جنات انسان پر قابض ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔؟

محمد امین

لائبریرین
چین سے یاد آیا، چین کے جنات کی شکلیں بھی چینیوں جیسی ہوتی ہونگی نا؟؟؟

اشتیاق احمد کی انسپکٹر جمشید سیریز میں ایک جن کا کردار بھی تھا کچھ ناولوں میں۔ اور وہ چینی جن بتایا گیا تھا، نام بھول گیا میں۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
میں ذاتی طور پر جنات کے انسانوں پر قابض ہونے کو نہیں مانتا ۔۔۔ جادو یا جنات صرف اور صرف انسانی دماغ میں وسوسہ (یعنی انسان کی قوتِ متخیلہ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ) پیدا کر سکتے ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔۔۔ قرآن و احادیث سے بھی یہی ثابت ہے ۔۔۔
 
نور وجدان

اس کی وضاحت کرو کہ کیسے قوت متخیلہ پر اثر انداز ہوتے ہیں اک جگہ پڑھا کہ جسم میں نمکیات کی تعداد بڑھ جاتی ہے
 
متلاشی

محفلین
اس کی وضاحت کرو کہ کیسے قوت متخیلہ پر اثر انداز ہوتے ہیں اک جگہ پڑھا کہ جسم میں نمکیات کی تعداد بڑھ جاتی ہے
جسم میں نمکیات کا بڑھنا گھٹنا ایک حقیقی عمل ہے وسوسہ نہیں ۔۔۔ وسوسہ صرف سوچ ہوتی ہے ۔۔۔ مثلا فلاں کام کر لو ، فلاں کام نہ کرو۔۔۔ بس جنات اس طرح کے وساوس انسانی دماغ میں ڈال سکتے ہیں ۔۔۔
مزید تشریح کے لیے سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کا ترجمہ و تفسیر دیکھیں ۔۔۔ نبی اکرم ﷺ پر جادو ہوا تو اس کا اثر زائل کرنے کے لیے یہی دو سورتیں نازل کی گئیں ۔۔۔
اور احادیث میں موجود ہے کہ نبی اکرم ﷺ پر جادو کا اثر ایسا ہوتا تھا کہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام بھول جاتے تھے کہ فلاں کام کر لیا کہ نہیں کیا ۔۔۔ جادو کے زور سے انسان کو کوئی غیبی تھپڑ یا ضرب نہی لگائی جا سکتی۔
انسان تھوڑی عقل کے ساتھ سوچے تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ اگر جنات اتنے ہی طاقت ور ہوتے تو آج ہماری دنیا پر حکومت جنات کی ہوتی ۔۔۔ جب یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جنات کے ذریعے سب کام کروائے جا سکتے ہیں تو پھر جنات نکالنے والے عامل حضرات پیسے کیوں لیتے ہیں ۔۔۔ وہ اپنے جنات کی مدد سے کوئی بینک کیوں نہیں لوٹ لیتے ؟؟؟؟؟ وہ جنات کی مدد سے اپنے دشمن کو کیوں قتل نہیں کروا دیتے ؟؟؟؟
سب پیسہ بٹورنے کے ڈھنگ ہیں ۔۔۔ عوام بیچاری جاہل ہے ان دھوکہ بازوں کے فریب میں آ جاتی ہے ۔۔۔۔
حیرت کی بات ہے اکثر جنات اور جادو کے مریض نفسیاتی ڈاکٹرز سے علاج کروانے کے بعد ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔۔۔ پتہ نہیں ان ڈاکٹرز نے جنات اور جادو کا اثر زائل کرنے کا کونسی قدیم نسخہ دریافت کر رکھا ہے :)
 
ان عاملوں کی ایسی کی تیسی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کو کون نہیں جانتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وساوس ۔۔۔۔۔اس کے بارے میں کہا جاتا ہے ہمارے پچوٹری اور پائنل گلینڈ کے درمیان ایک خلا ہوتا ہے جو دراصل وساوس پیدا کرتا ہے اور نسیان کا عمل طاری ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ہم جسے سنتے کہ شیطان ہمارا کھلا دشمن ہے وہ یہی خلا جس کو جتنا طاقت ور بنا دیا جائے انسان بدی سے طاقت حاصل کرتا ہے ایک مضبوط انسان بنتا ہے جبکہ اگر پچوٹری گلینڈ کا پائنل گلینڈ سے رابطہ ہوجائے تو یوں سمجھیے انسان نے نفس کو مسخر کرلیا ہے ۔۔۔۔رہی جادو کی بات تو وہ تو انسان کے یقین کے بس میں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔اگر یقین اچھا ہے تو وسوسہ پیدا نہیں ہوگا مگر سوال یہی ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یقین کم نہیں بلکہ کامل تھا تو ان کو نسیان کیوں ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس بات کو چھوڑ کو معوذتین کی وحی ہونی تھی یا جنات یا جادو کا عمل بتانا یا آگاہ کرنا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یقین ہوتے ہوئے جادو نے اثر کیوں کیا ِ؟ جسم میں نمکیات کب بڑھتے یا کم ہوتے ہیں ؟ عمل سب حقیقی ہوتا ہے
 
