

زیک

مسافر
17 ارکان کی رکنیت معطل مگر یہ نہیں بتایا کہ وہ ارکان کون تھے؟ کیا ان میں جمیعت کے عہدہ‌دار بھی شامل تھے؟
 
Top