جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

sharfi

محفلین
ہاں ایک بات اور اس میں الفاظوں کے درمیان فاصلہ غیر مناسب بھی تھا، اس کی کیا صورت ہے؟ میرے پاس جو جمیل نستعلیق ہے اس میں الفاظوں کے درمیان فاصلہ غیر مناسب ہے۔
 
arifkarim

معطل
ہاں ایک بات اور اس میں الفاظوں کے درمیان فاصلہ غیر مناسب بھی تھا، اس کی کیا صورت ہے؟ میرے پاس جو جمیل نستعلیق ہے اس میں الفاظوں کے درمیان فاصلہ غیر مناسب ہے۔
یہ کرننگ کی کمی کی وجہ سے ہے۔ 90 فیصد کرننگ انپیج ہی میں مل سکتی ہے۔ آجکل کرننگ والے ورژن پر کام ہو رہا ہے۔
 
dehelvi

محفلین
یہ کرننگ کی کمی کی وجہ سے ہے۔ 90 فیصد کرننگ انپیج ہی میں مل سکتی ہے۔ آجکل کرننگ والے ورژن پر کام ہو رہا ہے۔

اردو سوفٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کے دوران بعض صورتوں میں جمیل وغیرہ فونٹس میں کرننگ کی کمی محسوس ہوتی تھی، جسے بعد میں کافی بہتر کیا گیا، تاہم آپ کی اس اطلاع کے بعد کہ کرننگ پر کام ہورہا ہے آئندہ ان شاء اللہ سو فیصد نتائج کی توقع بجا طور پر کی جاسکتی ہے۔
 
محمدصابر

محفلین
عارف کریم
بلاگ پر میں نے جمیل نوری نستعلیق کو اٹالک کر کے استعمال کیا ہے یعنی کشیدہ استعمال کیا ہے۔ لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر ۹ میں اس کا نتیجہ بہت گڑ بڑ ہے۔
bexplorer.jpg

جبکہ فائرفاکسbfirefox.jpg، کرومbchrome.jpg اور سفاریbsafari.jpg پر ٹھیک ہے۔
 
Attachments

  • b1.jpg
    b1.jpg
    4.5 KB · مناظر: 6

Drhhasan

محفلین
السلام علیکم
میرا نام ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ہے اور میں ایک مجلہ ماہنامہ محدث کا ایڈیٹر ہوں۔ رسالہ کی آن لائن ایڈیٹنگ کرتے کرتے 18 سال کے عرصے میں سقراط، ہمالہ، شاہکار اور ان پیج نہ صرف چلاتا رہا ہوں بلکہ ان کے بہت سے فونٹ بنانے کا بھی موقع ملا ہے۔
جمیل نوری نستعلیق ایک بہت ہی اچھی کاوش ہے، میں اردو محفل میں آج ہی رجسٹر ہوا ہوں اور مجھے جمیل نوری نستعلیق کے بارے میں دو طرح کے مسائل کا سامنا ہے، ممکن ہے کہ آپ خود ان مسائل کا جواب دے سکیں گے یا جمیل نوری نستعلیق کے خالق کی نشاندہی اور ان کا ای میل عنائت کریں گے:
پھلا مسئلہ یہ ہے کہ جمیل نوری نستعلیق میں صلی اللہ علیہ وسلم اور رضی اللہ وغیرہ کے طغرے اصل نستعلیق خط کے سائز سے بڑے ہیں، ازراہ کرم ان کو عام سے چھوٹا یا کم ازکم ان کے برابر کردیا جائے۔ میرے پاس اس طرح کے طغروں کی ویکٹر کتابت کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے، ان مین اضافہ بھی کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسرا مسئلہ یہ کہ ان پیج کی عبارت کو ورڈ میں ٹرانسفر کرتے ہوئے جمیل نوری نستعلیق کے بین الالفاظ فاصلہ بڑھ جاتا ہے جس بنا پر نوری نستعلیق میں ان پیچ کی ٹائپنگ سے فائدہ نہیں اٹھایا جارہا۔ یا تو ورڈ میں بین الالفاظ فاصلہ کم کرنے کی کمانڈ بتادیں یا اصل فونٹ میں بین الحروف کی سیٹنگ اس طرح کردیں کہ ٹرانسفر کے بعد الفاظ کا فاصلہ وہی رہے جو ورڈ میں براہ راست ٹائپنگ کے دوران رہتا ہے۔
میں چونکہ اپنے رسالہ کو آن لائن ایڈٹ کرتا ہوں، اس لئے اس فونٹ کے دیگر اہم مسائل کی بھی نشاندہی کرتا رہوں گا۔ ازراہ کرم جلد جواب عنائت فرمائیے ، مجھے دو تین روز میں اس ماہ کا مجلہ پرنٹ کرنا ہے۔
بہت شکریہ
آپ کے فوری جواب کا منتظر
ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
drhhasan@live.com
 