نایاب

لائبریرین
ان اللہ علی کل شئی قدیر
بے شک اللہ ہر شئے پر قادر ہے ۔
اللہ ہر شئے سے بڑھ کر ہے ۔
کائنات کا ذرہ ذرہ اس کی حکمت کے زیر اثر ہے ۔
وہ اپنی حکمت خوب جانتا ہے ۔
آپ جناب نبی پاک علیہ السلام کا نسیان کی کیفیت سے گزرنا دلیل تھی کہ آپ دوسرے انسانوں کی طرح اک انسان ہی ہیں ۔
بیماری آزاری آزمائیش سے برتر آپ بھی نہیں ۔ آپ یتیمی سے گزرے ۔ کسب حلال میں مصروف رہتے مشقت کرتے رہے ۔
بلاتفریق ہر اک کی خدمت عیادت کرتے رہے ۔ آپ پر ہر اس کیفیت نے اپنا اثر دکھایا جو دوسرے انسانوں کو بھی متاثر کرتی ہے ۔
اور عند اللہ محبوب ٹھہرے ۔ رحمتہ للعالمین قرار پائے ۔
عین ممکن کہ اگر آپ پر سحر اثرانداز نہ ہوتا تو ۔ سحر کرنے والے آپ کی ذات بارے کچھ عجب کہانیاں تراشتے ۔
اور اپنے معتقدین کو جانے کیا کیا باور کراتے ۔ جبکہ آپ پر " جادوگر " ہونے کا الزام پہلے ہی سے تھا ۔
سو یہ اللہ کی حکمت تھی جس آپ کو گزرنا پڑا ۔۔
یہ ایسی ہی حکمت تھی جس کے تحت آپ کو کچھ عرصہ مضطرب رہنا پڑا ۔ جب جناب عائیشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی پر تہمت لگائی گئی ۔
اللہ کی حکمتیں صرف اللہ ہی جانتا ہے ۔
بہت دعائیں

یقین ہوتے ہوئے جادو نے اثر کیوں کیا ِ؟
 
کیا یہی ایک حکمت ہے کہ جو بشریت کے تقاضے واضح کرے ۔۔۔۔۔۔ جادوگر ۔۔ یا ساحر بہت کچھ کہا ۔۔۔۔۔۔ درست ۔۔۔۔سحر اثر انداز ہوا۔۔۔۔ درست ۔۔۔۔۔۔سوال یہ ہے نفس مطمئنہ گمراہ نہیں ہوسکتا ہے اور نبی اسی عہدے پر فائز ہوتے ہیں اور معصوم ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ تہمت کے بارے واقعہ افک کی بات کی ہے یا کچھ اور ؟
 
باباجی

محفلین
کیا یہی ایک حکمت ہے کہ جو بشریت کے تقاضے واضح کرے ۔۔۔۔۔۔ جادوگر ۔۔ یا ساحر بہت کچھ کہا ۔۔۔۔۔۔ درست ۔۔۔۔سحر اثر انداز ہوا۔۔۔۔ درست ۔۔۔۔۔۔سوال یہ ہے نفس مطمئنہ گمراہ نہیں ہوسکتا ہے اور نبی اسی عہدے پر فائز ہوتے ہیں اور معصوم ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ تہمت کے بارے واقعہ افک کی بات کی ہے یا کچھ اور ؟[QOUTE/]
حق بیان کیا گیا
حقیقت بتلائی گئی کہ سحر برحق ہے
 
نور وجدان

لائبریرین

میں سحر پر یقین نہیں رکھتی ۔۔۔۔۔۔۔بر حق کیسے ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔روحانی سائنس کی جتنی موویز دیکھی اس میں یہ عام سی بات ہے ہ جب تک یقین نہ ہو سحر کا اثر نہیں ہوتا یہاں تک بھوت چڑیل کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔انسانی ذہن اتنا کمزور ہوجاتا ہے کہ اس سے ایسے واقعات سرزد ہوتے ہیں دوسرے ان کو مافوق الفطرت جان کے جنات کے قصے کہتے ۔۔۔۔۔۔مجھے لگتا دنیا میں جن کا وجود نہیں ہے بلکہ اللہ نے تمثیل کے طور پر جن کو استعمال کیا ہے ۔۔۔۔سب کمزور اور طاقت ور اعصاب کی کرشمہ سازی ہے÷÷÷
 
