فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 آٹو کشیدہ ریلیز!

فیصل ایوب

محفلین
JNN.jpg
حسب وعدہ جمیل نوری نستعلیق 3 کا آٹو کشیدہ ورژن اردو محفل پر جاری کیا جا رہا ہے۔ یہ فانٹ کئی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔کیونکہ تاریخ میں پہلی بار ان پیج سے باہر صارفین کو اردو متن میں آٹو کشیدہ لگانے کی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ آٹو کشیدہ کیساتھ ساتھ آٹو کرننگ کا دلچسپ ملاپ اردو پبلشنگ انڈسٹری میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ اس کامیابی پر ہم خصوصاً مکرمی سید ذیشان اور عبدالمجید کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنی روز مرہ کی مصروفیت کے باوجود اردو پبلشرز کیلئے اس اہم کام میں اپنا حصہ ڈالا۔
ساتھ ہی میں ہم اپنے 5 سالہ ایچ پی ایلیٹ بک لیپ ٹاپ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لاتعداد بار فانٹ کو کمپائل اور ٹیسٹ کرنے کے بعد بھی جوں کا توں ہے۔ یوں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آئندہ بھی اسی طرح مزید نئے فانٹس کی تکمیل کے دوران کام آتا رہے گا۔
اس ریلیز میں کشیدہ فانٹ کے دو ورژنز جاری کئے جا رہے ہیں۔ ایک تو سادہ کشیدہ ورژن ہے جو متن کو اٹالکس کرنے پر ظاہر ہوگا۔ دوسرا آٹو کشیدہ ورژن ہے جو صرف اڈوبی انڈیزائن یا لیٹکس جیسے جدید ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سافٹوئیرز پر کام کرتا ہے:
سادہ کشیدہ (اٹالکس)
c000015.gif

آٹو کشیدہ(انڈیزائن)
c000016.gif
نوٹس:
  • انڈیزائن میں آٹو کشیدہ درست دکھانے کیلئے Justification (Ctrl+Alt+Shift+J) Menu میں جائیں۔ اور وہاں درج ذیل سیٹنگ دے دیں:
c000017.gif
  • اڈوبی انڈیزائن میں مینول کشیدہ اٹالکس کے علاوہ Justification Alternate سے نظر آتا ہے۔ یہ طریقہ متن میں کرننگ کے اعتبار سےزیادہ موذوں ہے:
c000019.gif

c000020.gif

السلام علیکم!
یہ صرف مینول کشیدہ کرتا ہے یا پھر مکمل کشیدہ کرتا ہے۔
آٹو کشیدہ جیسے انپیج کی ہے شاید ویسی نہیں ہے!!!!!!
 
آٹو کشیدہ صرف ان ڈیزائن میں چلتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو ctrl+shift+Alt+J یہ بٹن دبانے ہیں۔ اس کے بعد ایک ڈائلاگ باکس ونڈو کھلے گی اس میں جو آپشن ہوتے ہیں اس میں سے Justification Alternates Naskh یہ سلیکٹ کرنا ہے۔
 
جی کام بن گیا۔ جزاک اللہ
 
شہباز یونس

محفلین
السلام و علیکم، میں اس محفل میں نیا ہوں، اس لیے اگر غلط جگہ یہ سوال کر رہا ہوں تو اس کہ لیے پیشتگی معذرت، میرا مسلہ یہ ہے کہ میں ایک. ویب سائٹ بنانے کی تگ و دو میں ہوں اس کہ لیے میں چاہتا ہوں کہ میری ویب کے فاونٹس نستعلیق ہی دکھائی دیں ہر جگہ چاہے وہ کسی بھی ڈیوائس یا براوزر میں اوپن ہو، اس وقت صورت حال کچھ اس قسم کی ہے کہ جہاں نستعلق فاونٹ انسٹالڈ ہیں وہاں تو میرا تھوڑا سا کیا گیا کام اسی فاونٹ میں نظر آتا ہے مگر جہاں نہیں ہے وہاں پہ عربی فاونٹس ہی میں نظر آتا ہے۔ گوگل فاونٹ میں میں نے چیک کیا ہے وہاں نستعلیق فاونٹ موجود نہیں کوئی ڈویلپر اگر میری رہنمائی کر سکے کہ میں اس کا حل کیسے نکالوں تو مہربانی ہو گی
(میں سی ایس ایس کی @font-face) پراپرٹی کو استعمال کر کہ دیکھ چکا ہوں مگر اس سے نستعلیق نہیں ہوے )
 
