السلام علیکم
میرا نام ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ہے اور میں ایک مجلہ ماہنامہ محدث کا ایڈیٹر ہوں۔ رسالہ کی آن لائن ایڈیٹنگ کرتے کرتے 18 سال کے عرصے میں سقراط، ہمالہ، شاہکار اور ان پیج نہ صرف چلاتا رہا ہوں بلکہ ان کے بہت سے فونٹ بنانے کا بھی موقع ملا ہے۔
جمیل نوری نستعلیق ایک بہت ہی اچھی کاوش ہے، میں اردو محفل میں آج ہی رجسٹر ہوا ہوں اور مجھے جمیل نوری نستعلیق کے بارے میں دو طرح کے مسائل کا سامنا ہے، ممکن ہے کہ آپ خود ان مسائل کا جواب دے سکیں گے یا جمیل نوری نستعلیق کے خالق کی نشاندہی اور ان کا ای میل عنائت کریں گے:
پھلا مسئلہ یہ ہے کہ جمیل نوری نستعلیق میں صلی اللہ علیہ وسلم اور رضی اللہ وغیرہ کے طغرے اصل نستعلیق خط کے سائز سے بڑے ہیں، ازراہ کرم ان کو عام سے چھوٹا یا کم ازکم ان کے برابر کردیا جائے۔ میرے پاس اس طرح کے طغروں کی ویکٹر کتابت کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے، ان مین اضافہ بھی کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسرا مسئلہ یہ کہ ان پیج کی عبارت کو ورڈ میں ٹرانسفر کرتے ہوئے جمیل نوری نستعلیق کے بین الالفاظ فاصلہ بڑھ جاتا ہے جس بنا پر نوری نستعلیق میں ان پیچ کی ٹائپنگ سے فائدہ نہیں اٹھایا جارہا۔ یا تو ورڈ میں بین الالفاظ فاصلہ کم کرنے کی کمانڈ بتادیں یا اصل فونٹ میں بین الحروف کی سیٹنگ اس طرح کردیں کہ ٹرانسفر کے بعد الفاظ کا فاصلہ وہی رہے جو ورڈ میں براہ راست ٹائپنگ کے دوران رہتا ہے۔
میں چونکہ اپنے رسالہ کو آن لائن ایڈٹ کرتا ہوں، اس لئے اس فونٹ کے دیگر اہم مسائل کی بھی نشاندہی کرتا رہوں گا۔ ازراہ کرم جلد جواب عنائت فرمائیے ، مجھے دو تین روز میں اس ماہ کا مجلہ پرنٹ کرنا ہے۔
بہت شکریہ
آپ کے فوری جواب کا منتظر
ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
drhhasan@live.com