نور وجدان

لائبریرین
جو واقعہ حضرت موسیٰ کا جادوگروں کے ساتھ مقابلہ والا ہے
وہ کیا تھا ؟؟ جادوگروں نے کیا کیا تھا

وہ بھی ایک عصا تھا۔۔۔۔۔۔۔جو کہ سانپ بن جاتا ۔۔۔۔۔۔۔اس کو سائنس کی رو سے دیکھیں تو توانائی کی بہاؤ کی قسم تھی کہ کائنات میں توانائی نا تخلیق ہوتی ہے نا تباہ بلکہ ایک شکل سے دوسری شکل اختیار کیے ہوئے ہے ۔۔۔۔۔۔تو وہ عصا جیسا آپ سوچتے وہی شکل اختیار کرلیتا میرا خیال طاقت انسان میں ہے باہر کچھ نہیں سب کچھ انسان کے اندر ہے
 
متلاشی

محفلین
رہی جادو کی بات تو وہ تو انسان کے یقین کے بس میں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔اگر یقین اچھا ہے تو وسوسہ پیدا نہیں ہوگا مگر سوال یہی ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یقین کم نہیں بلکہ کامل تھا تو ان کو نسیان کیوں ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس بات کو چھوڑ کو معوذتین کی وحی ہونی تھی یا جنات یا جادو کا عمل بتانا یا آگاہ کرنا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یقین ہوتے ہوئے جادو نے اثر کیوں کیا ِ؟ جسم میں نمکیات کب بڑھتے یا کم ہوتے ہیں ؟ عمل سب حقیقی ہوتا ہے
بہنا ایک بات کی وضاحت نسیان سے نبی اکرم ﷺ کی شانِ معصومیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔ جس طرح حضرت آدم علیہ السلام کے نسیان سے ان کی شانِ معصومیت میں کوئی فرق نہیں پڑا۔۔۔ نسیانِ وصفِ نبوت (معصومیت) کے منافی نہیں ۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
وہ بھی ایک عصا تھا۔۔۔۔۔۔۔جو کہ سانپ بن جاتا ۔۔۔۔۔۔۔اس کو سائنس کی رو سے دیکھیں تو توانائی کی بہاؤ کی قسم تھی کہ کائنات میں توانائی نا تخلیق ہوتی ہے نا تباہ بلکہ ایک شکل سے دوسری شکل اختیار کیے ہوئے ہے ۔۔۔۔۔۔تو وہ عصا جیسا آپ سوچتے وہی شکل اختیار کرلیتا میرا خیال طاقت انسان میں ہے باہر کچھ نہیں سب کچھ انسان کے اندر ہے
تو بہنا کیا آپ اس طاقت سے عصا کو سانپ بنا سکتی ہیں ؟؟؟؟؟؟
 
متلاشی

محفلین
میں سحر پر یقین نہیں رکھتی ۔۔۔۔۔۔۔بر حق کیسے ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔روحانی سائنس کی جتنی موویز دیکھی اس میں یہ عام سی بات ہے ہ جب تک یقین نہ ہو سحر کا اثر نہیں ہوتا یہاں تک بھوت چڑیل کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔انسانی ذہن اتنا کمزور ہوجاتا ہے کہ اس سے ایسے واقعات سرزد ہوتے ہیں دوسرے ان کو مافوق الفطرت جان کے جنات کے قصے کہتے ۔۔۔۔۔۔مجھے لگتا دنیا میں جن کا وجود نہیں ہے بلکہ اللہ نے تمثیل کے طور پر جن کو استعمال کیا ہے ۔۔۔۔سب کمزور اور طاقت ور اعصاب کی کرشمہ سازی ہے÷÷÷
سحر برحق ہے مگر جیسا میں نے بتایا اسی طرح یعنی صرفِ قوتِ متخیلہ متاثر ہوتی ہے ۔۔۔ آپ ہاروت ماروت کا قصہ پڑھیں قرآن پاک کی تفسیر میں۔۔۔
اور جنات کا وجود بھی بر حق ہے ۔۔۔ وما خلقت الجن والانس الا لیعبدون ۔۔۔۔ قرآنِ مجید کی صریح آیات کا آپ کیسے انکار کر سکتی ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top