آپ یہ جملہ سرچ کریں، مناسب طریقہ مل جائے گا۔
"how to embed fonts in website"
 
فیصل ایوب

محفلین
السلام و علیکم، میں اس محفل میں نیا ہوں، اس لیے اگر غلط جگہ یہ سوال کر رہا ہوں تو اس کہ لیے پیشتگی معذرت، میرا مسلہ یہ ہے کہ میں ایک. ویب سائٹ بنانے کی تگ و دو میں ہوں اس کہ لیے میں چاہتا ہوں کہ میری ویب کے فاونٹس نستعلیق ہی دکھائی دیں ہر جگہ چاہے وہ کسی بھی ڈیوائس یا براوزر میں اوپن ہو، اس وقت صورت حال کچھ اس قسم کی ہے کہ جہاں نستعلق فاونٹ انسٹالڈ ہیں وہاں تو میرا تھوڑا سا کیا گیا کام اسی فاونٹ میں نظر آتا ہے مگر جہاں نہیں ہے وہاں پہ عربی فاونٹس ہی میں نظر آتا ہے۔ گوگل فاونٹ میں میں نے چیک کیا ہے وہاں نستعلیق فاونٹ موجود نہیں کوئی ڈویلپر اگر میری رہنمائی کر سکے کہ میں اس کا حل کیسے نکالوں تو مہربانی ہو گی
(میں سی ایس ایس کی @font-face) پراپرٹی کو استعمال کر کہ دیکھ چکا ہوں مگر اس سے نستعلیق نہیں ہوے )
وعلیکم السلام!
شہباز یونس صاحب آپ کی ویب سائٹ کیا ورڈ پریس پر بنی ہوئی ہے؟
اگر ایسا ہے تو پھر آپ کا کام آسان ہے۔ کیونکہ ورڈ پریس میں ایک پلگ اِن ملتا ہے وہ انسٹال کرنا ہوتا ہے۔
اور یہ پلگ اِن ہر طرح کا فانٹ شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
 
نہیں جناب میں اس کو خود بنا رہا ہوں ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس وغیرہ کہ زریعے، اور ابھی صرف اس کی کوڈنگ اور چیکنگ ہی کر رہا ہوں، اس لیے ابھی کہیں آن لائن نہیں یہ، لیکن میں چاہ رہا ہوں کہ مجھے کوئی ایسا طریقہ مل جاے جس سے. جمیل نوری نا سہی کوئی اور ہی نستعلیق فاونٹس میں مکمل ویب سائٹ نظر آے، اس لیے مین نے پوچھا تھا،
 
بھائی میں تو ورڈپریس میں کام کرتا ہوں، اِس وجہ سے میرے پاس صرف اس کا حل ہی موجود ہے۔ ورڈ پریس میں Font Organizer کے نام کا پلگ اِن ہے۔ اسے استعمال کرتا ہوں۔
مجھے کوڈنگ نہیں آتی۔ ورڈ پریس کے متعلق کوئی معلومات چاہیے ہوں تو حاضر ہوں۔
مزید نیچے لنک دے رہا ہوں۔ شاید یہ آپ کو فائدہ دیں کوڈنگ میں۔
لنک1 CSS @font-face Rule
لنک2 Using The Font You Want
 
کورل ڈرا میں دقّت پیش آرہی ہے جب میں کھڈا زبر( ٰ) لکھتا ہوں کسی حرف پے تو وہ اُس حرف پے نہں آتا بلکہ اسکے آگے آتا ہے
 
Top