آپ پہلے اسے ورڈ پیڈ میں پیسٹ کریں اور پھر وہاں سے کاپی کر کے ایم ایس ورڈ میں پیسٹ کریں اور اگر فارمیٹنگ کےساتھ پیسٹ کا آپشن آئے تو یس کردیں اس سے حروف کے درمیان سپیس اسی طرح کی آئے گی جس طرح کہ ایم ایس ورڈ میں لکھتے ہوئے آتی ہے
 
جناب ڈاکٹر حافظ حسن مدنی صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ اگر ممکن ہو تو تعارف کے زمرے میں اپنا تفصیلی تعارف کرا دیں اس سے دیگر محفلین آپ کو بہتر طور سے جان سکیں گے۔

آپ نے جن مسائل کا ذکر کیا ہے وہ فونٹ سازوں کی نظر میں ضرور آ جائیں گے۔ ویسے خلاء بین الالفاظ کو کم کرنے کے لئے غالباً فونٹ میں کرننگ کی صلاحیت شامل کرنی پڑتی ہے جو سوئے اتفاق ابھی تک ہمارے کسی بھی یونیکوڈ نستعلیق فونٹ میں بہت اچھی نہیں ہے۔ ویسے ہمارا ذاتی خیال یہ ہے کہ بین الالفاظ فاصلہ اگر ویب پر یا کسی بھی ڈیجیٹل ڈاکیومینٹ میں قدرے زیادہ ہو تو بہتر ہی ہے کیوں کہ اس طرح نہ صرف یہ کہ اس کا پڑھنا سہل ہوتا ہے بلکہ ایسے مواد اگر پرنٹ کیئے جائیں تو مستقبل میں ان کی او سی آر پروسیسنگ بھی سہل ہوگی۔ لیکن اصل مسئلہ اور کرننگ کی ضرورت تب پیش آتی ہے جب ڈاکیومینٹ کو پرنٹ کرنا ہو کیوں کہ بین الالفاظ فاصلہ زیادہ ہونے کی صورت میں صفحات زیادہ استعمال ہوتے ہیں جو نہ صرف معاشی بلکہ ماحولیاتی پریشانیاں بھی پیدا کرتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ جلد یا بدیر ان شاء اللہ کسی نہ کسی اردو نستعلیق فونٹ کو بہترین کرننگ سپورٹ کے نتیجہ میں ماحول دوست ہونے کے باعث اردو محفل کی جانب سے "گرین فونٹ" کا خطاب دیا جائے گا۔ :)
 
Drhhasan

محفلین
جناب ابن سعید! السلام علیکم
ابرار حسین صاحب نے پوسٹ نمبر190 میں میرے بیان کردہ مسئلہ کا جواب دینے کی کوشش کی ہے، میں اس سے قبل اس امر کا تجربہ کرچکا ہوں، تاہم ان کی نشاندہی کے بعد دوبارہ پوری توجہ سے جائزہ لوں گا۔
میرے لئے حیرانگی کی بات یہ ہے کہ مائکروسوفٹ جیسے عالمی پبلشکنگ پروگرام میں مجھے ابھی تک بین الالفاظ فاصلے کو کنٹرول کرنے کی کمانڈ نہیں مل سکی، حالانکہ اردو کے تمام ورڈ پروسیسرز میں یہ کمانڈ ہمیشہ سے موجود ہوتی ہے۔ ایک تو لیگیچرز کے مابین فاصلہ کا مسئلہ ہے ، اس کی کمانڈ ورڈ میں فونٹ کے سب مینو میں سپیسنگ کے تحت موجود ہے، لیکن بین الالفاظ مثلا ’’میں نے‘‘ میں ان دونوں الفاظ کے مابین سپیس بار کے فاصلے کو متعین کرنے والی کوئی کمانڈ مجھے ابھی تک دستیاب نہیں ہو سکی۔ اگر کوئی بھائی ورڈ کا ماہر ہو اور اس کمانڈ کی نشاندہی کرسکے تو اس سے بہت سا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
آپ نے جو کرننگ کی بات کی ہے تو کرننگ بین الالفاظ فاصلہ کے علاوہ چیز ہے، مثلا ’’الرحمن‘‘ میں تین لیگیچرز موجود ہیں، ان میں بعض لیگیچرزایک دوسرے سے بہت دور ہوجاتے ہیں، کرننک دراصل ایک لفظ کے لیگیچرز کو آپس میں خوبصورت طور پر قریب کرتی ہے جبکہ میرا مسئلہ کرننگ کی بجائے بین الالفاظ فاصلے کا ہے جو ایک سپیس بار دبانے کی بنا پر پیدا ہوتا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ جمیل کے موجودہ فونٹ میں یہ کرننگ معیاری طورپر کام کررہی ہے تاہم جب اسے ان پیچ سے منتقل کیا جاتا ہے، اس وقت معیاری اور اصل بین الالفاظ فاصلہ بڑھ جاتا ہے جو بھدا معلوم ہوتا ہے۔
جو دوسری بات میں نے عرض کی تھی کہ جمیل نوری نستعلیق کے دوسرے ورژن میں دعائیہ طغروں کے سائز مناسب نہیں ہیں، اگر آپ مجھے اس فونٹ کے مرتب وخالق کا ای میل عنایت کرسکیں تو میں یہ مسئلہ اور بعض ضروری مزید طغرے ان کو ارسال کرنا چاہتا ہوں تاکہ آئندہ جمیل فونٹ میں یہ بھی متوازن طور پر شامل ہوجائیں۔
جمیل نوری نستعلیق کے مرتبین کے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ اس عظیم فونٹ پر لاہور میں ہم نے رسائل اور کتب کی اشاعت شروع کردی ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے بہت سے مقالات اسی پر ہی کمپوز ہورہے ہیں۔ اندریں حالات فوری طور پر اس فونٹ کی باقی ماندہ چند ایک خامیوں کو اصلاح ضورری ہے۔ الغرض مجھے اس فونٹ کے خالق کا رابطہ درکار ہے۔
اللہ تعالے آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
Drhhasan

محفلین
سوال نمبر 181 کے جواب میں:
جمیل نوری نستعلیق کے اس وقت دو ورژن موجود ہیں اور ورژن 2، 2009 میں پہلے ورژن کی نسبت کرننگ سمیت بہت سے مسائل حل کرلئے گئے ہیں، آپ اس دوسرے ورژن کو استعمال کریں، اس کی کتابت کافی خوبصورت اور معیاری ہے۔
drhhasan
 
اتفاق سے ہمیں اس کے کسی اور ورژن کا علم نہیں ہے کیوں کہ اردو ویب فونٹ سرور میں اس کا ایک ہی ورژن دستیاب ہے۔ بہر کیف جہاں تک قصہ جمیل نوری نستعلیق کے خالق کی ای میل آئی ڈی کا ہے تو جب ان کی ان پیغامات پر نگاہ پڑے گی اور وہ مناسب سمجھیں گے تو خود ہی رابطہ کر لیں گے۔ :)
 
Drhhasan

محفلین
جناب ابرار حسین اور عارف کریم صاحب
السلام علیکم
آپ حضرات کا ای میل میسر نہ ہونے پر یہاں ہی آپ دونوں کے نام پیغام لکھ رہا ہوں:
میں ماہنامہ محدث کا ایڈیٹر ہوں اور 18 سال قبل اس کی ادارت شروع کرنے پر مجھے اردو کمپوزنگ میں مہارت کی شدید ضرورت پیش آئی۔ اس مقصد کے لئے میں نے سقراط، ہمالھ، شاہکار اور ان پیچ میں عریبک فونٹس بنائے۔ آپ کی تازہ ترین جمیل نوری نستعلیق کاوش کی بدولت اب محدث کے تازہ شمارے مکمل طور پر ورڈ میں تیار کررہا ہوں۔ چونکہ میں آن لائن نہ صرف اپنے تمام مضامین لکھتا ہوں بلکہ پورے رسالہ کی ایڈیٹنگ بھی آن لائن ہی کرتا ہوں، اس بنا پر مجھے جمیل نوری کے مسائل اور خوبیوں کا مسلسل تجربہ ہوتا رہتا ہے۔ ازراہ جمیل کے نئے ورژن میں درج ذیل اصلاحات ضرور کریں:
1) طغروں کے سائز اصل اردو خط سے بڑے ہیں، مثلاً صلی اللہ اور رضی اللہ عنہ، ان میں غالبا رحمۃ اللہ علیہ کا سائز مناسب ہے، انہیں آپ کے فونٹ میں اصل خط سے برابر یا قدرے چھوٹا ہونا چاہئے۔ اس سلسلے میں مزید احتیاط کرلیں.
2) بعض طغرے کم ہیں اور بعض میں اصلاح اور زیادہ اچھے معیار کی ضرورت ہے، اور بعض کی ایک دوسرے سے مماثلت بھی قابل اصلاح ہے۔ اس بنا پر اگر آپ متفق ہوں تو میں آپ کو لاہور کے بہترین خطاطوں سے یہ طغرے لکھوا کر دے سکتا ہوں۔ اس سے قبل آپ کے شامل کردہ طغرے دار السلام، لاہور کے تیار اور کتابت کردہ ہیں، دار السلام لاہور کے منیجر حافظ عبد العظیم میرے دوست ہیں اور میں ان سے باہم مماثل اور زیادہ معیاری طغرے لکھوا کر آپ کو بطور ویکٹر فائل ارسال کرسکتا ہوں۔ آپ متفق ہوں تو جوابی ای میل میں مطلع کریں.
3) ان پیج یا اردو ٹیکسٹ کو دیگر پروگراموں سے لاتے ہوئے ورڈ میں ان کے مابین اللفظ فاصلہ میں اضافہ ہوجاتا ہے، ابرار حسین صاحب نے اس کا جو حل بتایا ہے کہ ایسے ٹیکسٹ کو ورڈ پیڈ کے توسط سے لایا جائے تو یہ بھی ایک حد تک قابل عمل حل ہے ، لیکن اس کا اس سے زیادہ معیاری حل یونا چاہئے جو یا تو آپ کے فونٹ کی سیٹنگ کی صورت ہو یا ورڈ میں اس کی کوئی کمائڈ ڈھونڈی جائے۔
4) ریفرنس یا حوالہ دینے کے لئے سپیشل کیریکٹرز 10 تک فونٹ میں شامل کردیجئے تو اس سے بھی اردو کمپوزنگ کے معیار میں اضافہ ہوگا، ان شاء اللہ
5) میں ویب سائٹ Kitabosunnat.com کا شریک ایڈیٹر بھی ہوں ، اس میں ہم بڑے پیمانے پر جمیل نوری نستعلیق کو استعمال کررہے ہیں، ویب ماسٹر جناب شاکر صاحب نے بھی غالباً آپ سے ان اصلاحات کے لئے رابطہ کیا ہے۔
آپ کے جواب پر مزید امور کی نشاندہی کروں گا، اللہ کرے کہ آپ ان مسائل کے حل میں کامیاب ہوسکیں۔ والسلام
اللہ حافظ
ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
 
Top